آئی ایم ایف کا پالیسی سازی اور عملدرآمد میں کرپشن اور غیر ضروری اثر و رسوخ کم کرنے کا مطالبہ

شائع May 29, 2025
— فائل فوٹو: ایکس
— فائل فوٹو: ایکس

عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پالیسیوں کی تشکیل اورعمل درآمد میں کرپشن اور غیرضروری اثرورسوخ کےخطرات کم کرنےکا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی ملکیتی اداروں کے گورننس فریم ورک کے مکمل نفاذ پر زور دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آئی ایم ایف نے ریاستی ملکیتی اداروں کے فریم ورک پر مکمل درآمد اور فریم ورک میں تمام ریاستی ملکیتی اداروں کی شمولیت کامطالبہ کیا ہے۔

آئی ایم ایف نے ان اقدامات کو اداروں کی کارکردگی کو بہتر بنانے اور مالی خطرات کم کرنے کے لیے اہم قرار دیا ہے جبکہ احتساب اور شفافیت کو بڑھانے کے لیے گورننس فریم ورکس کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف چاہتا ہےکہ حکومت پاکستان ڈھانچہ جاتی اصلاحات کو جاری رکھے تاکہ پائیدار ترقی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکے۔

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025