' ہمارے پاس شامی کیمیائی اسلحے کے تازہ ثبوت ہیں، کیمرون

شائع September 6, 2013

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون ، اے پی فوٹو۔۔۔۔

لندن: برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے جمعرات کے روز کہا ہے کہ برطانیہ کو شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے مذید شواہد ملے ہیں جو سارین کے استعمال کہ ہیں جس کی تصدیق برطانوی ذرائع نے کی ہے۔

کیمرون نے سینٹ پیٹرز برگ میں G20 کانفرنس کے دوران بی بی سی ٹیلیوژن کو بتایا کہ برطانیہ میں پرٹون ڈان لیبارٹری میں دمشق سے لیے گئے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے حوالے سے نمونوں کا تجزیہ کیا جا رہا ہے۔

برطانوی ذرائع نے اے ایف کو بتایا کہ شام کے دارالحکومت دمشق میں مبینہ کیمیائی ہتھیاروں کے حملے کی جگہ سے کچھ مٹی اور کپڑوں کے نمونے لیئے گئے تھے جس میں سارین گیس کی واضح علامات ثابت ہوئیں ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ ماہ کے حملے میں زہریلی سارین گیس کا استعمال ثابت ہو گیا ہے، اور یہ ثبوت اسی زہریلی گیس کے امریکی ثبوت سے ہٹ کر پیش کئے گئے ہیں ۔

گزشتہ ہفتہ برطانوی قانون سازوں نے صدر بشارالاسد حکومت کے خلاف فوجی کارروائی کے خلاف ووٹ دیئے تھے جس پر دمشق کے نواح میں نہتے عوام پر سارین گیس حملے کے الزامات ہیں۔

شامی حکومت نے بار بار اس گیس کے استعمال کی تردید کی ہے اور کہا ہے کہ یہ باغیوں کی کارروائی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 جولائی 2025
کارٹون : 2 جولائی 2025