ٹوئٹر کا مخصوص صارفین کیلئے ’ایڈٹ بٹن‘ متعارف کرنے کا اعلان

02 ستمبر 2022
ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے 30 منٹ کے اندر اسے ایڈٹ کیا جاسکے گا، ٹویٹر— شٹر اسٹاک فوٹو
ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے 30 منٹ کے اندر اسے ایڈٹ کیا جاسکے گا، ٹویٹر— شٹر اسٹاک فوٹو

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ میں ہونے والی غلطی کو دور کرنے کے لیے عملی طور پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق ایڈٹ بٹن فیچر پہلے ٹوئٹر کے ملازمین کے لیے متعارف کروایا جائے گا جس کے بعد عام صارفین کے بجائے صرف کمپنی کے ‘ٹوئٹر بلو’ صارفین یعنی ماہانہ سبسکرپشن کے حامل سبسکرائبرز کو دستیاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر اکاﺅنٹ کیسے ویری فائیڈ ہوتا ہے؟

کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ میں کہا گیا کہ ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے کا فیچر صارفین کو یہ سولت فراہم کرے گا کہ اگر وہ پوسٹس میں ٹائپنگ کی غلطی کر بیٹھتے ہیں اور اضافی ٹیگ لگانا بھول جاتے ہیں تو وہ ایڈٹ کی سہولت کی بدولت ان غلطیوں کو درست کرسکیں گے۔

بلاگ پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے 30 منٹ کے اندر اسے ایڈٹ کیا جاسکے گا۔

کمپنی کے مطابق ایڈٹ کیے جانے والی ٹوئٹس ٹائم اسٹیمپ اور لیبل کے ساتھ نظر آئیں گی جس سے پڑھنے والوں کو معلوم ہوجائے گا کہ اوریجنل ٹوئٹ کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر کا کہنا ہے کہ یہ ایک آزمائشی فیچر ہے جسے مخصوص صارفین کے لیے متعارف کروایا جائے گا، ہمیں یہ بھی جائزہ لینا ہے کہ صارفین اس فیچر کا غلط استعمال کیسے کررہے ہیں’۔

کمپنی نے بتایا کہ پہلے ایک ملک میں اس فیچر کا ٹیسٹ ہوگا اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر ممالک میں اسے متعارف کرایا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ٹوئٹر نے ایلون مسک کے خلاف مقدمہ دائر کردیا

ٹیسلا کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک نے بھی اس نئے فیچر کی حمایت کی تھی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں