راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم رواں ماہ سعودی عرب میں پرفارم کریں گے

اپ ڈیٹ 21 اکتوبر 2019
دونوں گلوکار 25 اکتوبر کو پرفارم کریں گے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب
دونوں گلوکار 25 اکتوبر کو پرفارم کریں گے—اسکرین شاٹ/ یوٹیوب

شہرت یافتہ پاکستانی گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم رواں ماہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ایک فیسٹیول میں پرفارم کریں گے۔

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے تحت رواں ماہ 11 اکتوبر سے ’ریاض سیزن‘ نامی ثقافتی، میوزیکل و تفریحی میلے کا آغاز ہو چکا ہے۔

’ریاض سیزن‘ رواں برس 15 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس میں پاکستان کے عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان سمیت دیگر فنکاروں کی جانب سے پرفارمنس کیے جانے سمیت دنیا کے دیگر ممالک کے فنکار بھی پرفارمنس کریں گے۔

ریاض سیزن کا آغاز 11 اکتوبر کو ہوا—فوٹو: ریاض سیزن ویب سائٹ
ریاض سیزن کا آغاز 11 اکتوبر کو ہوا—فوٹو: ریاض سیزن ویب سائٹ

ریاض سیزن میں نہ جہاں عاطف اسلم اور راحت فتح علی خان پرفارمنس کرنے جا رہے ہیں، وہیں اسی میلے میں پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ بھارتی گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اب تک ریاض سیزن میں مشرق وسطیٰ کے متعدد فنکار پرفارمنس کر چکے ہیں اور کئی معروف فنکار رواں برس 15 دسمبر تک اسی میلے میں پرفارم کریں گے۔

ریاض سیزن میں ہولی وڈ اداکاروں کی شرکت سمیت معروف امریکی و برطانوی گلوکاروں کی جانب سے پرفارمنس کیے جانے کا بھی امکان ہے اور ساتھ ہی جنوبی کوریا کے پاپ میوزیکل گروپ بھی اس کا حصہ بنیں گے۔

سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی علی الشیخ نے اپنی ایک ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم ریاض سیزن میں پرفارم کریں گے۔

انہوں نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں راحت فتح علی اور عاطف اسلم کی پرفارمنس کی مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ 25 اکتوبر کو سعودی عرب میں مقیم پاکستانی و بھارتی افراد دونوں گلوکاروں کے منتظر رہیں گے۔

ساتھ ہی ترکی علی الشیخ نے بتایا کہ راحت فتح علی خان اور عاطف اسلم کے ساتھ دیگر 4 بھارتی گلوکار بھی 25 اکتوبر کی تقریب کا حصہ ہوں گے، تاہم انہوں نے بھارتی گلوکاروں کے نام نہیں بتائے۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں