آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کا پہلا روز: آسٹریلیا نے 3 وکٹ پر 327 رنز بنالیے

اپ ڈیٹ 07 جون 2023
عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، وکٹ کیپر کے ایس بھرت نے ان کا کیچ پکڑا—فوٹو:اے ایف پی
عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، وکٹ کیپر کے ایس بھرت نے ان کا کیچ پکڑا—فوٹو:اے ایف پی
عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، وکٹ کیپر کے ایس بھرت نے ان کا کیچ پکڑا۔—فوٹو:اے ایف پی
عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، وکٹ کیپر کے ایس بھرت نے ان کا کیچ پکڑا۔—فوٹو:اے ایف پی
عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، وکٹ کیپر کے ایس بھرت نے ان کا کیچ پکڑا۔—فوٹو:اے ایف پی
عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، وکٹ کیپر کے ایس بھرت نے ان کا کیچ پکڑا۔—فوٹو:اے ایف پی

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا اوول میں جاری ہے اور کینگروز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 3 وکٹ کے نقصان پر 327 رنز بنالیے۔

بدھ کو کیننگٹن اوول لندن میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل میچ شروع ہوا جہاں بھارتی کپتان اور مایہ ناز بلے باز روہت شرما نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے اننگز کا آغاز کیا جب کہ بھارت کی طرف سے محمد شامی نے باؤلنگ اٹیک کیا۔

آسٹریلوی ٹیم کا آغاز کچھ خاص نہ تھا جب تیسرے اوور کی چوتھی گیند پر بھارت کے محمد سراج نے عثمان خواجہ کو 2 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھا دی۔

عثمان خواجہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے، وکٹ کیپر کے ایس بھرت نے ان کا کیچ پکڑا۔

ان کے بعد ڈیوڈ وارنر 43 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، انہوں نے مارنس لبوشانے کے ساتھ 69 رنز جوڑ کر اننگز کو آگے بڑھایا۔

ان کے بعد تیسرے آؤٹ ہونے والے کینگرو بلے باز مارنس لبوشانے تھے جو 26 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، انہیں محمد شامی نے پویلین کی راہ دکھائی۔

ابتدائی تین بلے بازوں کے جلد آؤٹ ہونے کے بعد سابق کپتان اسٹیو اسمتھ اور ٹریوس ہیڈ محتاط اور ذمے دارانہ بلے بازی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کے اسکور کر آگے بڑھا رہے ہیں۔

مڈل آرڈر بلے باز اسٹیو اسمتھ 95 اور ٹریوس ہیڈ شاندار 145 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں۔

بھارت نے آل راؤنڈر رویندرا جڈیجہ میں شکل میں واحد اسپنر کا انتخاب کیا جبکہ کے ایشان کشن کے بجائے ایس بھرت نے وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی۔

بھارتی کپتان نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روی چندرن اشون کو ٹیم سے باہر رکھنے کا فیصلہ بہت مشکل ہے، وہ ہمارے لیے میچ ونر کھلاڑی رہے ہیں، انہیں باہر رکھنا کوئی اچھا فیصلہ نہیں لیکن آپ کو وہ کرنا ہوگا جو ٹیم کے لیے موجودہ کنڈیشنز میں بہترین ہو۔

2021 کے فائنل میں شکست کھانے والی ٹیم اپنا پہلا فائنل کھیلنے والے آسٹریلیا کے خلاف اپنی بیٹنگ لائن اپ کو مضبوط کرنے کے لیے تجربہ کار اجنکیا رہانے کو واپس لائی۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ ٹاس جیت کر وہ بھی باؤلنگ کے لیے سازگار وکٹ پر پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دیتے۔

اسکاٹ بولینڈ کو انجرڈ فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کی جگہ آسٹریلیا کی ٹیم میں شامل کیا گیا۔

پیٹ کمنز نے اسکاٹ بولانڈ کی شمولیت کے بارے میں کہا ایسا لگتا ہے کہ اس پچ میں تھوڑی گھاس ہے، مجھے یقین ہے کہ وہ ایک ہتھیار ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم دوسری مرتبہ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل کھیل رہی ہے، 2021 میں پہلی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ امریکی ڈالرز جبکہ رنرز اپ ٹیم کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میچ میں نیوزی لینڈکے کرس گیفانی اور انگلینڈکے رچرڈ ایلنگ ورتھ ایمپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں،انگلینڈ کے ہی رچرڈ کیٹلبرو ٹی وی ایمپائر ہیں ،ریزرو امپائرسری لنکاکمار دھرم سیناجبکہ میچ ریفری ویسٹ انڈیز کے رچی رچرڈسن ہیں۔

بھارتی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، شوبمن گل، چیتشور پجارا، ویرات کوہلی، اجنکیا رہانے، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، رویندرا جدیجا، شاردول ٹھاکر، امیش یادیو، محمد شامی، محمد سراج

آسٹریلوی اسکواڈ: ڈیوڈ وارنر، عثمان خواجہ، مارنس لبوشانے، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری (وکٹ کیپر)، پیٹ کمنز (کپتان)، مچل اسٹارک، نیتھن لیون، اسکاٹ بولانڈ۔

تبصرے (0) بند ہیں