گڈو بیراج پر بہاؤ 5 لاکھ 80 ہزار کیوسک سے زائد ریکارڈ کیا گیا، سکھر بیراج پر پانی کا بہاؤ پانچ لاکھ 18 ہزار کیوسک کے قریب ریکارڈ، کسی مقام پر ’انتہائی اونچے درجے‘ کا سیلاب نہیں، ایف ایف ڈی
اپ ڈیٹ16 ستمبر 202503:00pm
مظفر گڑھ اور علی پور میں پنجاب حکومت کی ریسکیو اور ریلیف سرگرمیاں جاری، سکھر بیراج کے قریبی کچے کے علاقے، کشمور، سیہون، ٹھٹہ میں بھی آبادیاں ڈوب گئیں، نقل مکانی شروع
توڑی بند اور کے کے بند گڈو بیراج کے کمزور مقامات ہیں، سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے انتظامات کرلیے ہیں، 30 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا، کشمور میں گفتگو
10 ارب روپے سے زائد کا نقصان اٹھانا پڑا ہے، کھاد، زرعی کیمیکلز اور دیگر ضروریات کیلئے قرض لے چکے تھے، جو فصل کی کٹائی کے بعد واپس کرنا تھے، کسانوں کی ڈان سے گفتگو
قرض پروگرام کے جائزہ مشن میں دیکھا جائے گا کہ آیا حکومت کی مالیاتی پالیسی اور ہنگامی اقدامات اس بحران سے مؤثر طور پر نمٹ سکتے ہیں یا نہیں، نمائندہ آئی ایم ایف ماہیر بینسی
25 لاکھ 12 ہزار افراد اور 20 لاکھ 19 ہزار جانور محفوظ مقامات پر منتقل، شہریوں کے نقصانات کا ازالہ کیا جائیگا، ریلیف کمشنر پنجاب، ترکیہ کی امدادی ایجنسی بھی ریلیف سرگرمیوں میں شریک
ریاست ہر سال قیمتی جانوں اور املاک کے نقصان کی متحمل نہیں ہو سکتی، قصور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی شمولیت پر مبنی ترقی کی اہمیت پر زور
دنیا بھر کے ممالک اس طرح کی آفات کے بعد 72 گھنٹوں میں امداد کی اپیل کرتے ہیں، بلاول، سینیٹ میں شیری رحمٰن کی قرار داد، بی آئی ایس پی فنڈ سے متاثرین کی مدد کا مطالبہ۔
پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجےکا سیلاب، بندوں کو مضبوط بنانے کا کام جاری، سیلابی پانی میں محصور گاؤں کے لوگوں کا احتجاج، محکمہ موسمیات کی بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی
ایکس پر متعدد صارفین، جن میں پی ٹی آئی کے حامی بھی شامل تھے، نے بچوں کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پانی سے گھرے ہوئے لکڑیوں کے ڈھیر پر لیٹے دکھائی دے رہے تھے، اور دعویٰ کیا کہ یہ پنجاب میں سیلاب متاثرین ہیں
مقامی حکومت کے زیر انتظام 106 سڑکوں کی بحالی کا کام 14 ستمبر سے شروع ہوگا، شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے ملاقات کی، اسحٰق ڈار نے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا
سپر بند میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے موضع گردیز پور، بنگالہ ، بگڑیں اور رکن ہٹی کا زیر آب کا اندیشہ ہے، حفاظت کے پیش نظر علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی شروع کر دی گئی۔
دریائے ستلج، راوی اور چناب میں صورتحال کنٹرول میں، ہیڈ پنجند اور گدو بیراج پر پانی کا بہاؤ تیز ہے، پنجاب حکومت کو 9 ہزار ٹینٹ اور 9 ہزار ٹن سے زائد راشن فراہم کیا، انعام حیدر ملک
ملک میں وافر گندم ذخائر موجود ہیں، بارشوں سے چاول اورگنے کی فصل کو محدود نقصان پہنچا، وزیرخزانہ کی زیر صدارت مہنگائی رجحان پر اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ
بہاولنگر میں چک سنتیکا کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے 160 کلومیٹر طویل دریائی پٹی متاثر، ایک لاکھ 75 ہزار افراد متاثر، کبیروالا میں بھی مائی صفوراں بند میں شگاف پڑنے سے 46 دیہات زیر آب آگئے۔
یہ آفات 'اب محض قدرتی نہیں رہیں' بلکہ انسانی ساختہ ہیں، سیلاب زدگان کیلئے امدادی اور بچاؤ کی کارروائیوں کا دائرہ وسیع کیا جائے، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان
سیلاب کے بعد ملکی جی ڈی پی میں کمی کا خدشہ ہے، معاشی شرح نمو کو بڑھانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جائیں اور کاروباری لاگت کم کرنے کیلئے شرح سود فوری 9 فیصد پر لائی جائے، تھنک ٹینک
امریکا کے ساتھ بھی تعلقات اچھے بنانے ہیں اور چین کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات میں بھی بہتری لانی ہے، امریکی کمپنیوں کے ساتھ معدنیات کے شعبے میں معاہدے ہوئے، شہباز شریف
مظفر گڑھ کے علاقے علی پور میں 8 افراد سیلاب میں ڈوب گئے، ایک بچے کی لاش برآمد، مریم نواز جلالپور پیر والا پہنچ گئیں، گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری