'کورونا ویکسین لگوانے سے پہلے سینئر سٹیزن ہونے کا مزا کبھی نہیں آیا'

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی ہے— فائل فوٹو: انسٹاگرام
سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی ہے— فائل فوٹو: انسٹاگرام

عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ان دنوں پاکستان میں 60 برس سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگانے کا عمل جاری ہیں۔

اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوالی ہے۔

اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر گزشتہ روز ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے کورونا ویکیسن لگوائی۔

مزید پڑھیں: ثمینہ پیرزادہ پاکستان میں کورونا ویکسین لگوانے والی پہلی اداکارہ

ویڈیو کے کیپشن میں بشریٰ انصاری نے لکھا کہ ' میں نے یہ کرلیا'۔

انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ویکسینیشن سینٹر میں موجود کورونا ویکسین لگوا رہی ہیں۔

اداکارہ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ ’میں آج کورونا ویکسین لگوانے آئی ہوں اور آپ سب کو بتانا چاہتی ہوں کہ یہ ویکیسن ہم سب کے لیے بہت ضروری ہے'۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ اس سے پہلے سینئر سٹیزن ہونے کا مزا کبھی نہیں آیا جو اب آیا ہے'۔

یہ بھی پڑھیں: ارمینہ خان نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوالی

انہوں نے مزید کہا کہ ’جو بھی 60 سال کا شہری ہے اسے اب میری طرح خود کو معمر ماننا پڑے گا اور کورونا ویکسین لگوانی ہوگی'۔

بشریٰ انصاری سے قبل 3 پاکستانی اداکارائیں کورونا وائرس کی ویکیسن لگوا چکی ہیں لیکن ثمینہ پیرزادہ پہلی پاکستانی اداکارہ تھٰیں جنہوں نے پاکستان میں ویکسین لگوائی۔

ان سے قبل اداکارہ ارمینہ رانا نے کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین (ایسٹرا زینیکا) لگوائی تاہم اداکارہ ارمینہ خان نے کورونا ویکسین پاکستان میں نہیں بلکہ بیرون ملک لگوائی ہے۔

ان سے قبل جنوری میں اداکارہ ریماخان عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے والی پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی تھیں۔

ریما خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر کی گئی پوسٹ میں اپنے مداحوں اور فالوورز کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے سے متعلق بتایا تھا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں