• KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm
  • KHI: Maghrib 6:38pm Isha 7:54pm
  • LHR: Maghrib 6:11pm Isha 7:33pm
  • ISB: Maghrib 6:17pm Isha 7:41pm

حارث کووڈ کا شکار، نسیم شاہ آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے اسکواڈ میں شامل

نسیم شاہ کو حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
نسیم شاہ کو حارث رؤف کی جگہ اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
حارث رؤف کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی
حارث رؤف کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں— فائل فوٹو: اے ایف پی

قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کورونا وائرس کا شکار ہو کر آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کی جگہ اسکواڈ میں نسیم شاہ کو شامل کر لیا گیا ہے۔

حارث رؤف کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں عمدہ کارکردگی اور بہترین فارم کی بنیاد پر آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: حسن اور فہیم انجری کے سبب آسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان کے مطابق حارث رؤف کا ریپڈ اینٹیجن ٹیسٹ مثبت آیا جس کے بعد وہ آئسولیشن میں چلے گئے ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق حارث رؤف پانچ دن تک آئسولیشن میں رہیں گے اور آئسولیشن ختم ہونے پر منفی ٹیسٹ آنے پر اسکواڈ کے ساتھ گھل مل جائیں گے۔

حارث رؤف کی عدم دستیابی کے سبب نسیم شاہ کو اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

نسیم شاہ کو ابتدائی طور پر ریزرو کھلاڑی کی حیثیت سے اسکواڈ میں شامل کیا گیاتھا لیکن حارث کی عدم دستیابی کی وجہ سے اب انہیں باضابطہ طور پر اسکواڈ میں شامل کر لیا گیا ہے اور ان کی ٹیسٹ ٹیم میں شمولیت بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دفاعی چیمپئئنز سلطانز کو شکست، قلندرز پی ایس ایل کے نئے چیمپیئن

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں چیمپیئن لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے حارث رؤف نے عمدہ اور مکمل رفتار سے باؤلنگ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 16 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ سے قبل ہی انجری مسائل سے بھی دوچار ہو گئی ہے اور حسن علی کے ساتھ ساتھ فہیم اشرف بھی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

دونوں ہی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

حسن اور فہیم کے انجری کا شکار ہونے کے بعد ان کی جگہ افتخار احمد اور وسیم جونیئر کو اسکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: عثمان خواجہ اپنی 'جائے پیدائش' پر میچ کھیلنے کیلئے پرجوش

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان کا اسکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔

بابر اعظم(کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، اظہر علی، فواد عالم، نسیم شاہ، افتخار احمد، امام الحق، محمد وسیم جونیئر، نعمان علی، ساجد خان، سعود شکیل، شاہین شاہ آفریدی، شان مسعود اور زاہد محمود۔

کارٹون

کارٹون : 13 ستمبر 2024
کارٹون : 12 ستمبر 2024