• KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:25am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am
  • KHI: Fajr 5:45am Sunrise 7:07am
  • LHR: Fajr 5:25am Sunrise 6:52am
  • ISB: Fajr 5:33am Sunrise 7:02am

باجوڑ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

شائع January 9, 2024
مقدمے میں 7 اے ٹی اے قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی
مقدمے میں 7 اے ٹی اے قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں—فائل فوٹو: اے ایف پی

باجوڑ کی تحصیل ماموند میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی باجوڑ میں درج کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق مقدمے میں 7 اے ٹی اے قتل اور اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔

متن کے مطابق پولیس اہلکاروں کو مختلف بیسک ہیلتھ یونٹس (بی ایچ یوز) میں ڈیوٹی کے لیے لے جایا جارہا تھا، اس دوران پولیس وین پر دھماکا ہوگیا جس میں 7 اہلکار جاں بحق اور 27 زخمی ہوگئے۔

واضح رہے کہ باجوڑ کی تحصیل ماموند میں گزشتہ روز پولیو ٹیم کی سیکیورٹی کے لیے جانے والی پولیس کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکار جاں بحق اور 27 افراد زخمی ہوگئے۔

کارٹون

کارٹون : 10 دسمبر 2024
کارٹون : 9 دسمبر 2024