بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کا حوالہ دیتے ہوئے اصرار کیا کہ یہ الرٹ معاہدے کی پابندیوں کے بجائے خیرسگالی کے جذبے کے تحت دیے گئے۔
شائع28 اگست 202512:26pm
4 دریاؤں کا پانی آج ایک ساتھ مل کر جنوبی پنجاب میں تباہی پھیلا سکتا ہے، قادرآباد ہیڈ ورکس کے مقام پر 10 لاکھ 54 ہزار 883 کیوسک پانی کا اخراج، 263 امدادی کیمپ قائم
امداد سے متاثرین سیلاب کے لیے پناہ گاہوں، طبی امداد، روزگار کے لیے نقد معاونت، حفظانِ صحت کے سامان اور پینے کے صاف پانی کا بندوبست کیا جائے گا، اسٹیفن دوجارک
سیلاب کی آمد سے قبل اپنے انتظامات مکمل کر لیں، ممکنہ طور پر زیر آب آنے والے علاقوں سے لوگوں کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جائے۔ مریم نواز شریف کی کمشنر لاہور کو ہدایت
دریائے سندھ میں ان دونوں مقامات پر 4 اور 5 ستمبر کو سیلاب کا امکان ہے، تمام ادارے چوکس رہیں، پشتوں اور آبادیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے فوری اقدامات کیے جائیں، مراد علی شاہ
’تیاریاں مکمل ہیں لاہور کے ڈوبنے کی افواہیں بے بنیاد ہیں‘، وزیر آباد شہر میں بھی سیلابی پانی داخل ہوگیا، سمبڑیال میں خاندان کے 5 افراد سمیت 7 لوگ سیلابی پانی میں بہہ گئے، پاک فوج اور انتظامیہ لوگوں کو ریسکیو کرنے میں مصروف
سیالکوٹ میں 600 ملی میٹر سے زائد بارش ہوئی، اگلے مون سون کی شدت 22 فیصد زیادہ ہوگی، ممکنہ صورتحال کیلئے پوری طرح تیار ہیں، وزیر اطلاعات، ڈی جی آئی ایس پی آر ، چیئرمین این ڈی ایم اے کی سیلاب پر بریفنگ
بھارت کے ڈیمز بھریں گے تو وہاں سے پانی آئے گا، سیکریٹری وزارت موسمیاتی تبدیلی کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ، چیئر پرسن کمیٹی کا وزارت کی ناقص کارکردگی پر اظہار برہمی۔
ہم ہر سال پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کا ذمہ دار تجاوزات کو قرار دیتے ہیں کیونکہ کوئی اس بات کو قبول نہیں کرنا چاہتا کہ ہمارا ناقص ترقیاتی ماڈل اس سب کا ذمہ دار ہے۔
کسی بھی صوبے میں سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل کو ملکی سطح پر مکمل ہم آہنگی سے حل کیا جائے گا، سیلابی ریلوں کی سندھ آمد کی بر وقت پیشگی اطلاع کو یقینی بنایا جائے، وزیراعظم
دریائے چناب، راوی اور ستلج میں ’اونچے سے بہت اونچے درجے‘ کے سیلاب کا خطرہ، ہفتے سے اب تک 24 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا، ترجمان ریسکیو 1122
شدید تناؤ کی بیماریوں کا بھی شکار ہو رہے ہیں، مسئلے کو حل کرنے کے لیے صوبائی حکومت نے ماہر نفسیات کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھیجا ہے، ترجمان محکمہ صحت خیبرپختونخوا
میرے پاس جتنے بھی فون نمبر تھے میں نے سب کو کال کی اور کہا کہ سامان، مکان چھوڑو، بیوی، بچوں اور بوڑھوں کو لے اس نالے سے دور ہوجاؤ تاکہ جانیں بچ سکیں۔ وصیت خان
سیلاب کی وجہ سے دریائے غذر بلاک ہوگیا اور مصنوعی جھیل بن گئی، فوج کا ہیلی کاپٹر پہنچ گیا، شہریوں کی جانیں بچانے کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں، وزیراعلیٰ جی بی
سب سے زیادہ اموات بونیر میں ہوئیں جہاں 225 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے، شانگلہ میں 36، مانسہرہ میں 22، باجوڑ میں 22 اور سوات میں 20 افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے
تمام لاپتا شہریوں کی تلاش مکمل ہونے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، پاک فوج، ریسکیو ادارے بحالی اور ریلیف کی سرگرمیوں میں شریک ہیں، چیئرمین این ڈی ایم اے، ڈی جی آئی ایس پی آر
شہباز شریف نے کابینہ اجلاس میں این ڈی ایم اے کو طوفانی بارشوں اور سیلاب سے نقصانات کا حتمی جائزہ لینے، خیبر پختونخوا کے متاثرین میں امدادی اشیا کی تقسیم کا جامع لائحہ عمل پیش کرنے کی ہدایت کردی۔
صوابی میں پانی گھروں میں داخل، جان بچانے کیلئے لوگ چھتوں پر چڑھ گئے، نوشہرہ میں چھت گرنے سے میاں بیوی جاں بحق، مینگورہ میں بھی طغیانی، چکوال میں نشیبی علاقے زیر آب
اپنے کئی رشتہ داروں کو سیلاب میں کھونے والے ایک رہائشی کامران خان نے بتایا، 'جب بھی ہمیں گلنے سڑنے والی لاشوں کی بو آتی ہے تو ہم کھدائی شروع کر دیتے ہیں'۔
سیکریٹری جنرل یو این نے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کیا، سانحے سے متاثرہ افراد کے ساتھ اظہارِ یکجہتی بھی کیا، ترجمان اسٹیفن دوجارک، پوپ لیو کی جانب سے بھی دعائیں۔
سیلابی صورتحال کے باعث 313 افراد جاں بحق اور 156 زخمی ہوئے، 59 مکانات کونقصان پہنچا، سیلاب کی زد میں آکر 22 پل ٹوٹے اور 157 مویشی ہلاک ہوئے۔ پی ڈی ایم اے
26 افراد تو ہم نے خود اپنے ہاتھوں سے دفن کیے اور باقی 16 افراد کی لاشیں تاحال نہیں ملی جو اب تک ملبے کے نیچے پڑی ہوئی ہیں، قادر نگر کے رہائشی 60 سالہ شاکراللہ کی نمائندہ ڈان سے گفتگو