اکیڈمی ایوارڈز: اہلیہ کے بال سنوارتے رز احمد کی ویڈیو وائرل

26 اپريل 2021
93ویں آسکر ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر رز احمد کی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی —فوٹو: اے پی
93ویں آسکر ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر رز احمد کی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی —فوٹو: اے پی

پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار 38 سالہ رضوان احمد، المعروف رز احمد نے رواں برس جنوری میں خاموشی سے شادی کرنے کا انکشاف کیا تھا۔

تاہم انہوں نے براہ راست اپنی اہلیہ کا ذکر کبھی نہیں کیا تھا اور نہ ہی اپنی شادی کی کوئی تصاویر شیئر کی تھیں۔

اور اب مداحوں کے طویل انتظار کے بعد حال ہی 93ویں آسکر ایوارڈز کے ریڈ کارپٹ پر رز احمد کی اہلیہ کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوئی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستانی نژاد ہولی وڈ اداکار رز احمد نے خاموشی سے شادی کرلی

93ویں اکیڈمی ایوارڈز میں رز احمد کو 'ساؤنڈ میٹل' میں اداکاری پر بہترین اداکار کے ایوارڈ کے لیے نامزد کیا گیا تھا اور وہ آسکر کے لیے نامزد کیے جانے والے پہلے مسلمان اداکار تھے۔

گزشتہ روز آسکر کے ریڈ کارپٹ پر رز احمد کو ناول نگار اور اہلیہ فاطمہ فرحین مرزا کے بال سنوارتے دیکھا گیا۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ریڈ کارپٹ پر موجود رز احمد کو اہلیہ کے بال سنوارنے کے بعد مزاحیہ انداز میں خود کو 'آفیشل گرومر' کہتے ہوئے سنا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سماعت سے محروم ڈرمر کی کہانی’ ساؤنڈ آف میٹل‘ اعلیٰ ایوارڈ جیتنے میں کامیاب

منا سدھو نے لکھا کہ 'میری خواہش ہے کہ ہم سب کے پاس پرفیکٹ تصویر کے لیے بال سنوارنے کے لیے رز احمد ہو'۔

نورا ڈومنک نے لکھا کہ اپنی اہلیہ کے بال سنوارنے کے لیے رز احمد آسکرز کا ریڈکارپٹ نہیں روک رہے ؟ وہ بہترین انسان ہیں۔

نینسی وانگ یواین نے ٹوئٹ کی کہ 'میں چاہتی ہوں کہ کوئی میری طرف ایسے دیکھے جیسے رز احمد اپنی اہلیہ فرحین کو دیکھتے ہیں'۔

ملائکہ نامی صارف نے ٹوئٹ کی کہ آج رات تہجد میں ہر لڑکی بہت زیادہ دعا کرے گی 'اللہ میں دیکھ رہی ہوں کہ آپ لوگوں کے لیے کیا کرتے ہیں'۔

ڈینا شوارٹز نے ٹوئٹ کی کہ 'جب سے مجھے معلوم ہوا ہے کہ رز احمد نے ناول نگار فرحین کو اسکریبل گیم کے ذریعے پرپوز کیا تب سے میں اپنے بوائے فرنڈ کو بھی گھور رہی ہوں کہ دیکھو میں نے ناول لکھا ہے'۔

مشعل لی نے ٹوئٹ کی کہ ایک اور بار سوچ رہی ہوں کہ رز احمد اور فرحین احمد کو کافی شاپ میں ملے تھے اور اب ان کی شادی ہوگئی ہے۔

رز احمد دو درجن سے زائد فلموں میں کام کر چکے ہیں، انہوں نے 2006 میں دی روڈ ٹو گوانتانامو نامی فلم سے اداکاری کا آغاز کیا تھا۔

رز احمد نے برطانوی و امریکی ٹی وی سیریلز میں کام کرنے سمیت گلوکاری بھی کی ہے جب کہ انہوں نے متعدد گانوں میں ماڈلنگ بھی کی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں