نک جونس اور پریانکا چوپڑا کی شادی کا دوسرا استقبالیہ

شائع December 20, 2018
دونوں کی شادی کا پہلا استقبالیہ دہلی میں ہوا تھا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز
دونوں کی شادی کا پہلا استقبالیہ دہلی میں ہوا تھا—فوٹو: ہندوستان ٹائمز

بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے رواں ماہ 3 دسمبر کو بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جے پور میں شادی کی تھی۔

دونوں نے ایک سال تک تعلقات میں رہنے کے بعد اگست 2018 میں منگنی کرنے کے بعد بھارت میں شادی کی۔

ان کی شادی میں جہاں عالمی شخصیات نے شرکت کی تھی، وہیں بولی وڈ کی شخصیات نے بھی شرکت کی تھی۔

جوڑے نے بلیو رنگ کا لباس پہن رکھا تھا—فوٹو: انسٹاگرام
جوڑے نے بلیو رنگ کا لباس پہن رکھا تھا—فوٹو: انسٹاگرام

شادی کے بعد دونوں نے دارالحکومت نئی دہلی میں شادی کا پہلا استقبالیہ بھی دیا تھا، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی تھی۔

پریانکا کی والدہ بھی خوش دکھائی دیں—فوٹو: ڈی این اے انڈیا
پریانکا کی والدہ بھی خوش دکھائی دیں—فوٹو: ڈی این اے انڈیا

دونوں نے شادی کا پہلا استقبالیہ دیے جانے کے 2 ہفتے بعد مممبئی میں بولی وڈ شخصیات کے لیے دوسرے استقبالیے کا اہتمام کیا۔

پریانکا چوپڑا استقبالیے میں خوش دکھائی دیں—فوٹو: انسٹاگرام
پریانکا چوپڑا استقبالیے میں خوش دکھائی دیں—فوٹو: انسٹاگرام

ممبئی کے نجی ہوٹل میں ہونے والے استقبالیے میں بولی وڈ کی اعلیٰ شخصیات، فیشن، میڈیا اور صنعتی شعبے کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

استقبالیے میں دونوں کو رومانوی انداز میں دیکھا گیا—فوٹو: انسٹاگرام
استقبالیے میں دونوں کو رومانوی انداز میں دیکھا گیا—فوٹو: انسٹاگرام

استقبالیے میں پریانکا اور نک دیسی لباسوں میں نظر آئے اور استقبالیے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

استقبالیے میں اداکارہ سب کو خوش آمدید کہتی دکھائی دیں—فوٹو: انسٹاگرام
استقبالیے میں اداکارہ سب کو خوش آمدید کہتی دکھائی دیں—فوٹو: انسٹاگرام

کارٹون

کارٹون : 13 جون 2025
کارٹون : 12 جون 2025