• KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm
  • KHI: Zuhr 12:27pm Asr 4:52pm
  • LHR: Zuhr 11:57am Asr 4:23pm
  • ISB: Zuhr 12:03pm Asr 4:28pm

’پارٹنر‘ نے پیٹرول چھڑک کر آ گ لگادی، یوگینڈا کی خاتون اولمپک ایتھلیٹ آئی سی یو منتقل

شائع September 4, 2024
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

مشرقی افریقی ملک یوگینڈا میں صنفی امتیاز کا حالیہ واقعہ پیش آیا جہاں خاتون اولمپیئن ریبیکا چیپٹگی اپنے پارٹنر کی جانب سے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے بعد شدید زخمی ہوگئی ہیں اور انہیں کینین ہسپتال کے انتہائی نگہداشت منتقل کردیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ 33 سالہ لانگ ڈسٹینس رنر ربیبیکا چیپٹگی کا پارٹنر ڈکسن اینڈیما مارنگچ اس وقت کینیا کے ٹاؤن ایندیبیس میں واقع خاتون ایتھلیٹ کے گھر میں داخل ہوا جب ریبیکا چیپٹگی اور ان کے بچے چرچ گئے ہوئے تھے۔

پولیس میں رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ پارٹنر ڈکسن جس نے ریبیکا چیپٹگی پر پیٹرول ڈالا اور پھر اسے آگ لگادی، جبکہ پارٹنر خود بھی آگ کی زد میں آکر زخمی ہوگیا۔

پڑوسیوں کی جانب سے خاتون ایتھلیٹ اور پارٹنر کو قریبی کیٹیل کاؤنٹی ریفیرل ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں سے دونوں کو موئی ٹیچنگ اور ریفیرل ہسپتال (ایم ٹی آر ایچ) لے جایا گیا، اس کے بعد ریبیکا کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں منتقل کردیا گیا۔

ایم ٹی آر ایچ کے ملازم نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کو بتایا کہ خاتون ایتھلیٹ کی حالت تشویشناک ہے، ان کے چہرے پر جھلسنے کے زخم اور پٹیاں ہیں۔

البتہ پولیس رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا ریبیکا چیپٹگی کے بچے اس واقعے میں زخمی ہوئے ہیں یا نہیں، پولیس کے مطابق یوگینڈا سے تعلق رکھنے والی ایتھلیٹ اور ڈکسن مارنگچ ایک ایسا جوڑا تھا جن کے آپسی تعلقات تناؤ کا شکار تھے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایتھلیٹ کا 75 فیصد جسم جھلس چکا ہے، ایتھلیٹ کے والدین نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے یوگینڈا کی سرحد کے قریب ٹرانس نزوایا میں زمین خرید کے گھر بنایا تھا۔

رواں سال اولمپک 2024 کی میراتھن میں ریبیکا چیپٹگی 44 ویں نمبر پر آئی تھیں، یوگینڈا کی ایتھلیٹ فیڈریشن نے بھی واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریبیکا چیپٹگی کو شدید زخم آئے ہیں۔

جنوری 2023 میں شائع ہونے والی کینیا کے قومی شماریاتی بیورو کے مطابق کینیا میں 34 فیصد خواتین نے 15 سال کی عمر سے ہی جسمانی تشدد کا سامنا کیا ہے۔

جنوری 2023 میں کینیا کے قومی شماریات کے بیورو کی ایک رپورٹ میں پتا چلا کہ کینیا میں 34 فیصد خواتین کو 15 سال کی عمر سے جسمانی تشدد کا سامنا کرنا پڑا۔

اولپمیئن ایتھلیٹ ریبیکا چیپٹگی پر حملے سے 2 سال قبل کینیا کی ایتھلیٹ دامارس میوتوا ایتن ٹاؤن میں میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئی تھیں، جو کہ کینیا میں دنیا کا مقبول ترین رننگ حب ہے۔

اس سے قبل 2021 میں 25 سالہ ریکارڈ بریکنگ رنر ایگنس تیروپ کو گھر میں قتل کیا گیا تھا، تاہم 2023 میں خاتون ایتھلیٹ کے شوہر ایمینوئیل ابراہیم پر ٹرائل بھی چلا، جس پر شوہر نے تمام الزامات مسترد کردیے تھے، جبکہ ٹرائل تاحال جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 16 ستمبر 2024
کارٹون : 15 ستمبر 2024