طالبان حکومت یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہو، اپنے شہریوں کا تحفظ کریں گے، اشتعال انگیزی کا مؤثر جواب دیا جائے گا، بیان
اپ ڈیٹ13 اکتوبر 202509:27am
دنیا میں جیسے سرحدیں ہوتی ہیں پاک افغان سرحد بھی ایسے ہی ہونی چاہیے، تاکہ کوئی بھی منہ اٹھا کہ اپنی مرضی سے سرحد عبور نہ کرسکے، خواجہ آصف، ایکس پر بیان
گورنر خیبرپختونخوا، گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب ، سندھ و بلوچستان نے افغانستان کی جانب سے پاکستانی علاقوں پر بلااشتعال جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھرپور جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا
پاکستان کے عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے چوکس ہیں، اگر طالبان حکومت نے بھارت کے ساتھ ملکر خطے کو غیر مستحکم کرنے کیلئے دہشتگردوں کی حمایت جاری رکھی تو چین سے نہیں بیٹھیں گے، بیان
پاک-افغان سرحد پر طالبان حکومت کی بلا اشتعال فائرنگ اور حملے سنگین خلاف ورزی ہے، طالبان فورسز کے برعکس ہم اپنی دفاعی کارروائیوں میں انتہائی احتیاط برت رہے ہیں، ہماری کارروائیوں کا ہدف پرامن افغان شہری آبادی نہیں، نائب وزیراعظم
قوم کے دل میں یہ سوال تھا ہم کب تک جوان سپوتوں کے جنازے اٹھاتے رہیں گے، ہر دل میں یہ بات تھی کہ اس کا جواب دیا جانا چاہیے اور اتنا ہی موثر دیا جانا چاہیے جتنا جواب کل دیا گیا، وزیراعظم کے مشیر کی پریس کانفرنس
فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان خطے کے امن اور استحکام کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہیں، پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت آصف زرداری
پاک-افغان فورسز کے درمیان فائرنگ اور کشیدہ صورتحال کے پیش نظر طورخم بارڈر دونوں اطراف سے تجارتی سرگرمیوں اور مسافروں کیلئے بند، مال بردار گاڑیاں لنڈی کوتل منتقل
افغان فورسز کے بٹالین ہیڈکوارٹرز، کئی پوسٹس، اسپین بولدک سیکٹر میں عصمت اللہ کرار کیمپ مکمل تباہ، وہی جواب دیں گے جو بھارت کو دیا تھا، محسن نقوی کا مسلح افواج کو خراج تحسین
پاکستان نے بارہا افغانستان میں موجود ’فتنۃ الخوارج‘ اور ’فتنۃ الہند‘ جیسے دہشت گرد عناصر کے بارے میں معلومات شیئر کیں، جو افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں، اعلامیہ
پاکستان کی جانب سے کابل کو سخت انتباہات کے باوجود طالبان نے کوئی معنی خیز کارروائی نہیں کی تو ایسے میں پاکستان کے پاس افغان سرزمین سے ہونے والی جارحیت کو روکنے کا کیا راستہ بچا ہے؟
کچھ افغان تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ علاقائی سیاست میں پاکستان کا بڑھتا ہوا جارحانہ انداز اور وسطی ایشیا میں اس کی بڑھتی ہوئی دلچسپی نے طالبان کو بے چین کیا ہے۔
جہاں پاکستان اور افغانستان کے درمیان معاملات کو ٹھیک کرنے میں چین کا کردار واضح ہے وہیں دونوں ممالک نے سفارتی حساسیت کا بھی مظاہرہ کیا جس نے برف کو پگھلانے میں مدد کی۔
افغان وزارت خارجہ کا کابل میں پاکستانی سفیر کی تعیناتی کا خیر مقدم، قائمقام افغان وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان اعلیٰ سفارتی روابط کو فروغ دینے کی کوششوں کا حصہ ہے، ذرائع
وہ افغان جو سرحد عبور کر گئے، نہ صرف اپنے گھروں اور جائیداد کو چھوڑ آئے بلکہ اپنے خاندان کے افراد کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ دوسری طرف جو لوگ اس طرف ہیں وہ مسلسل خوف اور اضطراب کی حالت میں ہیں۔
رواں سال 500 افغان لڑنے پاکستان آئے، ٹی ٹی پی افغانستان کیلئے بھی مسئلہ ہے، ایران نے 15 لاکھ افغانوں کو نکالا، ہم نے چند ہزار مہاجرین بے دخل کیے تو شور مچ گیا، نمائندہ خصوصی
سرحد پار فائرنگ کی وجہ سے باچامینا کے لوگ گھر بار چھوڑنے پر مجبور، فائرنگ سے تاحال جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز بھی ہائی الرٹ