یوٹیوب پر پہلی بار 10 ارب ویوز کا اعزاز حاصل کرنے والی ویڈیو کو آپ نے دیکھا ہے؟

14 جنوری 2022
یہ ویڈیو 2016 میں یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی تھی — شٹر اسٹاک فوٹو
یہ ویڈیو 2016 میں یوٹیوب پر اپ لوڈ کی گئی تھی — شٹر اسٹاک فوٹو

بچوں کے مقبول ترین گانے بے بی شارک یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے۔

اب وہ دنیا کی پہلی ویڈیو بن گئی ہے جس کے ویوز کی تعداد 10 ارب سے زیادہ ہوگی ہے۔

اور ایسا کوئی امکان نہیں کہ مستقبل قریب میں کوئی اور ویڈیو اس کے قریب بھی پہنچ سکے گی۔

بے بی شارک نے نومبر 2020 میں لوئس فونسی اور ڈیڈی یانکی کی ویڈیو ڈیسپاسیٹو کو پیچھے چھوڑ کر یوٹیوب کی سب سے زیادہ مقبول ویڈیو کا اعزاز اپنے نام کیا تھا۔

جب سے ڈیسپاسیٹو دوسرے نمبر پر ہے جس کو اب تک 7 ارب 70 کروڑ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے تو ایسا امکان نہیں کہ وہ بے بی شارک کو پیچھے چھوڑ سکے۔

تیسرے نمبر پر بھی بچوں کی ہی ایک ویڈیو جونی جونی یس پاپا ہے جسے لو لو کڈز نے تیار کیا تھا جبکہ ایڈ شیرین کی ویڈیو شیپ آف یو چوتھے اور وز خلیفہ کی ویڈیو سی یو اگین 5 ویں نمبر پر ہے۔

دنیا بھر میں مقبول بچوں کے گانے بے بی شارک کو جون 2016 میں یوٹیوب پر پہلی مرتبہ اپ لوڈ کیا گیا تھا جو امریکی کیمپ فائر سانگ کا ری میکس ہے اور یہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیول میں واقع پروڈکشن کمپنی پنک فونگ نے جاری کیا تھا۔

عالمی سطح پر شہرت پانے کے علاوہ بچوں میں مقبول ہونے کے ساتھ ساتھ یہ گیت بڑی عمر کے افراد میں بھی کافی مقبول ہے۔

درحقیقت وقت کے ساتھ دیگر مقبول ویڈیوز کو دیکھنے کا رجحان کم ہوا ہے مگر بے بی شارک اب بھی بہت زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیو ہے بلکہ اس پر ٹی وی پروگرام بنتے رہے ہیں۔

دنیا کے مختلف فنکاروں نے بے بی شارک کو مختلف انداز سے پیش بھی کیا ہے اور اس کا ایک ڈانس چیلنج بھی وائرل ہوا۔

واشنگٹن نیشلز بیس بال ٹیم نے اس گانے کو اپنا ترانہ بنایا تھا اور 2019 میں ورلڈ سیریز میں کامیاب ہونے کے بعد ان کی جیت کے جشن کے دوران اسے وائٹ ہاؤس کی جانب سے بجایا گیا۔

اس پر ایک فلم بنانے کی منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے اور ایک این ای فٹی کلیکشن بھی موجود ہے۔

کورونا وائرس کی وبا کو مدنظر رکھتے ہوئےبے بی شارک کا کورونا وائرس ورژن واش یور ہینڈز بھی جاری کیا گیا تھاجس میں ہاتھ دھونے کے ساتھ ساتھ چھینکنے اور کھانستے وقت منہ کو ڈھانپنے اور ہاتھ دھونے کا صحیح طریقہ بھی سمجھایا گیا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں