• KHI: Maghrib 7:20pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:36pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:49pm
  • KHI: Maghrib 7:20pm Isha 8:45pm
  • LHR: Maghrib 7:03pm Isha 8:36pm
  • ISB: Maghrib 7:13pm Isha 8:49pm

تیکھے مسالوں سے بنے’شاہی نرگسی کوفتے’

شائع December 9, 2023
فوٹو: اسکرین شاٹ / فوڈ فیوژن
فوٹو: اسکرین شاٹ / فوڈ فیوژن

شاہی نرگسی کوفتے پاکستان اور بھارت کی ایک بہت مشہور ڈش ہے، انہیں انڈوں کے ساتھ گاڑھے شوربے میں بنایا جاتا ہے۔

برِصغیر کے اس روایتی، کرارے اور گاڑھے مسالے دار پکوان کو گرم چپاتی کے ساتھ کھائیں یا چاولوں کے ساتھ پیش کریں۔

ویسے تو مرغی کے گوشت کے کوفتے، کوفتہ بریانی بھی بنائی جاتی ہے جسے لوگ بے حد پسند کرتے ہیں لیکن آج شاہی نرگسی کوفتوں کی بھی اپنی پہچان ہے۔

نیچے دی گئی ترکیب کی مدد سے آپ آسانی سے شاہی نرگسی کوفتے بناسکتے ہیں۔

اجزاء:

کوفتہ بنانے کے لیے:

گائے کا قیمہ 1 کلو

پیاز 1 درمیانی کٹی ہوئی

لال مرچ پسی ہوئی آدھا چمچ

خشخاش پسا ہوا 1 اور ½ چائے کا چمچ

ادرک لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر آدھا چائے کا چمچ

نمک 1 اور ½ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

ہری مرچ 2

بیسن بھنا ہوا 6 چمچ

ہرا دھنیا مٹھی بھر

انڈے ابلے ہوئے 6-8

ڈیپ فرائی کے لیے تیل

سالن بنانے کے لیے:

تیل آدھا کپ

پیاز 1 کپ

ادرک لہسن پیسٹ 1 چمچ

ٹماٹر کا پیسٹ 1 کپ

لال مرچ پاؤڈر آدھا کھانے کا چمچ

دھنیا پاؤڈر 1 اور ½ چائے کا چمچ

ہلدی پاؤڈر ¼ چائے کا چمچ

گرم مصالحہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

زیرہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

نمک 1 اور ½ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

دہی آدھا کپ

ہری مرچ 3-4

ہرا دھنیا 2کھانے کے چمچ

گرم مسالہ پاؤڈر 1 چائے کا چمچ

بنانے کا طریقہ

کوفتہ بنانے کے لیے:

بلینڈر میں گائے کے گوشت کا قیمہ، پیاز، لال مرچ پسی ہوئی، خشخاش، ادرک لہسن کا پیسٹ، نمک، ہری مرچ، بیسن اور ہرا دھنیا ڈال کر گرائینڈ کرلیں۔

کوفتے بنانے کے لیے ہتھیلی پر تیل لگا کر قیمہ پھیلائیں، ابلے ہوئے انڈے کو اس پر رکھیں اور قیمہ لپیٹ کر کوفتے بنا لیجیے۔

کڑاہی میں تیل گرم کریں اور کوفتے کو گولڈن براؤن ہونے تک 3-4 منٹ تک ہلکی آنچ پر ایک طرف رکھ دیں۔

سالن بنانے کے لیے:

برتن میں تیل اور پیاز کا پیسٹ ڈال کر 2 منٹ تک پکائیں۔

  • ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر بھونیں۔

ٹماٹر کا پیسٹ، لال مرچ پاؤڈر، دھنیا پاؤڈر، ہلدی پاؤڈر، زیرہ پاؤڈر، نمک ڈال کر مکس کریں، ڈھک کر تیل الگ ہونے تک پکائیں۔

اب دہی شامل کریں اور ڈھانپ لیں اور 6-8 منٹ تک کے لیے پکائیں۔

اب اس میں تلے ہوئی نرگسی کوفتے، ہری مرچ، ہرا دھنیا اور اجزا میں دیے گئے تمام مسالے ڈال کر ڈھک کر ہلکی آنچ پر 10-12 منٹ تک پکائیں۔

تازہ دھنیے سے گارنش کریں اور مزے دار نرگسی کوفتے تیار ہیں۔

ترکیب کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں

کارٹون

کارٹون : 26 جولائی 2024
کارٹون : 25 جولائی 2024