سپر بند میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے موضع گردیز پور، بنگالہ ، بگڑیں اور رکن ہٹی کا زیر آب کا اندیشہ ہے، حفاظت کے پیش نظر علاقے سے لوگوں کی نقل مکانی شروع کر دی گئی۔
دریائے ستلج، راوی اور چناب میں صورتحال کنٹرول میں، ہیڈ پنجند اور گدو بیراج پر پانی کا بہاؤ تیز ہے، پنجاب حکومت کو 9 ہزار ٹینٹ اور 9 ہزار ٹن سے زائد راشن فراہم کیا، انعام حیدر ملک
28 سالہ پھل فروش شبیر احمد کمسن بچیوں کو پیسے دیکر اپنے کمرے میں لاتا تھا، جہاں 100 سے زائد نابالغ لڑکیوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا اور ان سب کی فلم بندی کرتا تھا، ڈی آئی جی ساؤتھ
نئے نظام سے ڈیٹا کی درستگی میں اضافہ، تاخیر میں کمی اور تیز تر کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے گا، ڈیجیٹل سسٹم اے این ایف ریجنل ہیڈکوارٹرز اور تھانوں میں نافذ کر دیا گیا ہے
ملک میں وافر گندم ذخائر موجود ہیں، بارشوں سے چاول اورگنے کی فصل کو محدود نقصان پہنچا، وزیرخزانہ کی زیر صدارت مہنگائی رجحان پر اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس میں بریفنگ
قانون و آئین کے دائرے سے باہر کچھ نہیں کہا، اگر توہینِ عدالت کی کارروائی کرنا چاہتے ہیں تو ضرور کریں، آئین نے مجھے اظہارِ رائے کی آزادی دی ہے اور اسی کا استعمال کیا، ایمان مزاری کا چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو جواب
ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے لیفٹیننٹ جنرل اسٹاف پائلٹ موحنّد غالب محمد رعدی الاسدی کو یقین دلایا کہ عراقی فضائیہ کی استعداد کار بڑھانے میں تعاون جاری رہے گا، آئی ایس پی آر
پاک صاف وشفاف پختونخوا آپ کا اپنا منصوبہ ہے، صوبے میں صفائی سے متعلق تبدیلی آئے گی، گزشتہ حکومت میں بلدیاتی نظام کو بانی پی ٹی آئی کے ویژن سے ہٹایا گیا، علی امین گنڈا پور کا تقریب سے خطاب
نوٹیفکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت میں 0.28 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 12.01 ڈالر مقرر کر دی گئی۔
صدر زرداری دورے کے دوران اعلیٰ چینی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جس میں دو طرفہ تعلقات، تعاون پر بات چیت اور کثیرالجہتی فورمز میں تعلقات کو تقویت دی جائے گی۔ دفتر خارجہ
پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل اور صحیح معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی منزل مقصود میں پوری قوم کی اجتماعی کاوش درکار ہے، قائداعظم کی 77 ویں برسی پر پیغام
پنجاب حکومت کی جانب سے خیبر پختونخوا کو گندم اور آٹے کی سپلائی پر لگائی گئی یہ من مانی پابندی آئین کے آرٹیکل 151 کی کھلی خلاف ورزی اور قومی اتحاد کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے، فیصل کریم کنڈی، ایکس پر پیغام
ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ، بیبو بلوچ، گل زادی، صبغت اللہ شاہ جی اور بیبرگ بلوچ کو اے ٹی سی میں پیش کیا گیا، جج محمد علی مبین نے پولیس کی ریمانڈ کی استدعا منظور کرلی
الیکشن کمیشن ہمارے خلاف رات کی تاریکی میں فیصلے کرتا ہے، اگرججز بھی کہہ رہے ہیں کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا تو پھر عوام کہاں جائیں گے؟ پشاور ہائیکورٹ کے باہر گفتگو
بہاولنگر میں چک سنتیکا کا حفاظتی بند ٹوٹنے سے 160 کلومیٹر طویل دریائی پٹی متاثر، ایک لاکھ 75 ہزار افراد متاثر، کبیروالا میں بھی مائی صفوراں بند میں شگاف پڑنے سے 46 دیہات زیر آب آگئے۔
سپریم کورٹ نے رشتے سے انکار پر خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں سزا یافتہ فاروق شاہ کی عمر قید کیخلاف اپیل خارج کر دی، مقدمے سے انسداد دہشتگردی کی دفعہ ہٹا دی گئی۔
پارٹی قائد کی ہدایت پر مستعفی ہورہے ہیں، ہم استعفے دیکر موجودہ پارلیمانی نظام کے خلاف احتجاج کررہے ہیں، قانون اور آئین کی حکمرانی کے لئے اب قائمہ کمٹیاں بے سود ہوچکی ہیں، سینیٹر اعظم سواتی
رجسٹرار آفس کو کیس جلد مقرر کرنے کی ہدایت کر دی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ، اگر آئندہ ہفتے کیس مقرر نہ ہوا تو پھر پورے سال نہ ہو، میں نہیں آؤں گا، سلمان صفدر
ہلاک دہشت گردوں کا تعلق فتنۃ الخوارج سے تھا، چمن روڈ پر ایف سی ٹرک پر حملے، پشین میں لیویز افسر کے قتل اور پولیس اہلکاروں پر مختلف حملوں میں ملوث تھے، ترجمان سی ٹی ڈی
زخمی بچی نے ماموں کو قاتل قرار دے دیا، ملزم کو ہسپتال سے ہی حراست میں لیا جائے گا، کیس واضح ہوچکا، پولیس مکمل تحقیقات کرے گی، ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ
پولیس چوہنگ اور مصری شاہ میں زیر حراست ملزمان کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی، ساتھیوں نے چھڑانے کیلئے فائرنگ کر دی، ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے، حکام
تھڈو ڈیم کے اوور فلو ہونے سے گڈاپ کونکر ندی میں ڈوبنے والے 7 افراد میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئیں، 3 لاپتا افراد کی تلاش کیلئے پاک نیوی اور ایدھی کا ریسکیو آپریشن جاری۔
میری عاجزانہ درخواست ہے کہ معزز جج صاحبان کے لیے اپنے خدشات کے اظہار کا بہترین فورم ان کے چائے خانے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیمبر یا کمیٹی رومز ہیں، اعظم نذیر تارڑ
عدلیہ وکلا کیلئے خود احتسابی نظام متعارف کروا رہی ہے، وکلا اور ججز دونوں عوام کے خادم ہیں، عوام کیساتھ دیانتدار ہونا ہی قوم پرستی ہے، چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ کا عشائیے سے خطاب
پیغامِ امن کمیٹی انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خلاف قومی مؤقف تیار کرے گی، انتہاپسند سوچ کے خلاف عملی اقدامات کرے گی اور معاشرے کو تقسیم کرنے والی قوتوں کو روکے گی۔
2030 تک ایس ایم ایز کی بدولت 70 فیصد سے زیادہ نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، کانفرنس میں آذربائیجان، بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ملائیشیا، نائجیریا، پاکستان اور ترکیہ کے نمائندوں کی شرکت۔
مہمند کے علاقے گلونو میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 14 خوارج جہنم واصل، شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 4 خوارج مارے گئے، بنوں میں بھی ایک دہشت گرد ہلاک ہوا، آئی ایس پی آر
بارش کے بعد بہت سے برساتی مینڈک نکل آئے ہیں جو بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں، انتظامیہ اور منتخب نمائندے بارش اور سیلابی صورتحال میں سڑکوں پر موجود رہے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے، وزیراعلیٰ سندھ
پشاور سمیت خیبر پختونخوا میں کُل فلور ملز کی تعداد 288 ہے، پنجاب سے گندم کی سپلائی کی بندش کے بعد صوبے میں صرف 50 فلور ملز کام کر رہی ہیں، فلور ملز مالکان