خاصہ دار فورس کے اہلکاروں کا خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاج

اپ ڈیٹ 25 فروری 2019
مظاہرین نے قبائلی اضلاع کے لیے بنائی گئی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار بھی کیا — فوٹو: ڈان نیوز
مظاہرین نے قبائلی اضلاع کے لیے بنائی گئی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار بھی کیا — فوٹو: ڈان نیوز

پشاور: خاصہ دار فورس کے اہلکار نے مطالبات کے حق میں خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھ کیے گئے وعدوں کو پورا کیا جائے اور انہیں پولیس کے برابر مراعات دی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں جہاز یا بنگلے نہیں چاہیئیں، مطالبات جائز ہیں جو تسلیم کیے جائیں جبکہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو قانون کے دائرے میں رہ کر احتجاج جاری رکھیں گے اور اہلخانہ کے ہمراہ ڈی چوک میں دھرنا دیں گے۔

مظاہرین نے قبائلی اضلاع کے لیے بنائی گئی کمیٹی پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔

وزیر قانون خیبر پختونخوا سلطان محمد خان کے مطابق خاصہ دار فورس کے لیے قانون بن رہا ہے اور جلد محکمہ قانون کو بھجوا دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مہمند ایجنسی: حملوں میں 9 خاصہ دار اہلکار ہلاک

واضح رہے کہ جون 2018 میں خاصہ دار فورس نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ ان کی ملازمتوں کو ریگولرائز کیا جائے اور انہیں بھی صوبے کی دیگر پولیس کی طرح متوازی سطح پر مراعات فراہم کی جائیں۔

خاصہ دار فورس کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا کہ قبائلی علاقوں کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے بعد ان کو ملازمتوں سے فارغ کردیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں