دریافت کے باوجود دو نیوزی لینڈ جزیرے تاحال بے نام
ولنگٹن: نیوزی لینڈ کے دو مرکزی جزیروں کو 200 برسوں سے ایک کلریکل غلطی کی وجہ سے باضابط طور پر نام نہیں دیا گیا ہے
حکام کے مطابق، یہ جزیرے عالمی طور پر شمال اور جنوبی جزیروں کے نام سے پہچانے جاتے ہیں۔
نیوزی لینڈ کی جیوگرافک بورڈ نے کہا ہے کہ یہ نام 1800 کے اوائل میں یورپین آباد کاری کے آغاز کے وقت سے ہی نقشوں پر نمودار ہوئے تاہم اس کو باضابطہ طور پر تسلیم نہیں کیا گیا۔
عوامی صلاح مشورے کے بعد بورڈ اب ان دونوں جزیروں کیلئے دو نام تجویز کر رہا ہے جس میں سے ایک انگلش میں اور دوسرا مقامی ماؤری زبان میں ہوگا۔
بورڈ کے چیئرمین ڈانگرانٹ نے کہا کہ عوام کی اکثریت میں انگلش یا ماؤری ناموں کے حق میں اپنی رائے دی ہے۔
انگریزی میں یہ نام وسیع طور پر شمالی اور جنوبی جزائر کے نام سے مشہور ہوں گے۔
بورڈ نے جن ماؤری ناموں کی تجویز پیش کی ہے ان میں جنوبی جزیرے کیلئے تی وائی پونامیو جس کا مطلب سبزپتھر کے دریا جبکہ شمالی جزیرے کیلئے ٹی اکایاموئی جس کا مطلب مایو کی مچھلی(ایک ماؤری دیوتا) نام تجویز کیا گیا ہے۔
بورڈ کا کہنا ہے کہ سرکاری دستاویزات اور نقشوں میں انگریزی اورماؤری دونوں نام استعمال کئے جاسکیں گے۔
یہ تبدیلی رواں سال کے آخر میں باضابطہ طور پر اختیار کی جاسکے گی۔