پہلی سیاہ فام ’بیٹ وومن’ کی جھلک سامنے آگئی

اپ ڈیٹ 27 اکتوبر 2020

ای میل

بیٹ وومن سیریز کا دوسرا سیزن جلد ایک نئی اور پہلی سیاہ فام مرکزی کردار کے ساتھ ریلیز ہونے جارہا ہے— فوٹو: انسٹاگرام
بیٹ وومن سیریز کا دوسرا سیزن جلد ایک نئی اور پہلی سیاہ فام مرکزی کردار کے ساتھ ریلیز ہونے جارہا ہے— فوٹو: انسٹاگرام

امریکی ٹی وی چینل ’سی ڈبلیو‘ کی بیٹ وومن سیریز کا دوسرا سیزن جلد ایک نئی اور پہلی سیاہ فام مرکزی کردار کے ساتھ ریلیز ہونے جارہا ہے جس کی پہلی جھلک بھی سامنے آگئی ہے۔

شو میں جاویشیا لیسلی، ریان وائلڈر المعروف بیٹ وومن کا کردار ادا کریں گی جو ڈی سی فیملی میں نیا اضافہ ہیں۔

جرمنی میں پیدا ہونے والی اداکارہ جاویشیا لیسلی نے انسٹاگرام پر جاری پوسٹ میں بتایا کہ وہ رواں ماہ ڈی سی کامکس میں اپنا ڈیبیو کریں گی۔

بطور بیٹ وومن ان کا کردار اپنی نوعیت کا پہلا کردار ہے جسے ایک سیاہ فام خاتون ادا کر رہی ہیں اور اسے بیٹ وومن کاسٹیومز کی آفیشل ڈیزائنر مایا مانی نے ری ڈیزائن کیا ہے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ورائٹی کی رپورٹ کے مطابق جاویشیا لیسلی نے کہا میں نے محسوس کیا کہ یہ اہم تھا کہ لوگ تصویر سے ہی بتاسکتے ہیں کہ فارم فٹنگ اور خوبصورت گھنگھریالے بالوں والی بیٹ وومن ایک سیاہ فام لڑکی ہے اور ہم نے یقینی طور پر ایسا کیا۔

مزید پڑھیں: ’دی بیٹ مین‘ کی ریلیز 2022 تک ملتوی

ایگزیکٹو پروڈیوسر کیرولین ڈرائز نے کہا کہ بیٹ سوٹ ریان وائلڈر کے کردار سے منسوب اہمیت کو بیان کرتا ہے، انہیں اس کی طاقت کا احساس اور یہ کیسے گوتھم شہر (بیٹ مین کے فرضی شہر) میں سب کو فائدہ پہنچا سکتا ہے۔

سیزن 2 کے ابتدائی مراحل میں وہ کیٹ کین کا کاسٹیوم پہنیں گی جس کے بعد وہ اپنے رول کو مکمل طور پر قبول کرنے کے بعد بیٹ وومن کے طور پر نظر آئیں گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اس تصور کو ری ڈیزائن کرسکتے ہیں کیونکہ یہ ایک طاقتور اور مضبوط کردار کی ترجمانی کرتا ہے۔

کاسٹیوم کے رنگوں کو مختلف پروٹائپس اور ٹرائلز کے بعد حتمی شکل دی گئی اور جاویشیا لیسلی کے مطابق اس چیز نے انہیں متاثر بھی کیا۔

کیرولین ڈرائز نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگ رہا ہے کہ ریان، اپنی بیٹ وومن بن رہی ہے، یہ اس کا اپنا اسٹائل، انداز اور لمحہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جاسوسی کے بے تاج بادشاہ 'بیٹ مین' شیطانوں کو سبق سکھانے آگئے

یہ مواقفت ان کے کردار کے لیے ضروری تھی کیونکہ یہ ایک ایتھلیٹ، ماہر فائٹر اور ایک گہرے اور پُرجوش کردار کی حیثیت سے ان کی خصوصیات کو نمایاں کرتی ہے۔

ماضی میں سی ڈبلیو کی بیٹ وومن کا کردار معروف اداکارہ روبی روز نے ادا کیا تھا جنہوں نے اورنج از دی نیو بلیک میں اپنے کردار سے شہرت پائی تھی۔

جاویشیا لیسلی نے انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ ’بلیک وومن، میرا مطلب ہے بیٹ وومن یہاں موجود ہے’۔