پنجند کے مقام پر انتہائی اونچے درجےکا سیلاب، بندوں کو مضبوط بنانے کا کام جاری، سیلابی پانی میں محصور گاؤں کے لوگوں کا احتجاج، محکمہ موسمیات کی بالائی علاقوں میں مزید بارش کی پیش گوئی
دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا، جو علاقے میں متعدد دہشت گرد سرگرمیوں میں ملوث رہے تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر
چین کے نائب وزیر خارجہ اور نائب گورنر نے آصف علی زرداری کا ایئر پورٹ پر استقبال کیا، صدر ممکت دورے کے دوران اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقتیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بات کریں گے۔
ایکس پر متعدد صارفین، جن میں پی ٹی آئی کے حامی بھی شامل تھے، نے بچوں کی ایک تصویر شیئر کی جس میں وہ پانی سے گھرے ہوئے لکڑیوں کے ڈھیر پر لیٹے دکھائی دے رہے تھے، اور دعویٰ کیا کہ یہ پنجاب میں سیلاب متاثرین ہیں
مقامی حکومت کے زیر انتظام 106 سڑکوں کی بحالی کا کام 14 ستمبر سے شروع ہوگا، شہریوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب
برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحٰق ڈار سے ملاقات کی، اسحٰق ڈار نے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا
جسٹس علی باقر نجفی کا اضافی نوٹ ابھی آنا باقی ہے، ہو سکتا ہے آپ کو اضافی نوٹ کا کوئی فائدہ مل جائے، اضافی نوٹ آنے تک سماعت ملتوی کر دیتے ہیں، جسٹس ہاشم کاکڑ کا ملزم کے نئے وکیل سے مکالمہ
سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللہ نے مختصر فیصلہ سنایا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا، سندھ ہائیکورٹ کے جج خالد شاہانی کے بیٹے حنین طارق کو 2014 میں قتل کیا گیا تھا
شوہر کو نان نفقہ سے اسی صورت مبرا قرار ہوسکتا ہے کہ ثابت کرے کہ بیوی کو بلاجواز دور رکھا گیا، تحریری حکم نامہ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں استعمال زبان پر بھی اظہار تشویش
ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ملزم 2011 میں ایبٹ آباد سے کراچی آیا تھا، 2016 سے 5 سے 12 سال تک کی عمر کے بچوں اور بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا رہا ہے، تفتیشی رپورٹ
بطور چیف جسٹس اور بزرگ، میں صرف انہیں سمجھانے کی کوشش کر رہا تھا، میں نے یہ نہیں کہا کہ میں انہیں قابو کروں گا، یہ بات کل سے پھیلائی جا رہی ہے، جسٹس سردار سرفراز ڈوگر
بروقت کارروائی نہ کرنے کی صورت میں کم از کم 10 دیگر اضلاع کے لیے سنگین سیکیورٹی خطرات پیدا ہوسکتے تھے اور صوبے کی مجموعی صورتحال مزید پیچیدہ ہوجاتی، حکام
سربانڈہ میں شدت پسندوں کے خلاف ریسکیو اینڈ اسٹرائیک آپریشن، شدت پسندوں نے مورچے بنا کر سیکیورٹی قافلے پر فائرنگ کی، شدید جھڑپ کے دوران ایک ایف سی اہلکار کے لاپتا ہونے کی بھی اطلاع ہے، سرکاری ذرائع
کورنگی کاز وے اور ای بی ایم روڈ کی بندش اور جام صادق پل کے 9 ٹریکس کے بجائے صرف ایک پر ٹریفک چلے گی تو لازمی طور پر ٹریفک جام ہوگا، ڈی آئی جی ٹریفک کراچی