ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے احتجاج اور توڑ پھوڑ سے متعلق تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان، پارٹی رہنما فیصل جاوید، سابق رہنما اسد عمر اور دیگر کو بری کردیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے عمران خان و دیگر کی بریت کی درخواستیں منظور کرنے کا فیصلہ جاری کردیا۔

ملزمان پر 26 مئی 2022 کو تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس میں بریت کے لیے ملزمان کی جانب سے علیحدہ علیحدہ درخواستیں دائر کی گئی تھیں۔

فیصلہ میں کہا گیا کہ مقدمے میں ملزمان کو سزا نہیں سنائی جاسکتیں، مقدمہ کا مزید ٹرائل چلانا وقت کا ضیاع ہے۔

فیصلے میں بتایا گیا کہ عمران خان، اسد عمر، راجا خرم شہزاد نواز، علی نواز اعوان، فیصل جاوید، عابد حسین اور ظہیر خان کی بریت درخواستیں منظور کی جاتی ہیں۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے فیصلے کے مطابق ملزمان اسدعمر، علی نواز اعوان اور فیصل جاوید ضمانت پر ہیں، بریت کے بعد ضمانتی مچلکے واپس لے سکتے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں