اماراتی اقدام کو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات میں تناؤ کی ایک علامت کے طور پر دیکھا جارہا ہے، دونوں ملکوں کی وزارتِ خارجہ نے تاحال اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اسرائیلی حملے کی سخت مذمت کی اور اسے قطر کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور ’ڈھٹائی پر مبنی اور غیر قانونی کارروائی‘ قرار دیا۔
مزاحمتی تنظیم کی جانب سے قطر میں شہدا کی تدفین کے موقع پر اسرائیل پر غزہ جنگ بندی مذاکرات کو سبوتاژ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا، اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ اور تدفین
شہدا میں سے 27 افراد غزہ میں صہیونی حملوں کا نشانہ بنے، وزارت صحت ؛ اسرائیل لوگوں کو بے دخل کرنے کیلئے دانستہ گھروں پر بمباری کر رہا ہے، سول ڈیفنس؛ بچوں میں خوراک کی قلت سنگین سطح پر پہنچ گئی، یونیسف
اسرائیل یہی کچھ کرنے کو تیار ہے، اور وہ انتظار پر انتظار کر رہا ہے، اور ہم ہر وقت دیکھتے ہیں کہ وہ (حماس) تجاویز کے ساتھ کس طرح جوڑ توڑ کرتے ہیں، اسحٰق ہرزوگ
میں قطر اور دہشتگردوں کو پناہ دینے والی تمام اقوام سے کہتا ہوں کہ یا انہیں بے دخل کریں، یا انہیں کٹہرے میں لائیں، کیونکہ اگر آپ نے ایسا نہیں کیا تو ہم ایسا کریں گے، اسرائیلی وزیراعظم کی ہرزہ سرائی
اسرائیلی جارحیت میں 118 افراد زخمی بھی ہوئے، متاثرین کی تعداد بڑھ سکتی ہے کیونکہ امدادی ٹیمیں اب بھی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے میں مصروف ہیں، یمنی وزارتِ صحت
جنگ کے آغاز سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 64 ہزار 656 ہوگئی، وزارت صحت غزہ،لندن میں فلسطین کے حامی کارکنان کا اسرائیلی صدر کے دورے کے خلاف احتجاج، این جی او کا ہرزوگ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
قطر کے اندر یکطرفہ بمباری کرنا یہ اسرائیل اور نہ ہی امریکا کے مقاصد کو آگے بڑھاتا ہے، تاہم حماس کو ختم کرنا ایک قابلِ قدر مقصد ہے، ترجمان کیرولائن لیویٹ
صہیونی فوج کی غزہ کے باسیوں کو خان یونس کے علاقے المواسی منتقل ہونے کی ہدایت، اگر حماس نے یرغمالیوں کو رہا نہ کیا تو فوج اپنی کارروائی ’شدید طوفان‘ میں بدل دے گی، اسرائیل کاٹز
کار سوار حملہ آوروں نے رامات جنکشن پر واقع بس اسٹاپ پر فائرنگ کی، اسرائیل نے حملہ آوروں کو دہشت گرد قرار دے دیا، حماس اور اسلامی جہاد کا مزاحمتی مجاہدین کو خراج تحسین
قابض افواج نے غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں قائم ’الفارابی اسکول‘ پر حملہ کیا، جس میں کم از کم 8 افراد شہید ہوئے، رِمال محلے میں بے گھر افراد کے خیمے پر حملے میں 2 بچوں کی شہادت ہوئی۔
ہم اپنے موقف پر قائم اور اپنی زمین پر کھڑے ہیں، اسرائیل چاہتا ہے کہ ہم وہاں سے نکل جائیں، ہم کبھی بھی اپنی زمین کو نہیں چھوڑیں گے، ڈاکٹر محمود صدیقی الھباش
عالمی برادری کو فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنی چاہیے، بالکل اسی طرح جیسے وہ ہمارے ساتھ کھڑی تھی، نیلسن منڈیلا کے پوتے کی ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ میں شرکت کیلئے روانگی پر گفتگو۔
یہ فلم ایک سچی کہانی پر مبنی ہے جس میں فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے ٹیلی فون آپریٹرز کو دکھایا گیا ہے جو کئی گھنٹوں تک کار میں پھنسی ہند رجب کو تسلی دیتے رہے۔