• KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am
  • KHI: Fajr 4:33am Sunrise 5:58am
  • LHR: Fajr 3:43am Sunrise 5:16am
  • ISB: Fajr 3:40am Sunrise 5:17am

زارا نور عباس کی ٹھوڑی بھی پرفارم کرتی ہے، بشریٰ انصاری کی ویڈیو وائرل

شائع February 24, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی اپنی بھانجی زارا نور عباس کی تعریف کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس میں وہ کہتی سنائی دیتی ہیں کہ ان کی بیٹی کی ٹھوڑی بھی پرفارم کرتی ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ایک شخص بشریٰ انصاری سے سوال کرتے ہیں کہ زارا نور عباس نے کیا کیا ہے؟

اس پر بشریٰ انصاری کہتی ہیں کہ وہ ان کی بچی ہیں، وہ ان پر صدقے جائیں اور یہ کہ ان کی بچی کی ٹھوڑی بھی پرفارم کرتی ہے۔

ویڈیو میں زارا نور عباس کی ٹھوڑی کی پرفارم کرنے کی بات کرنے کے دوران بشریٰ انصاری اپنی ٹھوڑی پر ہاتھ لگاتی دکھائی دیتی ہیں۔

سینیئر اداکارہ اپنی بھانجی کے لیے مزید کہتی ہیں کہ ان کے پور پور (جسم کا ہر حصہ) میں ٹیلنٹ بھرا ہوا ہے۔

ساتھ ہی وہ اپنے ساتھ موجود سینیئر اداکارہ شہناز شیخ کی جانب اشارہ کرتی ہیں کہ وہ بھی کچھ بات کریں، اس پر شہناز شیخ زارا نور عباس کے لیے دونوں ہاتھ سے بہترین کا اشارہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

زارا نور عباس نے بھی بشریٰ انصاری کی جانب سے تعریف کیے جانے کی ویڈیو اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لگائی اور لکھا کہ ہر روز لیجنڈز ایک ساتھ نہیں بیٹھتے اور ان کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سینیئر اور لیجنڈز افراد نے اپنی محفل میں ان کا ذکر کیا۔

خیال رہے کہ زارا نور عباس اداکارہ بشریٰ انصاری کی بھانجی اور اداکارہ اسما عباس کی بیٹی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی تعریفی ویڈیو وائرل ہوگئی، جس پر صارفین نے دلچسپ کمنٹس بھی کیے۔

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024