• KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:03pm
  • KHI: Maghrib 7:22pm Isha 8:51pm
  • LHR: Maghrib 7:08pm Isha 8:47pm
  • ISB: Maghrib 7:19pm Isha 9:03pm

ہانگ کانگ میں طوفان کی وارننگ جاری، اسکول بند

شائع October 9, 2023
ہانگ کانگ کی ویدر آبزرویٹری نے خبردار کیا کہ تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے— فوٹو: اے ایف پی
ہانگ کانگ کی ویدر آبزرویٹری نے خبردار کیا کہ تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے— فوٹو: اے ایف پی

ہانگ کانگ نے اتوار کو طوفان کا دوسرا سب سے بڑا الرٹ جاری کیا، جس کے بعد ٹرانسپورٹ سروسز اور اسکولوں کو بند کر دیا گیا، کیونکہ طوفان ’کوئینو‘ کے سبب زوردار ہوائیں اور بارشیں ہوئیں۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق کوئینو ہانگ کانگ میں طوفان ساؤلا کے ایک مہینے بعد آیا ہے، جس پر سب سے بڑا ’ٹی10‘ انتباہ جاری کیا گیا تھا۔

اس کے ایک ہفتہ بعد شہر نے تقریباً 140 سالوں میں سب سے زیادہ بارش کا تجربہ کیا تھا، سب وے اسٹیشنز اور مالز میں پانی بھر گیا تھا، اور لینڈ سلائیڈنگ ہوئی۔

ہانگ کانگ کی ویدر آبزرویٹری نے خبردار کیا کہ تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، جبکہ کوئینو دریائے پرل ایسٹوری کی طرف بڑھ رہا ہے اور توقع کی جا رہی ہے کہ آدھی رات سے قبل شہر کے جنوب میں 70 کلومیٹر (43 میل) کے قریب پہنچ جائے گا۔

اتوار کو طوفان کوئینو کے سبب تقریباً دن بھر ’ٹی 8‘ کا سگنل دیا، جو ہانگ کانگ کے وارننگ سسٹم کا دوسرا بڑا انتباہ ہے، انتباہی سطح اس وقت شروع ہوتی ہے، جب طوفان کی مستقل ہوا کی رفتار 117 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ جاتی ہے۔

طوفان کے سبب 145 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، جبکہ ویدر ایڈوائزری نے شام میں انتباہی سگنل کو بڑھا کر ’ٹی 9‘ کر دیا۔

اس میں بتایا گیا کہ اس کا مطلب ہے کہ ہواؤں کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے، مزید کہا کہ گھر سے باہر مت نکلیں اور دروازوں اور کھڑکیوں کے سامنے نہ کھڑے ہوں، اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ محفوظ جگہ پر مقیم ہیں۔

اسکول، ڈے کیئر سینٹرز، کارگو ٹرمینلز، فیریز اور بسیں دن بھر معطل رہیں۔

ہانگ کانگ ایئر پورٹ اتھارٹی کے مطابق تقریباً 90 پروازیں منسوخ ہوئیں اور دیگر 130 تاخیر کا شکار رہیں۔

ہانگ کانگ حکومت کو 11 درخت گرنے اور 6 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ملیں۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2024
کارٹون : 12 جون 2024