بھارتی افواج نے نکیال سیکٹر میں گزشتہ رات 11 بجے کے بعد کئی گاؤں کو نشانہ بنایا، 40 منٹ تک ہلے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، آزاد کشمیر میں تعلیمی ادارے کھل گئے
اپ ڈیٹ13 مئ 202510:52am
دفاعی ماہرین کا گمان تھا کہ بھارت کا پلڑا بھاری رہے گا، مگر پاکستان کی بالادستی سب کو نظر آئی، نقصان کی تردید نہ کرنے سے بھارت کی پوزیشن مشکوک ہے، دی نیشنل انٹرسٹ
دفاعی ضروریات پورا کرنے کے لیے جو بھی اقدامات ضروری ہیں، وہ کیے جائیں گے، تاہم آئندہ بجٹ میں دفاعی اخراجات میں اضافے کے بارے میں تبصرہ کرنا قبل از وقت ہے، محمد اورنگزیب
ہمارے شہریوں اور سپاہیوں کی بہادری اور قربانی پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہے، جنرل عاصم منیر کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، زخمیوں اہلکاروں اور شہریوں کی عیادت کی، آئی ایس پی آر
آپریشن بنیان مرصوص بھارتی افواج کی بزدلانہ جارحیت کے جواب میں کیا گیا اور مسلح افواج نے عوام سے کیا گیا وعدہ پورا کیا، پاکستان نے بھارت کیساتھ 22 اپریل سے 10 مئی تک معرکے کو ’معرکہ حق‘ کا نام دیدیا۔
پاکستان اپنی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کو کبھی قبول نہیں کرے گا، مستقل حمایت کے ذریعے صدر اردوان نے پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں، شہباز شریف
دونوں ممالک کے درمیان زیادہ تر تنازعات کی جڑ مسئلہ کشمیر ہے، امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر بات کرکے ایک اور پیشرفت کی ہے جس سے دونوں ممالک کو فائدہ اٹھانا چاہیے، خواجہ آصف
جوہری طاقت بننے کی کہانی یاد کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان نے متعدد چیلنجز کا سامنا کیا اور ان پر قابو پایا تاکہ وہ مستقبل میں بھارت کے خلاف اپنی سلامتی کا تحفظ کرسکے۔
آرمی چیف جنرل سید عاصم نے قرآن کریم کی آیات کا حوالہ دے کر کہا تھا کہ ’اللہ کی مدد اور نصرت سے یہ کتنی مرتبہ ہوا کہ ایک چھوٹی طاقت نے بڑی طاقت کو شکست دی‘۔
اگرچہ بھارت کا کہنا ہے کہ وہ جنگ بندی کے لیے اپنی شرائط پر بات چیت آگے بڑھائے گا لیکن ڈونلڈ ٹرمپ کی کشمیر پر کی گئی پیش کش کو مسترد کرنا بھارت کے لیے کتنا آسان ہوگا؟
شوہر کو پاکستانی فوج نے گرفتار کیا، آنکھوں پر پٹی بندھی تصویر دیکھی ہے، اب جنگی صورت حال ہے، معلوم نہیں کہ اگلی خبر کیا آئے گی؟ پرنام ساؤ کی اہلیہ راجانی کی ’دی وائر‘ سے گفتگو
پاکستان کی مسلح افواج نے قوم سے کیا ہوا وعدہ نبھایا، پاکستانی افواج کے پاس ایسی کئی جدید جنگیں صلاحیتیں موجود ہیں، جن میں سے کچھ کا استعمال محدود سطح پر کیا گیا اور کئی صلاحیتیں آئندہ کیلئے محفوظ رکھی گئی ہیں، ترجمان پاک فوج
بھارت کا میڈیا 50 فیصد بالی وڈ اور 50 فیصد کارٹون نیٹ ورک ہے، حملہ کیا ہے تو اب نتائج بھگتو، نریندر مودی پاکستان سمیت پوری دنیا میں بدنام ہورہا ہے، سابق کپتان کا کراچی پر یوم تشکر ریلی سے خطاب
پاک فضائیہ فضاؤں کی حکمران ہے، پاکستان نے رافیل جیسے جدید بھارتی طیارے گرا کر نہ صرف اپنی فضائی برتری ثابت کر دی بلکہ عالمی سطح پر عسکری ماہرین کو حیران کر دیا، دی ٹیلی گراف