حالیہ سیلاب نے بُرے طریقے سے صوبے کو متاثر کیا، متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کرنے کے بعد متعلقہ خاندانوں میں ادائیگی کا عمل شروع کر دیا گیا، عظمیٰ بخاری کی پریس کانفرنس میں گفتگو
اپ ڈیٹ04 نومبر 202507:06pm
گزشتہ مالی سال شرح نمو میں 0.4 فیصد اضافہ ہوا، مالیاتی سختی اور موزوں مانیٹری پالیسی نے مہنگائی کو قابو میں رکھنے اور مشکل حالات میں کرنٹ اکاؤنٹ کو بہتر بنانے میں مدد دی، رپورٹ
موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے معاشی گروتھ حاصل کرنا مشکل ہو گیا ہے، پنجاب میں اسموگ ہو یا ملک بھر میں آنے والے سیلاب، ان کی شدت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہی ہے، محمد اورنگزیب
سیلاب آتا ہے تو حکومتیں روتی دھوتی ہیں لیکن میں نے صوبے کے عوام کی عزت نفس کا خیال رکھا اور میرے ہوتے ہوئے کوئی پنجاب کو میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب کا تقریب سے خطاب
محمد اورنگزیب کی ڈائریکٹر آئی ایم ایف، سینئر ایم ڈی ورلڈ بینک، آئی ایف سی، آئی ایس ڈی، امریکی حکام و سرمایہ کاروں سے بھی ملاقاتیں، پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے کے عزم کی تجدید
شگافوں نے موٹروے ایم 5 اور گیلانی روڈ کو شدید متاثر کیا، پانی موٹروے عبور کرکے دونوں شاہراہوں کے درمیان جھیل کی شکل اختیار کر گیا، ہزاروں گاڑیاں پھنس گئیں، صوبے میں سیلابی نقصانات کا جائزہ جاری
زرعی شعبہ متاثر ہوسکتا ہے، خوراک کی سپلائی چین میں خلل سے وقتی مہنگائی ہوگی، بڑی صنعتوں کی بحالی آئندہ مہینوں میں صنعتی رفتار کو مضبوط کرے گی، وزارت خزانہ کا ماہانہ اقتصادی جائزہ
موجودہ حالات میں لمپی اسکن ڈیزیز (ایل ایس ڈی)، فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز، پیسٹے ڈیس پیٹیٹس رومننٹس (پی پی آر) اور دیگر جانوروں سے انسانوں کو لگنے والی بیماریوں کے پھیلنے کے امکانات ہیں، ایف اے او کی رپورٹ
آپ سندھ میں کوئی کام کریں تو مجھے خوشی ہوتی ہے لیکن کچھ کرلو نا، تمام صوبوں کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت فنڈ ملتا ہے وہ کہاں لگ رہا ہے، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، وزیراعلیٰ پنجاب کا تقریب سے خطاب
کوٹری بیراج میں اپ اسٹریم پر پانی کی آمد 4 لاکھ 21 ہزار 75 کیوسک اور ڈاؤن اسٹریم پر 3 لاکھ 93 ہزار 560 کیوسک ریکارڈ، پنجاب میں بندوں کی بحالی کیلئے 4 اکتوبر کی ڈیڈلائن مقرر
چاروں صوبوں میں 2.5 ملین ایکڑ اراضی سیلاب سے متاثر ہوئی، پنجاب میں زیادہ تر چاول، گنا اور مکئی کی فصلوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے، وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی
ایک باعزت شخص یہ بات کررہا ہے حکومت دنیا سے اپیل کیوں نہیں کررہی کہ اللہ کا واسطہ ہمیں پیسے دے دو، یہ مشورے اپنے پاس رکھیں، میں یہ بھی نہیں کہہ سکتی آپ کو کارڈ کے ذریعے پیسے بھیج دیے اب خود اپنا بندوبست کرلو، وزیراعلیٰ پنجاب کی بلاول بھٹو کا نام لیے بغیر تنقید
وفاق، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے سیلاب متاثرین کی مدد کرے، یہ فوری ریلیف کا واحد طریقہ ہے، مسلم لیگ (ن) الیکشن میں اس پروگرام کی پوری آنرشپ لے رہی تھی، اب یوٹرن لیا ہے تو ان سے پوچھا جائے، چیئرمین پیپلزپارٹی
نوراجہ بھٹہ کے بند میں شگاف کے 15 دن بعد بھی ملتان، بہاولپور اور لودھراں کے دیہات کے مکین پھنس کر رہ گئے، شگاف ڈال کر پانی چناب میں چھوڑنے کا مطالبہ، جامشورو میں نشیبی علاقے زیر آب
ملاقات میں سیلاب کی صورتحال، غذائی تحفظ، توانائی اور سیکیورٹی تعاون، کیٹی بندر پورٹ منصوبہ اور صوبہ سندھ میں سرمایہ کاری کے مواقع سمیت وسیع امور پر بات چیت کی گئی
پرانی منجٹھ کے کچے میں واقع گاؤں شیر محمد کھوسو کا زمینی رابطہ منقطع، متاثرین سیلاب وبائی امراض میں مبتلا ہوے لگے، شہید بینظیر آباد میں بھی پانی کی سطح بلند ہوگئی۔
ان دنوں سندھ ڈیلٹا کے لوگ بہت خوش ہیں کیونکہ سیلابی پانی سے تمر کے جنگلات بڑھے گے، جھینگوں اور مچھلیوں کی پیداوار بڑھے گی اور میٹھا پانی خوشحالی لائے گا۔
ہر مون سون میں سیلاب زندگیوں کو تباہ کر دیتے ہیں، ہر خشک موسم میں ملک پیاسا رہتا ہے لیکن ملک میں بہتری لانے کی ذمہ دار یونیورسٹیز و متعلقہ ادارے پالیسیز بنانے میں مکمل ناکام ہیں۔
لاکھوں افراد اب بھی خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں پانی، بجلی، صحت جیسی بنیادی سہولیات دستیاب نہیں، لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کی سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کو بریفنگ
گھوٹکی میں کچے کے 100 سے زائد دیہات کا زمینی رابطہ منقطع، پنجاب حکومت نے جلالپور پیروالا سے 24 ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا، گڈو اور سکھر پر آئندہ 36 گھنٹے اونچے درجے کا سیلاب برقرار رہے گا، ایف ایف ڈی
سیلاب کے آغاز پر ہی سندھ حکومت نے اپنی تیاری شروع کردی تھی، 8 سے 11 لاکھ کیوسک پانی آنے کا خدشہ تھا، اسی حساب سے صوبہ سندھ نے اپنی تیاری مکمل رکھی، مراد علی شاہ
مکمل تخمینے کے بعد ہی حکومت بحالی کے کاموں کی جامع حکمت عملی مرتب کرے گی تاکہ موثر انداز میں متاثرہ علاقوں اور لوگوں کی بحالی پر کام کیا جا سکے، شہباز شریف