بھارتی فوج نے نکیال، کھوئی رٹا، شاردا، کیل، نیلم اور حاجی پیر سیکٹرز میں بلا اشتعال فائرنگ کی، پاک فوج دشمن کی ہر قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، سیکیورٹی ذرائع
اپ ڈیٹ05 مئ 202511:06am
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے عطا تارڑ کے ہمراہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو پاک بھارت کشیدہ صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کیا، پی ٹی آئی کی عدم شرکت
ان حالات میں حکومت کو فوری طور پر آل پارٹیز کانفرنس بلانی چاہیے تھی تاکہ تمام قومی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر ایک مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیا جاتا، اعلامیہ پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی
پاکستان کیساتھ ٹرانزٹ معاہدے کے تحت بھارت سے تقریباً 2 ہزار کنٹینرز پر مشتمل سامان کراچی کی بندرگاہوں پر پہنچ چکا ہے لیکن یہ گاڑیاں پاکستان میں ہی پھنسی ہوئی ہیں، افغان تاجر
بھارت نے ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزامات عائد کیے، ہم عالمی برادری کو واقعے کی شفاف تحقیقات کی پیش کش کرتے ہیں، پاکستان ان تحقیقات میں ملائیشیا کی شرکت کا خیر مقدم کرے گا، شبہاز شریف
پانی روکنا جنگی اقدام تصور کیا جائیگا، چین اور روس سے پہلگام حملے کی تحقیقات میں شامل ہونے کی درخواست کرتے ہیں، ماسکو میں تعینات سفیر خالد جمالی کی روسی میڈیا سے گفتگو
مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چنئی سے کولمبو پہنچنے والی سری لنکن ایئرلائنز کی پرواز کی تلاشی، 2 حملہ آور سیاحوں میں گھل مل کر انہیں مقتل تک لائے، سرکاری افسر کا انکشاف
بھارت کو عالمی سطح پر وہ مؤقف نہیں ملا جس کی وہ توقع کر رہے تھے، ہم دوست ممالک کے نمائندوں سے رابطے میں ہیں، دنیا کے اہم ممالک کوششوں میں ہیں تنازع نہ بڑھے، وزیر دفاع
آن لائن اسٹریمنگ چینل کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق حکومت پاکستان کے احکامات پر آئی پی ایل کی آن لائن اسٹریمنگ اب پاکستان میں نہیں دکھائی جائیں گی۔
تقریب کے دوران نوجوان، بزرگ، بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد موجود تھی، جو رینجرز کی پریڈ کے دوران اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بلند کرتے رہے۔
بھارت پہلگام واقعے میں کوئی بھی ثبوت دینے میں ناکام رہا، بھارتی اشتعال انگیزی کے ذمہ دارانہ ردعمل کا مظاہرہ کررہے ہیں، وزیراعظم سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نیزیرولو کی ملاقات
اسحٰق ڈار کے رابطوں میں سوئٹزرلینڈ نے پہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی خواہش کا اظہار کردیا، یونان نے بھی تحقیقات کی پاکستانی تجویز کا اعادہ کیا ہے، دفتر خارجہ
آج تک بالاکوٹ سرجیکل اسٹرائیکس کا کوئی ثبوت نہیں ملا، کانگریس رہنما سردار چرن سنگھ، بی جے پی کے قومی ترجمان نے کانگریس کو پاکستان پرست پارٹی قرار دے دیا
بھارتی انٹیلی جنس اور فوج نے درجنوں پاکستانی جو جبراً اور غیر قانونی طور پر حراست میں ہیں، انہیں مقبوضہ کشمیر میں باہر نکال کر جعلی انکاؤنٹرز میں مارنے کا شرمناک منصوبہ بنالیا ہے، سیکیورٹی ذرائع