فلسطینیوں نے گزشتہ نصف دہائی بدترین جبر میں گزارنے کے بعد گزشتہ ہفتے ایک جوابی وار کیا۔ یہ وار اتنا شدید تھا کہ اس نے اسرائیل کی صیہونی ریاست کو ہلا کر رکھ دیا۔
دنیا کے دارالحکومتوں نے ہفتے کے روز جس چیز کے اثرات کو محسوس کیا اسے یہودی مؤرخ ایان پاپے آباد کاروں کے استعمار یا سیٹلر کولونیل ازم سے قریب تر دیکھتے ہیں۔