الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مالی اثاثے ظاہر نہ کرنے کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے 2 رکنی بینچ نے علی امین کےخلاف درخواست پر مختصر فیصلہ جاری کیا۔

الیکشن کمیشن نے فیصلے میں علی امین کو 26 مارچ کو ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے روبرو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ علی امین گنڈاپور کو735 کنال زمین عارضی طور پر منتقل کی گئی تھی، 2020 میں زمین بیچ کرلینڈ کروزر گاڑی حاصل کی تھی، ڈی آئی خان کی 735 کنال زمین کے اصل مالک آصف خان تھے، غلط بیانی پر علی امین صوبائی اسمبلی کی نشست کے اہل نہیں۔

الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ خیبرپختوانخوا علی امین گنڈا پور کو جاری نوٹس میں کہا کہ علی امین گنڈاپور 26 مارچ کو ضلعی الیکشن کمشنر کے سامنے پیش ہوں۔

درخواست گزار نے علی امین پر 735 کنال اراضی ظاہر نہ کرنے کا الزام عائد کر رکھا ہے۔

درخواست گزار نے اثاثے ظاہر نہ کرنے کی بنیاد پر علی امین گنڈا پور کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں