جنرل اسمبلی کے اجلاس میں گزشتہ کئی روز کے دوران درجنوں عالمی رہنماؤں نے غزہ میں جاری وحشیانہ مظالم پر اسرائیل کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
اپ ڈیٹ26 ستمبر 202507:05pm
یہ جنگی اقدام نہیں ہے، یہ کوئی اشتعال انگیزی نہیں ہے، یہ انسانیت کا عمل ہے، جو ایک ریاست کی اپنے شہریوں کے لیے ذمہ داری ہے، اطالوی وزیر دفاع کا ایوان بالا میں اظہار خیال
چاہے میں نے نیتن یاہو سے بات کی ہو یا نہ کی ہو، میں اسرائیل کو مغربی کنارے کو ضم کرنے نہیں دوں گا، اب بہت ہو گیا، اسے رکنا ہوگا، امریکی صدر کی میڈیا سے گفتگو
اقوام متحدہ میں ایک ہزار سے زیادہ قراردادیں منظور ہوئیں مگر ایک بھی نافذ نہیں ہوئی، ہم سات اکتوبر کو حماس کے کیے ہوئے اقدامات کو مسترد کرتے ہیں، فلسطینی صدر کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب
امن منصوبے میں اسرائیل اور خطے کے تمام پڑوسیوں کے خدشات دونوں کو مدنظر رکھا گیا ہے اور ہم پراعتماد ہیں کہ آئندہ دنوں میں ہم کسی نہ کسی قسم کی پیش رفت کا اعلان کر سکیں گے، امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف
اسرائیلی وزیر اعظم جنرل اسمبلی سے خطاب اور ٹرمپ سے ملاقات کیلئے امریکا روانہ، فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنیوالے رہنماؤں کی مذمت، فلسطینی رہنما محمود عباس ورچوئل خطاب کریں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا تاریخ میں تاریک قسم کا کردار ہے، لوگ اسے ہٹلر سے ملا رہے ہیں، مغرب میں اسرائیل کو لگام ڈالنے کا مطالبہ زور پکڑ رہا ہے، خواجہ آصف
دنیا نے پچھلے دو برسوں میں غزہ میں نسل کشی اور خودمختاری و علاقائی سالمیت کی بار بار خلاف ورزی دیکھی، ایرانی قوم بارہا یہ ثابت کر چکی ہے کہ وہ جارحین کے سامنے کبھی نہیں جھکے گی، مسعود پزشکیان کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب
شہدا میں غزہ شہر کے 36 رہائشی شامل، 8 افراد کو امدادی تقسیم کے مرکز پر نشانہ بنایا گیا، اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے سمیت مشرقی یروشلم تک راستہ بحال کرے، یورپی اتحاد
مغربی ممالک کا منطق پر مبنی جواب یہ ہونا چاہیے کہ اسرائیل کو فوری طور پر ہتھیاروں کی فراہمی روکی جائے لیکن جہاں منافقت معمول ہوتی ہے وہاں عقل کا عمل دخل نہیں ہوتا۔
10 کشتیوں پر 13 حملے کیے گئے، 3 جہازوں کو نقصان پہنچا، پولش رکن پارلیمنٹ کی تصدیق، ڈرونز سے دھماکا خیز مواد، آگ کے گولے، صوتی بم اور خطرناک کیمیکل پھینکا گیا، سابق سینیٹر مشتاق احمد
امریکی صدر ہم سے زیادہ کردار ادا کیوں کرسکتے ہیں؟ کیونکہ ہم وہ ہتھیار فراہم نہیں کرتے جو اسرائیل کو غزہ کا تنازع جاری رکھنے کے قابل بناتے ہیں، ایمانوئل میکرون
ٹرمپ کا منصوبہ غزہ سے اسرائیلی افواج کے بتدریج انخلا، علاقائی امن فوج کی تعیناتی اور متاثرہ علاقے کے لیے ایک بین الاقوامی حمایت یافتہ انتقالی اور تعمیر نو کے عمل پر مشتمل ہے۔
یہ انسانیت کی پستی کی انتہا ہے، غزہ میں کوئی جنگ نہیں ہو رہی، یہاں دو فریق نہیں ہیں، یہ ایک جارحیت ہے، ایک نسل کشی ہے، اسرائیل کی اجتماعی قتلِ عام کی پالیسی ہے، ترک صدر
غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس سے خطاب
یہ ہولناکیاں ایسے فیصلوں کا نتیجہ ہیں جو بنیادی انسانیت کو رد کرتے ہیں، میری بطور سیکریٹری جنرل مدت میں یہ موت اور تباہی کا سب سے بڑا پیمانہ ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کا جنرل اسمبلی کے اجلاس سے افتتاحی خطاب
سات ماہ میں سات جنگیں رکوائیں، اقوام متحدہ کے بجائے مجھےجنگیں بند کروانی پڑیں، یورپی ممالک روس سے توانائی کے تمام منصوبے بند کردیں، ایران کو ایٹمی ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، امریکی صدر کا جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب
فرانسیسی صدر نے نئی فلسطینی اتھارٹی کے لیے ایک فریم ورک پیش کیا، فرانس اصلاحات، جنگ بندی اور غزہ میں قید تمام قیدیوں کی رہائی جیسے عوامل کی بنیاد پر ایک سفارتخانہ کھولے گا۔
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطح کے 5 روزہ اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیراعظم کریں گے، شہباز شریف اقوام متحدہ میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے مسائل کے حل پر زور دیں گے، دفتر خارجہ
نمائشی اقدامات کے بجائے سنجیدہ سفارتکاری پر توجہ ہے، ہماری ترجیحات واضح ہیں کہ یرغمالیوں کی رہائی، اسرائیل کی سلامتی، اور پورے خطے میں امن و خوشحالی ہو، ترجمان
' ملبے تلے لوگ دبے ہوئے ہیں، انہیں نکالنے کی کوشش کرنے والوں پر اسرائیلی ڈرونز فائرنگ کررہے ہیں' شہری ؛ آج شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 55 ہوگئی
مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی ہولناکی کے سامنے ہم اس بات کے لیے قدم اُٹھا رہے ہیں کہ امن اور دو ریاستی حل کے امکان کو زندہ رکھا جا سکے، کیئراسٹارمر؛ آسٹریلیا فلسطینی عوام کی اپنی ریاست کے قیام کی جائز اور دیرینہ خواہشات کو تسلیم کرتا ہے، انتھونی البانیز
اسرائیل ڈرون حملوں اور ریموٹ کنٹرول خود کش روبوٹس سے فلسطینیوں کو نشانہ بنانے لگا، لوگ گھروں میں محصور، کیئر اسٹارمر آج فلسطینی ریاست کو تسلم کرنے کا اعلان کرینگے، برطانوی میڈیا