• KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm
  • KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:02pm

وزارت اقتصادی امور کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہیک کرلیا گیا

شائع May 9, 2025
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

وزارت اقتصادی امور کا ’ایکس‘ اکاؤنٹ رات گئے ہیک ہو گیا۔

ترجمان وزارت اقتصادی امور نے ’ایکس‘ اکاؤنٹ ہیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دوران ’ایکس‘ پر کی جانے والی کسی پوسٹ کا وزارت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

دو روز قبل نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سائبر حملوں کے پیش نظر اہم ایڈوائزری جاری کی تھی۔

نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم کی جانب سے جاری ایڈوائزری میں کہا گیا تھا سائبر حملوں کا مقصد پاکستان کے اہم نیٹ ورکس کو متاثر کرنا ہے، دشمن عناصر موجودہ حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سائبر حملوں میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔

ایڈوائزری میں بتایا گیا تھا کہ یہ عناصر فریب پر مبنی پیغامات، فشنگ اسکیمز اور جھوٹی کہانیوں سے عوام کو گمراہ کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 12 جون 2025
کارٹون : 11 جون 2025