• KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:27am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am
  • KHI: Fajr 5:03am Sunrise 6:19am
  • LHR: Fajr 4:27am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:30am Sunrise 5:53am

سیریز کے آغاز سےقبل آسٹریلین کنسلٹنٹ فواد احمد کورونا وائرس کا شکار

شائع March 2, 2022
فواد احمد پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصے تھے— فوٹو بشکریہ /پی ایس ایل
فواد احمد پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصے تھے— فوٹو بشکریہ /پی ایس ایل

آسٹریلین ٹیم کے کنسلٹنٹ اور اسپنر فواد احمد کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں جس کے باعث پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلین ٹیم کو ان کی خدمات میسر نہیں ہوں گی۔

فواد احمد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کے اسکواڈ کا حصے تھے اور پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی آسٹریلیا کی ٹیم میں انہیں بطور کنسلٹنٹ شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: پاک آسٹریلیا سیریز: 100 فیصد گنجائش کے مطابق شائقین کو اسٹیڈیم آنے کی اجازت

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق محدود اوورز کے 5 میچوں میں آسٹریلیا کی نمائندگی کرنے والے فواد احمد پاکستان سپر لیگ کے خاتمے پر پیر کو ٹیم ہوٹل پہنچے تھے۔

ہوٹل آمد پر اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ انہیں آئسولیشن میں رکھا جائے اور معمولی علامات نظر آنے پر جب ان کا ٹیسٹ کرایا گیا تو وہ مثبت آیا۔

حکومتی قوانین کے تحت فواد احمد کم از کم 5 دن تک آئسولیشن میں رہیں گے اور دو منفی ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ علامات نہ ہونے کی صورت میں ہی آئسولیشن سے باہر آ سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: عثمان خواجہ اپنی 'جائے پیدائش' پر میچ کھیلنے کیلئے پرجوش

اس پابندی کی وجہ سے آسٹریلیا کی ٹیم کو اپنے کنسلٹنٹ کی پہلی ٹیسٹ میچ میں خدمات حاصل نہیں ہوں گی۔

پاکستان کے دورے پر آئی آسٹریلیا کی ٹیم کے اراکین بھی روزانہ کی بنیاد پر ازخود اپنے ٹیسٹ کررہے ہیں جبکہ ایک ڈاکٹر بھی ان کے ٹیسٹ کرتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی کورونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں۔

کورونا وائرس کا شکار ہونے کی وجہ سے حارث رؤف پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے اور ان کی جگہ اسکواڈ میں نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حارث کووڈ کا شکار، نسیم شاہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں شامل

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ چار مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024