مون سون کےدسویں اسپیل میں بہت تیزبارشیں ہورہی ہیں، بارشوں کی وجہ سے ریسکیوآپریشن میں دشواری کاسامنا ہوگا ، اب تک 61 افراد جاں بحق ہوچکے، ڈی جی پی ڈی ایم اے
پاک چین بارڈر پر آمدورفت معطل ہونے سے سیکڑوں مسافر اور اور سیاح پھنس گئے، مطالبات تسلیم کرنے تک تاجروں نے امیگریشن مکمل طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، احتجاجی تاجر
قرضے اور واجبات جی ڈی پی کے 82.1 فیصد کے برابر ہوگئے، گزشتہ مالی سال کے دوران ان میں 8 ہزار 740 ارب روپے کااضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے اعداد و شمار جاری کردیے
تشدد کا شکار صحافی طیب بلوچ کی مدعیت میں علیمہ خان، انتظارپنجوتھہ اور 40 کارکنان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا، صحافیوں نے ان کی میڈیا ٹاک کا بائیکاٹ کیا، پی ٹی آئی کے کئی کارکنان گرفتار
سعودی عرب میں مقیم پاکستانی شہری نے سوشل میڈیا پر صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کی، جس سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، ملزم کو قرار واقعی سزا دی جائے، قرارداد میں مطالبہ
میجر جنرل حمید عبداللہ الرمیثی کو یہ اعزاز ان کی شاندار خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، کمانڈر کا یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، صدر آصف علی زرداری
یہ دستخط امریکا-پاکستان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کی ایک اور مثال ہیں جو دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند ہوں گے، امریکی ناظم الامور، امریکی کمپنی 500 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، معاہدہ دفاع، ایرو اسپیس اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کیلئے اہم قرار
فل کورٹ نے طویل غور و خوض کے بعد سپریم کورٹ رولز 2025 کو ’لِونگ ڈاکیومنٹ‘ قرار دیتے ہوئے متفقہ طور پر منظور کیا، چیف جسٹس نے رولز کو عدلیہ کے ادارہ جاتی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا سنگ میل قرار دیا۔
ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ علی گیلانی نے وفد کا استقبال کیا، قازقستان کے نائب وزیراعظم کی اپنے پاکستانی ہم عصر سینیٹر اسحٰق ڈار سے سے ملاقات ہوگی، اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوں گے
پنجاب کی میڈیا کی تعریف کرتا ہوں جو اس مشکل وقت میں مثبت رپورٹنگ کررہے ہیں، اور قدرتی آفت میں یہی طریقہ ہے، میں امید کرتا ہوں سندھ میں جب ایسے واقعات ہوں تو وہاں کا میڈیا بھی آپ سے ایسا ہی کچھ سیکھے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو
آئی جی آفس سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈسپلن، یکسانیت اور فورس کے وقار کو قائم رکھنے کے لیے یہ ہدایت کی جاتی ہے کہ کوئی بھی پولیس افسر/اہلکار سوشل میڈیا پلیٹ فارم (ٹک ٹاک) استعمال نہیں کرے گا
بارشوں اور سیلاب سے پنجاب میں 10 اور سندھ میں 2 اموات ہوئیں، 26 جون سے ملک بھر میں جاری بارشوں اور سیلاب سے مرنے والوں کی تعداد 922 تک جاپہنچی، این ڈی ایم اے
فل کورٹ کی جانب سے غور و فکر و منظوری کے بغیر یہ رولز قانونی حیثیت حاصل نہیں کر سکتے، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عائشہ ملک کا خط میں موقف
کاروبار کے دوران 1776 پوائنٹس اضافے سے بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی نئی بلندی پر پہنچ گیا، وزیراعظم نے پیش رفت کو حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر قرار دےدیا۔
بانی پی ٹی آئی کے وکیل کی عدم دستیابی کے باعث کیس میں کوئی پیشرفت نہ ہو سکی، ایڈیشنل سیشن جج نے ریمارکس دیے آئندہ سماعت پر فریقین وکلا 10 بجے عدالت پیش ہوں۔
چینی وزارت صنعت و آئی ٹی کے ساتھ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں تعاون اور علی بابا کے ساتھ پاکستانی نوجوانوں کے لیے ای-کامرس ٹریننگ کا معاہدہ طے کیا گیا ہے۔
نوجوانوں نے شادی میں رقص کے بہانے خواجہ سرا کو بلایا، ایک نے ریپ کا نشانہ بنایا، دوسرا پہرا دیتا رہا، چیخ و پکار پر لوگ جمع ہوئے تو ملزمان خواجہ سرا کا بٹوہ اور موبائل چھین کر فرار ہوگئے، پولیس
سپریم کورٹ سب کی ہے، مقدمات کو جلد نمٹانا ترجیحات میں شامل ہے، ہمیشہ قانون کی بالادستی کیلئے کام کیا، جج کو عام تعطیلات کے علاوہ چھٹی کیلئے بتانا لازمی ہوگا، نئے عدالتی سال کی تقریب سے خطاب
2 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل، مساجد سے شہر خالی کرنے کے اعلانات، مکمل انخلا تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کو تھرمل ڈرونز سے مانیٹر کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
کسی کو بھی زبردستی سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، بلوچستان بھر میں سیاسی پارٹیوں کی ہڑتال کی کال پر صوبائی حکومت کا موقف سامنے آگیا، سردار اختر مینگل کی عوام سے ہڑتال میں شرکت کی اپیل