کلارک ہندوستان کیخلاف ایک روزہ سیریز سے باہر

شائع October 1, 2013

آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک۔ فائل فوٹو۔
کلارک کی غیر موجودگی میں جارج بیلی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔ فائل فوٹو۔

سڈنی: آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک رواں ماہ ہونے والی ہندوستان کے دورے سے قبل انجری کے باعث ایک روزہ سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

اسٹار بلے باز کو گزشتہ ماہ 14 رکنی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا تاہم ان کی انجری میں امید کے مطابق بہتری نہیں آسکی۔ انکی غیر موجودگی میں جارج بیلی قیادت کے فرائض سرانجام دیں گے۔

ان کے سائیکوتھیراپسٹ الیکس کونٹورس کے مطابق کلارک کافی عرصے سے کمر کی تکلیف کے شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف حالیہ سیریز میں انکی انجری میں مزید بگاڑ پیدا ہوگیا اور ان کی صحت یابی کا عمل سست ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کلارک کو بحالی کے طویل عمل سے گزرنا ہوگا جبکہ وہ ہندوستان کے خلاف ایک روزہ سیریز میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔

آسٹریلیا کے دورہ ہندوستان کا آغاز گیارہ اکتوبر سے ہوگا جبکہ اس دوران سات ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔

تبصرے (1) بند ہیں

fatima Oct 05, 2013 01:48pm
i hope australia won the series

کارٹون

کارٹون : 20 جون 2025
کارٹون : 19 جون 2025