جنت مرزا ایک کروڑ فالوورز والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر

اپ ڈیٹ 09 اکتوبر 2020
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ اس خوشی کو شیئر کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا— فوٹو: انسٹاگرام
انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ اس خوشی کو شیئر کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا— فوٹو: انسٹاگرام

ویڈیو شیئرنگ سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک جہاں دنیا بھر میں مقبول ہے تو وہیں پاکستان میں بھی بہت بڑی تعداد میں ٹک ٹاک صارفین موجود ہیں اور اس پر مقامی ٹک ٹاکرز بھی کافی مقبول ہیں۔

حال ہی میں پاکستانی ٹک ٹاکر جنت مرزا اس ویڈیو ایپلی کیشن پر ایک کروڑ فالوورز کے ساتھ پہلی پاکستانی ٹک ٹاکر بن گئیں۔

مزید پڑھیں: ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا، سید نور کی آنے والی کی فلم کی ہیروئن

جنت مرزا اپنی منفرد ویڈیوز کی وجہ سے کافی مقبولیت رکھتی ہیں اور ان سے قبل کسی پاکستانی کو ٹک ٹاک پر ایک کروڑ فالوورز کا اعزاز حاصل نہیں ہوا۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

وہ اس وقت جاپان میں زیر تعلیم ہیں اور انہوں نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں اور فالوورز کے ساتھ اس کامیابی کو شیئر کیا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

جنت مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ‘کیا میں خواب دیکھ رہی ہوں؟ ایک کروڑ فالوورز، کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ میرا شوق مجھے یہاں تک لے آئے گا، الحمداللہ’۔

انہوں نے لکھا کہ جب آپ دوسروں سے حسد نہیں کرتے تو پھر صلہ مل جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ماہرہ خان کے بعد ایمن خان انسٹاگرام پر 50 لاکھ فالوؤرز والی اداکارہ

جنت مرزا نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ سب کا شکریہ، اگر میں آج یہاں تو وہ صرف آپ کی وجہ سے، آپ لوگوں کے بغیر کچھ نہیں ہوں میرا ساتھ دینے کا شکریہ۔

بعدازاں جنت مرزا نے ٹک ٹاک پر بھی اپنی ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے اپنے فالوورز کا شکریہ ادا کیا تھا۔

رواں برس جولائی میں جنت مرزا، گلوکار بلال سعید کے گانے ’شاعر’ میں بھی دکھائی دی تھیں جسے اب تک کروڑ 25 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔

علاوہ ازیں وہ پاکستانی فلم ساز سید نور کی فلم ‘تیرے باجرے دی راکھی’ میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں، جس کی 90 فیصد شوٹنگ مکمل ہوچکی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں