• KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:24pm Asr 4:08pm
  • LHR: Zuhr 11:55am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 12:00pm Asr 3:22pm

اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری، 737 پوائنٹس کا اضافہ

شائع November 6, 2023 اپ ڈیٹ November 7, 2023
گزشتہ ہفتے ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند سطح حد عبور کر گیا تھا — فائل فوٹو: آن لائن
گزشتہ ہفتے ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند سطح حد عبور کر گیا تھا — فائل فوٹو: آن لائن

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں آج بھی مثبت رجحان جاری رہا، جس کی وجہ عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے قرض پروگرام کے پہلے جائزے کی کامیاب تکمیل کی توقعات ہیں۔

پی ایس ایکس میں کاروباری روز کے آغاز پر کے ایس ای-100 انڈیکس میں 400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا تاہم دن کا اختتام 737 پوائنٹس یا 1.39 فیصد اضافے کے بعد 53 ہزار 860.36 پوائنٹس پر ہوا۔

کے ایس ای انڈیکس گزشتہ روز 53 ہزار 123 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ساڑھے 6 سال بعد انڈیکس 53 ہزار پوائنٹس کی تاریخی بلند سطح عبور کر گیا تھا۔

رواں برس کے ایس ای-100 انڈیکس میں 30 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، یہ پیش رفت آئی ایم ایف کی جانب سے جولائی میں 3 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کی منظوری کے بعد سامنے آئی، جس کے سبب ڈیفالٹ کا خدشہ ختم ہوا۔

عالمی مالیاتی ادارے کا ایک وفد گزشتہ ہفتے قرض پروگرام کے پہلے جائزے کے لیے اسلام آباد پہنچا، جو 9 ماہ کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت مستقبل کے حوالے سے اصلاحات کا جائزہ لے گا۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے چیف ایگزیکٹیو محمد سلیم نے اس اضافے کو انٹربینک مارکیٹ میں شرح سود میں کمی سے جوڑتے ہوا کہا کہ اس سے ایکویٹی مارکیٹ میں مدد مل رہی ہے۔

انٹرمارکیٹ سیکیورٹیز کے ہیڈ آف ایکویٹی رضا جعفری نے بتایا کہ اعتماد بڑھ رہا ہے کہ آئی ایم ایف کا جاری جائزہ کامیابی سے مکمل ہوگا، اس کے علاوہ کمپنیوں کی جانب سے حصص واپس خریدنے سے بھی تحریک مل رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تاہم مارکیٹ اس بات کو تسلیم کر رہی ہے کہ انڈیکس بالحاظ پوائنٹس تاریخی بُلند ترین سطح پر ہے، لیکن قدر کے حساب سے یہ اب بھی نیچے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 دسمبر 2024
کارٹون : 8 دسمبر 2024