• KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am
  • KHI: Fajr 5:02am Sunrise 6:18am
  • LHR: Fajr 4:26am Sunrise 5:47am
  • ISB: Fajr 4:28am Sunrise 5:52am

شاہین شاہ کو انشا آفریدی کی کونسی خوبی بے حد پسند ہے؟

شائع April 19, 2023 اپ ڈیٹ April 20, 2023
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی انشا آفریدی سے پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟ اہلیہ کو کھانے میں کیا پسند ہے، انہیں بیٹنگ پسند ہے یا باؤلنگ؟ شاہین آفریدی نے شادی شدہ زندگی سے متعلق پہلی بار کھل کر سوالوں کے جواب دیے۔

شاہین آفریدی نے مقامی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیا اور زندگی کے مختلف پہلوؤں کے حوالے سے کھل کر بات کی۔

میزبان کے سوال پر شاہین شاہ نے کہا کہ ’شادی مجھے کرنی تھی تو خیال بھی مجھے ہی آیا، میرے بھائی اور لالا (شاہد آفریدی) کی کافی پرانی دوستی تھی، رشتہ مانگنے میری والدہ گئی تھیں اور گھر کے بڑوں کی رضامندی سے شادی طے ہوئی‘۔

پہلی ملاقات کہاں ہوئی؟

انشا آفریدی سے پہلی ملاقات کے سوال پر شاہین آفریدی نے کسی خاص لمحے کا ذکر نہیں کیا کیونکہ وہ پہلے ہی ایک دوسرے کو جانتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ ’ہماری باقاعدہ کوئی پہلی ملاقات نہیں ہوئی، تاہم ایک دوسرے کے گھر آنا جانا تھا تو ملاقات ہو جایا کرتی تھی اور پھر ہماری نکاح کے روز ہوئی تھی‘۔

میزبان نے سوال کیا کہ اشنا کو آپ کی بیٹنگ زیادہ پسند ہے یا بولنگ؟ جس پر شاہین آفریدی نے مسکرا کر جواب دیا کہ جب میں بیٹنگ نہیں کرتا تو اہلیہ کہتی ہیں کہ بیٹنگ بھی کیا کرو، وہ کھیل میں زیادہ ملوث نہیں ہوتی لیکن ہمیشہ میرا ساتھ دیتی ہے’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ کہتے ہیں کہ آپ کے پاس ہمیشہ ایک جیون ساتھی ہونا چاہئے جو آپ کی تعریف کرے اور خدا کا شکر ہے کہ میرے پاس بھی ایسا جیون ساتھی ہے’۔

میزبان نے فاسٹ باؤلر کے سسر (شاہد آفریدی) کے غصے سے متعلق سوال پوچھا تو شاہین آفریدی نے جواب دیا کہ شاہد آفریدی بظاہر غصے کے تیز لگتے ہیں لیکن وہ بالکل غصے والے نہیں ہیں۔

شاہین کا کہنا تھا کہ ’شاہد آفریدی جس سے بھی ملتے ہیں ان کا رویہ ہمیشہ دوستانہ ہوتا ہے اور بات چیت کے دوران مذاق بھی کرتے ہیں، میں نے انہیں کبھی غصے میں نہیں دیکھا‘۔

شاہین آفریدی نے بتایا کہ میں اب بھی انہیں لالا ہی کہہ کر مخاطب کرتا ہوں۔

’اہلیہ کھانے میں جو بھی بناتی ہیں پیار سے کھاتا ہوں‘

میزبان نے سوال پوچھا کہ شادی سے قبل شاہین آفریدی شریک حیات میں کون سی خوبیاں چاہتے تھے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ’انشا کی بہترین خوبی یہ ہے کہ وہ اپنے والدین اور بہنوں کے بہت قریب ہے اور یہی بات مجھے پسند ہے، آج کل موبائل فون نے بچوں کو والدین سے دور کردیا ہے‘۔

انٹرویو کے آخر میں میزبان نے سوال کیا کہ ایسی کونسی ڈش ہے جو شادی سے قبل نہیں کھاتے تھے لیکن آپ نے اپنی اہلیہ کی فرمائش پر کھانا شروع کی؟

شاہین آفریدی نے مسکرا کر جواب دیا کہ ’اہلیہ کی ہر فرمائش پوری کرنا ہوگی، وہ جو بھی بناتی ہیں پیار سے کھاتا ہوں، تاہم انشا کی پسندیدہ ڈش بریانی ہے جو وہ شوق سے کھاتی ہیں‘۔

کارٹون

کارٹون : 15 ستمبر 2024
کارٹون : 13 ستمبر 2024