• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm
  • ISB: Asr 3:22pm Maghrib 4:59pm

بھارت: بچوں کے حقوق کے ادارے کا نیٹ فلیکس سے 'بومبے بیگمز' بند کرنے کا مطالبہ

شائع March 12, 2021
ویب سیریز کو رواں ہفتے ریلیز کیا گیا تھا—فوٹو: نیٹ فلیکس
ویب سیریز کو رواں ہفتے ریلیز کیا گیا تھا—فوٹو: نیٹ فلیکس

بھارت میں بچوں کے حقوق کے تحفظ کے سرکاری ادارے نے اسٹریمنگ ویب سائٹ نیٹ فلیکس کی نئی ویب سیریز 'بومبے بیگمز' کے مواد سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد اسے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

برطانوی خبررساں ادارے 'رائٹرز'کی رپورٹ کے مطابق نیٹ فلیکس کو لکھے گئے خط میں نیشنل کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس (این سی پی سی آر) نے امریکی اسٹریمنگ کمپنی سے معاملے کی تحقیقات کرنے اور 24 گھنٹے میں رپورٹ جمع کروانے یا مزید کارروائی کا سامنا کرنے کا کہنا۔

این سی پی سی آر کے نوٹس میں ایک ٹوئٹ کا حوالہ دیا جس مٰیں ایک صارف نے 'بچوں کے کوکین' لینے کے ایک سین پر اعتراض کیا تھا۔

مزید پڑھیں: 'تانڈو' میں متنازع مواد دکھانے پر ایمیزون پرائم نے غیر مشروط معافی مانگ لی

کمیشن نے کہا کہ اس نوعیت کے مواد پر مبنی ویب سیریز نہ صرف بچوں کے ذہنوں کو آلودہ کرے گی بلکہ اس کے نتیجے میں بچوں کے ساتھ زیادتی اور استحصال بھی بڑھ سکتا ہے'۔

تاہم نیٹ فلیکس سے جب رائٹرز نے رابطہ کیا تو کوئی جواب نہیں دیا گیا۔

ویب سیریز 'بومبے بیگمز' کو رواں ہفتے ریلیز کیا گیا تھا جو معاشرے کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والی 5 خواتین سے متعلق ہے جو ماڈرن ممبئی جسے پہلے بومبے کہا جاتا تھا میں آگے بڑھنے کی کوشش کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویب سیریز 'تانڈو' کو بی جے پی قانون سازوں کی تنقید کا سامنا

اس سے قبل بھی نیٹ فلیکس اور ایمیزون پرائم کے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کو فحش مواد یا مذہبی جذبات مجروح کرنے پر تنازع کا سامنا رہا ہے۔

گزشتہ برس بھارت کی حکمراں جماعت کے یوتھ ونگ کے رکن نے 'سوٹیبل بوائے' کے کچھ سینز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے نیٹ فلیکس کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی تھی۔ حال ہی میں ایمیزون پرائم کو تانڈو ویب سیریز پر مذہبی جذبات مجروح کرنے کے تنازع کا سامنا ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 6 دسمبر 2024
کارٹون : 5 دسمبر 2024