• KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:06am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:51am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am
  • KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:06am
  • LHR: Fajr 5:24am Sunrise 6:51am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am

اسکائپ میں ایک دلچسپ فیچر متعارف

شائع December 19, 2020
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

مائیکرو سافٹ نے ویڈیو کالنگ ایپ اسکائپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ کیا ہے۔

ٹو گیدر موڈ نامی یہ فیچر پہلے مائیکرو سافٹ کے ورک اسپیس کا حصہ تھا جس میں اے آئی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا گیا۔

اب یہ فیچر اسکائپ میں دستیاب ہے اور اس کے ذریعے کسی ورچوئل مقام پر لوگوں کو اکٹھا کیا جاسکتا ہے۔

اس مقصد کے لیے اسکائپ پر کم از کم 5 افراد کو ویب کیم کو ان ایبل کرنا ہوگا اور اس کے بعد ایک ورچوئل ماحول نظر آئے گا، جہاں تمام افراد ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھے ہوں گے۔

اور ہاں اس کے لیے فون میں اسکائپ ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت بھی نہیں بلکہ اسکائپ کے ویب ورژن پر اسے آزما سکتے ہیں اور اکاؤنٹ کی بھی ضرورت نہیں۔

اسکائپ صارفین کو ایک میٹ بنانا ہوگا اور اس کا لنک اپنے دوستوں سے شیئر کرنا ہوگا۔

مائیکرو سافٹ نے یہ فیچر جولائی میں ٹیمز میٹنگ کے لیے متعارف کرایا تھا اور اب اسکائپ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

ویسے یہ حیران کن ہے کہ مائیکرو سافٹ ٹیمز کا ایک فیچر اسکائپ کا حصہ بن جائے مگر ایسا ممکنہ طور پر زوم سے مقابلے کے لیے کیا گیا۔

کورونا وائرس کی وبا کے دوران لوگوں نے اسکائپ کی جگہ زوم کو زیادہ ترجیح دی ، جبکہ اس دوران مائیکرو سافٹ نے بھی ویڈیو کالنگ کے لیے ٹیمز پر زیادہ کام کیا۔

ٹوگیدر موڈ کے ساتھ اسکائپ میں ایک اور فیچر لارج گرڈ موڈ بھی متعارف کرایا گیا ہے، جس سے آپ اسکائپ ویڈیو اسٹریم میں ہر ایک کو بیک وقت دیکھ سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 دسمبر 2024
کارٹون : 8 دسمبر 2024