فتح کی صورت میں زہران ممدانی نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ ممدانی کی سخت مخالفت کررہے ہیں، زہران کا ناقابل یقین عروج ان کی ڈیموکریٹک پارٹی کے اندر بھی ہلچل پیدا کر رہا ہے، عالمی خبر رساں ایجنسی
موجودہ پالیسیاں عالمی درجہ حرارت میں تقریباً 2.8 ڈگری سیلسیس تک اضافہ کر دیں گی، جبکہ ہدف درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سیلسیس تک محدود رکھنا تھا، اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی رپورٹ
منجمد شدہ اثاثوں میں دفاتر، رہائشی عمارتیں اور 132 ایکڑ سے زائد زمین شامل، اثاثے ضبط کرنے کے فیصلے سے کمپنی کے کاروباری امور پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، ریلائنس انفرااسٹرکچر
پاکستان پالیسی سازی میں عوام کو مرکز میں رکھنے کے اپنے عزم پر قائم ہے، ہمارا جامع اور پائیدار ترقی کا وژن دوحہ اعلامیے کی روح کے عین مطابق ہے، آصف علی زرداری کا دوحہ میں تقریب سے خطاب
کِم یونگ نام 1998 سے 2019 تک پیانگ یانگ کی سپریم پیپلز اسمبلی (پارلیمنٹ) کے صدر رہے، حکمران خاندان کی 3 نسلوں کے ساتھ کام کے باوجود کبھی معطل یا تنزلی کا سامنا نہیں کیا۔
غزہ بورڈ آف پیس کے تحت ٹرمپ کی سربراہی میں قائم کی جانیوالی فورس کا مینڈیٹ 2 سال کیلئے ہوگا، فلسطینیوں اور امدادی راہداریوں کا تحفظ، حماس کو غیر مسلح کیا جائے گا، رپورٹ
اگر کمیونسٹ امیدوار زہران ممدانی نیویارک سٹی کے میئر کے الیکشن میں جیت جاتے ہیں تو یہ بہت مشکل ہوگا کہ میں کم ازکم درکار فنڈز کے علاوہ اپنے پہلے گھر کیلئے وفاقی فنڈز فراہم کروں، امریکی صدر
سیاسی جماعتیں ایک ہفتے میں اتفاقِ رائے پیدا کریں، ورنہ حکومت یکطرفہ کارروائی کرے گی، عبوری وزیر قانون نے ڈیڈلان دے دی، خالدہ ضیا کا الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان
اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جا سکتا کہ عیسائی مارے جا رہے ہیں، لیکن یہ بھی سچ ہے کہ مسلمان بھی مارے جا رہے ہیں، مسیحی کمیونٹی کے رہنما دانجوما ڈکسن آؤٹا کا بیان
کئی ممالک بڑھتے ہوئے قرضوں اور گرتی ہوئی امداد سے نبردآزما ہیں، صحت کے اہم نظاموں کی مالی معاونت کے بحران سے نمٹنے کیلئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے، ٹیڈروس ادھانوم گیبریسس