کربلا: بس میں بم دھماکے سے کم از کم 12 افراد ہلاک

اپ ڈیٹ 21 ستمبر 2019
آفیشلز کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں— فائل فوٹو: رائٹرز
آفیشلز کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں— فائل فوٹو: رائٹرز

عراق کے شہر کربلا میں مسافر بس میں بم دھماکے کے نتیجے میں کم ازکم 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

بس عراق کے شہر کربلا اور الہلا کے درمیان واقع عراقی فوجی چوکی کے پاس سے گزر رہی تھی کہ بس میں دھماکا ہو گیا۔

خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس ترجمان نے بتایا کہ دھماکے بعد بس میں آگ لگ گئی اور کم از کم 12 مسافر ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

ایک عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہلاک ہونے والے تمام افراد عام شہری ہیں جو بس میں دھماکے اور اس کے بعد لگنے والی آگ کے نتیجے میں جان کی بازی ہار گئے۔

ابھی تک کسی نے بھی اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی جبکہ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

2017 میں عراق میں داعش کی شکست کے بعد حالیہ عرصے کے دوران عراق میں ہونے والے دھماکوں میں نمایاں کمی آئی ہے البتہ شدت پسند اب بھی ملک میں سیکیورٹی فورسز کو وقتاً فوقتاً نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں