شمولیت کی جتنی پابندیاں ریحام خان کی جماعت کے لیے ہیں اتنی تو کسی تبلیغی جماعت میں نہیں جس سے لگتا ہے کہ محترمہ نے یہ جماعت شمولیت نہیں بلکہ مشغولیت کے لیے بنائی ہے۔
کہا جاتا ہے کہ تار سی سویاں کھانے کی مشقت اٹھا کر ہی ہماری قوم میں یہ صلاحیت پیدا ہوئی ہے کہ پورے کے پورے ادارے اور اربوں کھربوں روپے سالم نگل لیے جاتے ہیں۔
انتخابی نشان کوئی پیار کی نشانی تو ہے نہیں کہ اک شہنشاہ نے بنواکے حسیں تاج محل، دنیا والوں کو محبت کی نشانی دے ہی دی ہے تو وہ ہمیشہ کے لیے دنیا والوں کی ہوگئی۔
لین کو پہلے فوسٹرہوم لے جایا گیا، پھر اسے دیکھ بھال کے ایک ادارے کو سونپ دیا گیا جس کے بعد اسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن ایک دن وہ اسپتال سے بھاگ کر اپنی ماں کے پاس آپہنچی۔