سعودی عرب کی پہلی فارمولا ای کار ریس ڈرائیور خاتون

اپ ڈیٹ 23 نومبر 2019
ریما الجفالی پہلی بار انٹرنیشنل ریس میں حصہ لیں گی—فوٹو: انسٹاگرام
ریما الجفالی پہلی بار انٹرنیشنل ریس میں حصہ لیں گی—فوٹو: انسٹاگرام

سعودی عرب میں گزشتہ چند سال سے کئی تبدیلیاں کی گئی ہیں اور حال ہی میں دارالحکومت ریاض میں تاریخ میں پہلی بار کئی ہفتوں پر مبنی ثقافتی میلے کا انعقاد کیا گیا جو آئندہ ماہ دسمبر تک جاری رہے گا۔

ریاض میں منعقد ہونے والے ’ریاض سیزن‘ نامی ثقافتی میلے میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ بھی منعقد کی گئی تھی اور اسی ثقافتی میلے میں پہلی بار خواتین و مرد فنکاروں نے ایک ساتھ بھی پرفارمنس کی تھی۔

ریاض سیزن سے قبل بھی سعودی عرب میں کئی اہم کام پہلی بار ہوئے تھے۔

اور اب جلد ہی سعودی عرب کی 27 سالہ ریما الجفالی ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔

ریما الجفالی پہلے برٹش کار ریس مقابلے میں حصہ لے چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
ریما الجفالی پہلے برٹش کار ریس مقابلے میں حصہ لے چکی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

جی ہاں، ریما الجفالی جلد ہی سعودی عرب میں ہونے والی پہلی فارمولا الیکٹرانک کار ریس میں شرکت کرکے نئی تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔

ریما الجفالی آئندہ ہفتے 22 سے 23 نومبر کو ہونے والے فارمولا ای کار کے الیکٹرانک کار ریس مقابلے ’جگار آئی پیس ای ٹرافی‘ میں حصہ لینے جا رہی ہیں۔

مذکورہ ریس دارالحکومت ریاض کے قریب تاریخی مقام درعیہ کے صحرا میں منعقد ہوگی، جس میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ریما الجفالی سعودی عرب کی نوجوان لڑکیوں کو تربیت بھی دیتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
ریما الجفالی سعودی عرب کی نوجوان لڑکیوں کو تربیت بھی دیتی ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

الیکٹرانک کاروں پر مبنی یہ ای ریس کا دوسرا سیزن ہے، اس منفرد مقابلے کا آغاز گزشتہ برس ہوا تھا اور اس کا دوسرا سیزن اس بار سعودی عرب میں ہونے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار خواتین کی ریسلنگ

الیکٹرانک ریس کار کو فارمولا ای کار کے مقابلوں کے تحت ریلیز کیا جاتا ہے اور اس میں حصہ لینے والی تمام کاریں الیکٹرانک ہوتی ہیں۔

اس مقابلے میں حصہ لینے والی سعودی عرب کی 27 سالہ لڑکی ریما الجفالی کی یہ پہلی انٹرنیشنل ریس ہوگی، اس سے قبل وہ برطانیہ میں ہونے والی ای کار ریس ٹورنامنٹ میں شرکت کر چکی ہیں۔

ریما الجفالی کو شروع سے ہی ای کار ریس مقابلوں میں حصہ لینے کا شوق رہا تھا اور اب وہ آئندہ ہفتے پہلی بار تاریخ رقم کرنے جا رہی ہیں۔

ریما الجفالی نے کم عمری میں ای  کار چلانا سیکھی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
ریما الجفالی نے کم عمری میں ای کار چلانا سیکھی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

تبصرے (0) بند ہیں