سیلاب سے 66 افراد جاں بحق ہوئے، تینوں دریاؤں میں کسی ریلے کی آمد متوقع نہیں، سیلاب سے پنجاب میں ساڑھے 19 لاکھ ایکڑ زرعی رقبے کو نقصان پہنچا، عرفان علی کاٹھیا
اپ ڈیٹ09 ستمبر 202510:04pm
یہ 50 لاکھ ڈالر، انسانی امداد کے رابطہ دفتر کی جانب سے فراہم کیے گئے 6 لاکھ ڈالر کے علاوہ ہوں گے جو مقامی این جی اوز کو بنیادی اور زندگی بچانے والی امداد پہنچانے میں مدد فراہم کریں گے
وفاقی وزیر نے عالمی بینک کے پاکستان میں پانی کے شعبے میں طویل اور مؤثر تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی بینک نے ہمیشہ مشکل وقت میں خاص طور پر قدرتی آفات اور سیلابوں کے دوران پاکستان کا ساتھ دیا ہے۔
متاثرہ علاقوں میں افسران کا ویڈیوز اور تصاویر بنانے میں مصروف ہونا افسوسناک عمل ہے، افسران کا طرزِ عمل متاثرین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے، دنیش کمار نے سینیٹ سیکرٹریٹ میں بحث کیلئے تحریک جمع کرادی
بھارتی ہائی کمشنر نے دریائے ستلج میں ہائی فلڈ الرٹ جاری کردیا، دریائے ستلج میں پھر بڑے سیلاب کا خدشہ، ملتان کو بچانے کیلئے شیر شاہ بند میں شگاف ڈالنے کی تیاری مکمل کرلی گئی۔
پنجاب کے 24 اضلاع میں 3 ہزار 661 مربع کلومیٹر کا رقبہ زیرآب، پاکستان بزنس فورم کا وسطی اور جنوبی پنجاب میں چاول کی 60 فیصد اور کپاس کی 35 فیصد فصل تباہ ہونے کا دعویٰ
بند کے قریب آبادیوں کے مکینوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی اپیل، ہیڈ تریموں سے آنیوالا ریلا ملتان کی جانب بڑھ رہا ہے، جلالپور پیروالا کو بھی خطرہ ہے، ڈی جی پی ڈی ایم اے
مون سون کےدسویں اسپیل میں بہت تیزبارشیں ہورہی ہیں، بارشوں کی وجہ سے ریسکیوآپریشن میں دشواری کاسامنا ہوگا ، اب تک 61 افراد جاں بحق ہوچکے، ڈی جی پی ڈی ایم اے
پنجاب کی میڈیا کی تعریف کرتا ہوں جو اس مشکل وقت میں مثبت رپورٹنگ کررہے ہیں، اور قدرتی آفت میں یہی طریقہ ہے، میں امید کرتا ہوں سندھ میں جب ایسے واقعات ہوں تو وہاں کا میڈیا بھی آپ سے ایسا ہی کچھ سیکھے، چیئرمین پیپلزپارٹی کی مظفر گڑھ میں میڈیا سے گفتگو
2 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل، مساجد سے شہر خالی کرنے کے اعلانات، مکمل انخلا تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا، آپریشن کو تھرمل ڈرونز سے مانیٹر کیا جارہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب
صوبے کے شہری، نشیبی اور ساحلی علاقوں میں پیشگی انتظامات کو یقینی بنایا جائے، حب ڈیم اور دیگر آبی ذخائر میں پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جائے، آصف علی زرداری
ضبط شدہ گندم کے آٹے کو متعلقہ اضلاع کی مارکیٹ میں فروخت کیا جائے گا، گندم کی قلت کا بہانہ بنا کر مصنوعی مہنگائی کرنیوالے عناصر بے نقاب کیے جارہے ہیں، ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول
کمران گاؤں کے 7 رہائشی اور 10 نامعلوم افراد بھاری مشینری اور ٹریکٹرز کے ذریعے گاؤں کے گرد قائم عارضی حفاظتی بند کو توڑ رہے تھے جس پر مقامی افراد نے مداخلت کی تو ملزمان نے ان پر تشدد کیا، ایف آئی آر کا متن
پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، طوفانی بارش سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے، عوام درختوں، کمزور عمارتوں سے دور رہیں اور گاڑیوں کو محفوظ جگہ پر پارک کریں۔
بھارت کے ڈیموں میں پانی کی سطح بلند نہیں ہورہی، کسی نئے آبی ریلے کی اطلاع بھی نہیں دی گئی، سندھ سے 8 ستمبر کی دوپہر 8 لاکھ کیوسک کا ریلا گزرے گا، عرفان کاٹھیا
نور خان ایئر بیس پر امدادی سامان پاک فوج کے حوالے کیا گیا، امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں، کل مزید 6 پروازیں امدادی سامان لیکر پہنچیں گی، آئی ایس پی آر
صوبے میں آفت زدہ اضلاع کے کسانوں کے بجلی کے بل معاف، زرعی قرضوں کی ادائیگی کو بھی معاف یا تاخیر سے ادائیگی کی رعایت دی جائے، چیئرمین پیپلز پارٹی کا مطالبہ
وزارتِ نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ اور پاکستان ادارہ شماریات، صوبوں کے ساتھ مل کر گندم، چاول اور چینی جیسے اہم غذائی اجناس کے دستیاب ذخائر کا فوری طور پر جائزہ لیں، وفاقی وزیر خزانہ کی ہدایت