جنگ بندی کے دوران افغان سرزمین سے آپریٹ کرنے والے خارجیوں نے پاکستان علاقوں میں گھسنے اور متعدد دہشت گردانہ حملوں کی کوششیں کیں، تاہم سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں انہیں ناکام بنا دیا، عطااللہ تارڑ
اپ ڈیٹ18 اکتوبر 202507:36pm
پاکستان ہمیشہ افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہا، افغانستان کو کسی ایسے ملک کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونا چاہیے جو پہلے ہی پاکستان کے اندر دہشت گردوں کو تعاون فراہم کر رہا ہے، سابق کپتان قومی ٹیم
شمالی وزیرستان میں فوجی تنصیب پر حملے کے جواب میں حافظ گل بہادر گروپ کے ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی، معاہدہ دہشتگرد گروہوں کےخلاف کارروائیوں پر لاگو نہیں ہوتا، سیکیورٹی ذرائع
اپنی مدتِ صدارت کے دوران 8 جنگوں کو رکوایا، جن میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ممکنہ جنگ بھی شامل تھی، اوول آفس میں میڈیا سے گفتگو، وزیراعظم شہباز شریف کا ذکر بھی کیا۔
ایکس پر متعدد افغان اور بھارتی اکاؤنٹس نے ویڈیوز اور تصاویر شیئر کی تھیں جن میں یہ دعویٰ کیا گیا کہ افغانستان کی دفاعی افواج نے پاکستان کے ساتھ حالیہ لڑائی کے دوران 400 کلومیٹر تک مار کرنے والے میزائل کا کامیابی سے تجربہ کیا ہے
پاکستان نے دہشتگردی کی جنگ میں ہزاروں قیمتی جانوں اور اربوں ڈالر کا معاشی نقصان اٹھایا، ہمارے بہادر عوام نے اس جنگ میں اپنے پیاروں کی قربانیاں دیں، شہباز شریف کا افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی پر منعقدہ اجلاس سے خطاب
اجلاس میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزادکشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی شریک ہوں گے، وزیراعظم شرکا کو اہم حکومتی فیصلوں پر اعتماد میں لیں گے، ذرائع
طالبان وفد کی قیادت وزیر دفاع ملا یعقوب کریں گے، سفر کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے بعد طالبان حکومت نے اپنے وفدکو تبدیل کر دیا، سفارتی ذرائع
بارڈر ٹرمینلز پر پارکنگ کی محدود گنجائش کی وجہ سے شدید رش پیدا ہو گیا، طویل پارکنگ یا کھڑے رہنے سے ٹریکنگ ڈیوائس اور سامان کے چوری ہونے کا خدشہ بڑھ جاتا ہے، ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹرانزٹ ٹریڈ
فتنۃ الخوارج کو کھلی چھٹی حاصل، افغانستان سے آپریٹ کرنے والے دہشتگردوں نے ہمارے شہریوں، افواج پاکستان کے جوانوں و افسران، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کو شہید کیا۔ شہباز شریف کا کابینہ اجلاس سے خطاب
فتنۃ الخوارج کی جانب سے پاک-افغان سیز فائر کا فائدہ اٹھاکر دراندازی کی کوشش کی گئی تھی، ہلاک خوارج افغانستان سے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں کے لیے آئے تھے، سیکیورٹی ذرائع
فتنۃ الخوارج کے پاس تقریباً 6 ہزار جنگجو موجود ہیں، سلامتی کونسل کو پیش کی گئی اقوام متحدہ کی رپورٹ میں افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔
یہ لوگ بھارت کی ’پراکسی جنگ‘ لڑ رہے اور نئی دہلی کی کٹھ پتلی بن چکے ہیں، سیز فائر دوست ممالک کی مداخلت پر کیا، مجھے نہیں لگتا کہ یہ زیادہ دیر چلے گا۔ خواجہ آصف
حالیہ جھڑپوں کے دوران افغان میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان صارفین نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ افغان طالبان نے ایک پاکستانی ٹینک قبضے میں لے لیا ہے
آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کیلئے عارضی سیز فائر کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس دوران دونوں اطراف بات چیت کے ذریعے اس مسئلے کا حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
افغان طالبان کو پاک فوج نے بھرپور جواب دیا، ملکی سالمیت کا بہر صورت دفاع کیا جائے گا، شہباز شریف کا مسلح افواج کو خراج تحسین، کابینہ اجلاس میں اشتعال انگیزی کا معاملہ زیر غور آئے گا
جو بات ریاست قبول کرنے کو تیار نہیں وہ یہ ہے کہ عسکریت پسندی میں اضافے کا براہ راست سیاسی عدم استحکام سے تعلق ہے جبکہ تمام الزامات بیرونی قوتوں پر ڈال دینا بھی کافی نہیں ہے۔
حملہ آوروں نے چمن سرحد پر اپنی جانب سے باب دوستی کو بھی اڑا دیا، رات گئے کُرم سیکٹر میں بھی حملہ ناکام بنایا تھا، دشمن کی 8 چوکیاں اور 6 ٹینک تباہ کیے، آئی ایس پی آر
کرم کے مقام پر ایک بار پھر افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال فائرنگ کی گئی، افواج پاکستان کی جانب سے بھرپور اور شدید جواب، افغان طالبان کی پوسٹوں پر آگ بھڑک اٹھی، سیکیورٹی ذرائع
افغانستان کی اعلیٰ قیادت سے رابطے ہوئے ہیں وہ معاملات کو خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہتی ہے۔ سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) کی کنونشن سنٹر اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو
طالبان حکومت کو اپنی سرزمین کو دیگر ممالک کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، طالبان حکومت کے ترجمان کے بیانات پر سخت ردعمل