علاقے میں دفعہ 144 بھی نافذ کردی گئی ہے، عوام کو سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیکھ کر اپنی گاڑی 50 میٹر کے فاصلے پر روکنے کی ہدایت، ڈی سی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
اسرائیلی کابینہ کے 14 ارکان اور کنیسٹ کے اسپیکر کا نیتن یاہو کو خط میں مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا مطالبہ، فلسطین اتھارٹی، اردن، سعودی عرب اور مصر نے مطالبہ مسترد کردیا۔
ٹرمپ کے جنگ بندی کے دباؤ کے باجود اسرائیلی وزیراعظم کی ہٹ دھرمی برقرار، تمام یرغمالیوں کو آزاد کرائیں گے اور ہم حماس کو ختم کر دیں گے، یہ تنظیم مزید باقی نہیں رہے گی، بنجمن نیتن یاہو
جس طرح عالمی رہنماؤں کو قائل کیا گیا ہے اور جس طرح یہ معاملہ انجام کو پہنچا ہے، اس میں ہمارے رہنماؤں کا کردار ہے، وزیر داخلہ کی علمائے کرام کے اجلاس میں گفتگو
اسلام آباد، پنجاب اور پختونخوا کے کئی شہروں میں موسلادھار بارش متوقع، سندھ اور پنجاب میں گرمی کے دوران کہیں کہیں ہلکی بارش متوقع ہے، گلگت میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
رات گئے کشتی ڈوبنے کے بعد 29 افراد کو اب تک بچالیا گیا، 65 افراد سوار تھے، سمندر میں 2 میٹربلند لہریں تھیں، صبح موسم بہتر ہونے سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مدد ملی، ریسکیو ایجنسی
ڈیفنس فیز 8 سی ویو وال کے قریب پولیس نے موٹرسائیکل پر پولیس یونیفارم پہنے 6 افراد کو روکا، سروس کارڈ طلب کیا تو موجود نہیں تھا، پولیس نے گرفتار کرکے تھانے منتقل کر دیا۔
ٹریڈنگ کے آغاز پر کے ایس ای 100 انڈیکس 807 پوائنٹس یا 0.62 فیصد اضافے سے ایک لاکھ 31 ہزار 151 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، تاہم مارکیٹ کے اختتام پر ایک لاکھ 30 ہزار 686 پوائنٹس پر بند ہوا
ساؤتھ زون پولیس نے چھاپوں اور مقابلوں کے بعد گرفتار کیے گئے ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کیا، دیگر وارداتوں میں بھی ملوث نکلے، تکنیکی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، ایس ایس پی جنوبی
اورنگی مومن آباد چوک کے قریب مقتول غوث الدین رشتہ داروں کےساتھ بیٹی کے گھر آیا تھا، داماد فرار، ملزم کا والد اور ایک رشتے دار زیر حراست، اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس حکام
ہمیں ترقیاتی تعاون کے موجودہ فریم ورک کو ازسرِ نو مرتب کرنا ہوگا تاکہ عالمی برادری حقیقی تبدیلی کے سفر پر گامزن ہو سکے، محمد اورنگزیب کا اسپین میں عالمی کانفرنس سے خطاب
امدادی مراکز کے قریب حالات بدتر ہوچکے ہیں، یہ سلسلہ اس لیے جاری ہے کیونکہ فلسطینی اتنے مجبور ہیں کہ وہ خوراک حاصل کرنے کیلئے ناممکن خطرات مول لے رہے ہیں، ڈائریکٹر یو این آر ڈبلیو اے
شہباز شریف نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ اداروں کو اس قسم کے واقعات کے تدارک اور روک تھام کے لئے اپنی استعداد بڑھانے کی ہدایت کی۔