اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو 11 فیصد پر برقرار رکھنا ایماندار ٹیکس گزاروں مزید بوجھ ڈالنا ہے، مالیاتی خسارہ شرح سود کو مہنگائی کے مطابق کم کر کے قابو کیا جا سکتا ہے، سابق نگران وفاقی وزیر
آن لائن سسٹم کے ذریعے ٹرانسپورٹرز کو یہ سہولت حاصل ہوگی کہ وہ دفتر آئے بغیر روٹ پرمٹس کے اجرا یا تجدید کے لیے درخواست دے سکیں، وزیرٹرانسپورٹ شرجیل میمن
پاکستان دوحہ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، اسرائیل کو انسانیت کیخلاف اس کے جنگی جرائم کے لیے لازماً جواب دہ ٹھہرایا جائے، دوحہ میں ہنگامی عرب اسلامی سربراہی کانفرنس کے اجلاس سے خطاب
جنوبی خیبر پختونخوا کے اضلاع لکی مروت اور شمالی وزیرستان میں پولیو کے دو نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، والدین ہر مہم میں اپنے پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں، ای او سی
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کو سوشل میڈیا پر مبینہ ریاست مخالف سرگرمیوں کے الزام میں ان کے خلاف درج مقدمے میں عبوری ضمانت کنفرم کی تھی۔
تعین کیا جائے کہ جسٹس سرفراز ڈوگر نے ایمان مزاری سے متعلق جنسی اور دھمکی آمیز ریمارکس دیے، معاملہ مجاز اتھارٹی سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجا جائے، شکایت کنندہ
قطر میں اسلامی ممالک کا سربراہی اجلاس اسرائیل کے فضائی حملوں اور فلسطین میں انسانی حقوق کی پامالی کی مسلسل بگڑتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں بلایا گیا ہے۔
ڈاکٹر مشال کراچی کے علاقے اسکاؤٹ کالونی میں اپنے شوہر کے ساتھ رہائش پذیر تھی جو دوسری شادی کرنا چاہتا تھا اور اس بات کو لے کر میاں بیوی میں لڑائی جھگڑا چل رہا تھا، پولیس
اسلام آباد کے سرکاری اسکول میں بچی کو سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگائی گئی، 9 تا 14 سال کی ایک کروڑ 30 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف ہے، مصطفیٰ کمال
کسی بھی بھارتی سرپرست خوارج کے خاتمے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، ملک سے بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طورپر ختم کیا جائے گا، آئی ایس پی آر
ایم یو سی ٹی میں غیر قانونی اضافہ فوری واپس لیا جائے، یہ منتخب سٹی کونسل کی منظوری کے بغیر کیا گیا ہے، سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر کا سی ای او کے-الیکٹرک کو قانونی نوٹس۔
مظفر گڑھ اور علی پور میں پنجاب حکومت کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری، سکھر بیراج کے قریبی کچے کے علاقے، کشمور، سیہون، ٹھٹہ میں بھی آبادیاں ڈوب گئیں، نقل مکانی شروع
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا، ابتدائی طور پر ملزم نے دعویٰ کیا کہ واقعہ کمپریسر پھٹنے سے پیش آیا، تاہم تحقیقات میں آگ لگاکر جلانے کا انکشاف ہوا، پولیس
لانڈھی ہسپتال چورنگی پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں اور بیٹا، بلدیہ ناردرن بائی پاس پر ایک شہری اور ڈیفنس میں ساحل کے قریب موٹرسائیکل سوار جان کی بازی ہار گئے۔
13 ہزار 140 گڈز ڈیکلریشنز کی جانچ کے دوران 2 ہزار 530 ڈیکلریشنز میں متعدد تضادات، پاکستان کسٹمز آڈٹ کی رپورٹ میں انڈر/اوور انوائسنگ اور تجارتی بنیاد پر منی لانڈرنگ کا انکشاف