ندال، جوکووچ یو ایس اوپن کے فائنل میں
نیویارک:رافیل نڈال اور نوواک جوکووچ پیر کو یو ایس اوپن کے فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
دنیا کے دونوں سرفہرست کھلاڑی ہفتے کو چیمپئن شپ کے فائنل مقابلے میں پہنچے۔
عالمی نمبر دو نڈال نے فرانس کے آٹھویں نمبر کے کھلاڑی رچرڈ گیسکوئٹ کو6-4(7/1),7-6اور6-2 سے شکست دے کر مسلسل گیارہویں مقابلے میں کامیابی حاصل کی۔
دنیا کے نمبر ایک کھلاڑی ڈجوکووک نے سوئٹزرلینڈ کے نویں نمبر کے کھلاڑی سٹینلس واورینکا کو2-6(7/4),7-6,3-6,6-3اور6-4سے ہرا دیا۔
سن 2010ء کے چیمپئن نڈال نے سیمی فائنل میں پہلی مرتبہ سروس ڈراپ کی اور ٹورنامنٹ کیلئے73پرفیکٹ سروس گیمز میں ایک پوائنٹ کھو دیا۔
وہ یو ایس اوپن کے فائنل کا تیسرا مقابلہ کھیلے گے جبکہ 2011ء کے یو ایس اوپن چیمپئن جوکووچ نیویارک میں چوتھا مسلسل فائنل کھیلیں گے۔