Dawnnews Television Logo

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز پر ایک نظر

ملک میں 26 فروری کو پہلا کیس سامنے آیا تاہم اپریل کے آغاز سے اس میں تیزی ہوئی اور مئی اور جون میں صورتحال یکسر تبدیل ہوگئی۔
اپ ڈیٹ 05 جنوری 2021 11:39pm

دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری ہے تاہم یہ وائرس پاکستان میں کب آیا اور اب تک کس تیزی سے اس کے کیسز اور اموات کی تعداد بڑھی، اس کی مکمل تفصیل یہاں بیان کی گئی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں سامنے آیا۔

  • 26 فروری کو ہی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے ملک میں مجموعی طور پر 2 کیسز کی تصدیق کی۔

مارچ 2020

  • ماہ مارچ کے آغاز کے 2 روز تک وائرس کا کوئی کیس نہیں آیا تاہم 3 مارچ کو معاون خصوصی نے کورونا کے پانچویں کیس کی تصدیق کی۔

  • 5 مارچ کو کراچی میں کورونا وائرس کا ایک اور کیس سامنے آیا، جس سے ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 6 ہوئی۔

  • تاہم جہاں ملک میں اکا دکا کیسز آرہے تھے وہی 9 مارچ کو ملک میں ایک ہی وقت میں کورونا وائرس کے 9 کیسز کی تصدیق کی گئی۔

بعد ازاں سندھ حکومت کی جانب سے یہ تصحیح کی گئی تھی 'غلط فہمی' کے باعث ایک مریض کا 2 مرتبہ اندراج ہونے کے باعث غلطی سے تعداد 15 بتائی گئی تھی۔ تاہم اصل تعداد 14 ہے، اس تصحیح کے بعد ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 10 مارچ تک 18 ریکارڈ کی گئی۔

  • 12 مارچ کو گلگت بلتستان کے ضلع اسکردو میں ہی ایک اور کیس سامنے آیا تھا جس کے بعد ملک میں کورونا کے کیسز کی تعداد 20 تک جاپہنچی تھی۔

  • 13 مارچ کو پاکستان میں مقامی منتقلی کا پہلا کیس سامنے آیا اور اسلام آباد سے کراچی آنے والے 52 سالہ شخص میں کورونا کی تصدیق کے بعد تعداد 21 ہوئی تھی، بعدازاں اسی روز ڈاکٹر ظفر مرزا نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران تفتان میں مزید 7 کیسز سامنے آنے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 28 ہوگئی۔

  • 16 مارچ کو ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں اچانک بہت تیزی سے اضافہ ہوا اور سندھ میں تعداد 35 سے بڑھ کر 150 جبکہ خیبرپختونخوا میں نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 184 تک جا پہنچی تھی۔

اس کے بعد سے وائرس کے کیس میں تیزی دیکھی گئی اور 17مارچ کو ملک کے چاروں صوبوں سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد ملک میں مجموعی تعداد 237 تک پہنچ گئی تھی

  • 18 مارچ کو پاکستان میں کورونا وائرس سے پہلی ہلاکت خیبرپختونخوا میں سامنے آئی جبکہ کچھ ہی دیر بعد ہی عالمی وبا سے دوسری موت کی بھی تصدیق کردی گئی، اس کے علاوہ اسی روز صوبے میں مزید 64 کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 301 تک ہوگئی تھی۔

  • 19 مارچ کو بھی کورونا وائرس کے مزید کیسز آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 152 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد اس روز تعداد 453 تک جاپہنچی۔

  • 20 مارچ کو اس عالمی وبا سے کراچی میں پہلی ہلاکت سامنے آئی، جس کے بعد ملک میں مجموعی ہلاکتیں 3 ہوگئی جبکہ اسی روز نئے مریضوں کے سامنے آنے سے متاثرین کی تعداد 495 تک ہوگئی۔

  • 21 مارچ کو پاکستان میں تصدیق ہونے والے کورونا وائرس کے کیسز میں صوبہ سندھ سے 39، پنجاب سے 56، بلوچستان سے 12، خیبرپختونخوا سے 8 جبکہ گلگت بلستان سے 34 نئے کیسز شامل تھے، جس کے بعد ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد 600 سے تجاوز کر گئی تھی۔

  • 23 مارچ کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے اور بلوچستان سے پہلی ہلاکت بھی سامنے آئی اسی روز ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری بھی دی گئی، تاہم اگر اعداد و شمار پر نظر ڈالیں تو اس روز یہ تعداد 878 تک پہنچ گئی تھی۔

  • 24 مارچ کو پنجاب میں پہلی ہلاکت سامنے آئی جو ملک میں مقامی سطح پر منتقل ہونے والا کیس تھا، اس کے علاوہ مختلف صوبوں اور علاقوں میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد اس روز تک متاثرین 990 ہوگئے تھے۔

  • 25 مارچ کو پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1078 ہوگئی جبکہ اس روز بھی ملک میں ایک اور موت سامنے آئی جس کے بعد ملک میں اموات 8 ہوگئیں۔

    یہاں یہ واضح رہے کہ 26 فروری سے 25 مارچ تک تقریباً 29 روز میں کیسز کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کی جبکہ 7 روز میں 8 اموات ہوئیں تاہم اس کے بعد کیسز کی تعداد ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھتی رہی۔

  • 26 مارچ کو ملک میں کورونا کیسز کو ایک ماہ کا عرصہ مکمل ہوا اور اس روز پورے ملک میں نئے کیسز سامنے آنے کے بعد تعداد 1193 تک پہنچی جبکہ اس روز بھی ایک اور فرد انتقال کرگیا۔

  • 27 مارچ ملک کو کورونا وائرس سے پنجاب میں 2 اموات سامنے آئیں جبکہ اس روز پنجاب میں مزید نئے کیسز آنے سے وہ سب سے زیادہ متاثر صوبہ بن گیا، اور ملک کی مجموعی تعداد 1363 تک پہنچ گئی

  • 28 مارچ کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے مزید کیسز رپورٹ ہوئے اور تعداد 1500 تک پہنچ گئی جبکہ خیبرپختونخوا میں ایک موت کی بھی تصدیق کی گئی۔

  • 30 مارچ کو سندھ میں مزید 3 اموات اور 6 کیسز، پنجاب میں 3 اموات اور 45 کیسز، اسلام آباد میں مزید 8 کیسز، خیبرپختونخوا میں مزید ایک شخص کا انتقال اور 29 کیسز رپورٹ ہوئے تھے، اسی طرح بلوچستان میں 11 کیسز جبکہ گلگت میں مزید 12 کیسز رپورٹ ہوئے، یوں ملک میں متاثرین کی مجموعی تعداد 1776 ہوگئی۔

  • 31 مارچ کو ملک میں 231 نئے کیسز آنے سے تعداد 2007 تک پہنچی جبکہ اسی روز کراچی میں مزید 2 افراد وائرس سے انتقال کرگئے جس کے بعد اموات 26 ہوگئیں۔

وائرس کی تیزی کے اثرات یہی سے آنا شروع ہوگئے تھے کیونکہ ایک سے 2 ہزار تک کیسز پہنچنے میں صرف 5 دن لگے تھے جبکہ اسی عرصے میں 18 اموات بھی دیکھی گئیں۔

اپریل 2020

تاہم اپریل کے آغاز سے ہی وائرس کے کیسز میں اضافے کی ایک نہی لہر سامنے آنا شروع ہوئی۔

  • یکم اپریل کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے 200 سے زائد کیسز رپورٹ کیے گئے اور یہ تعداد 2 ہزار 238 تک پہنچ گئی اور 5 مزید اموات سے تعداد 31 ہوگئی۔

  • 2 اپریل کو پاکستان میں 181 نئے کیسز اور 3 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد انتقال کرجانے والوں کی تعداد 34 جبکہ متاثرین 2419 تک پہنچ گئے۔

  • 3 اپریل کو بھی پاکستان میں 267 کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد تعداد 2686 ہوگئی جبکہ اسی روز 6 افراد کے انتقال کے باعث اموات 40 تک پہنچیں۔

  • 4 اپریل کو ملک بھر میں کورونا وائرس کے 114 کیس سامنے آئے تھے اور مجموعی تعداد 2800 تک پہنچ چکی تھی جبکہ 4 افراد زندگی کی بازی ہار گئے تھے اور اموات کی مجموعی تعداد 44 ہوگئی تھی۔

  • 5 اپریل کو پنجاب میں ایک دن میں 247 کیسز رپورٹ ہوئے اور ملک بھر سے سامنے آنے والے نئے کیسز کی تعداد 356 اور مجموعی تعداد 3156 تک پہنچی جبکہ مزید 3 اموات کے بعد مجموعی تعداد 47 ہوگئی۔

اس طرح ملک میں 2 سے 3 ہزار تک کیسز پہنچنے میں 5 دن لگے جبکہ اسی عرصے میں 21 اموات بھی سامنے آئیں۔

  • 6 اپریل کو ملک میں اس وقت تک کے ریکارڈ کیسز کا اضافہ دیکھنے میں آیا اور 610 نئے کیسز سامنے آنے سے تعداد 3766 تک پہنچ گئی جبکہ اس روز پنجاب میں 3، سندھ میں 2 اور اسلام آباد میں پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی جس سے مجموعی اموات 53 تک جاپہنچیں۔

  • 7 اپریل کو کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے 269 کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 4035 تک جاپہنچی جبکہ اسی روز 4 اموات سے مجموعی تعداد 57 ہوگئی۔

    یوں پاکستان میں صرف 2 روز میں ہی ہزار سے زائد کیسز اور 10 اموات کی تصدیق کی گئی۔

  • 8 اپریل کو پاکستان میں اس عالمی وبا کے 228 کیسز کی تصدیق کی گئی جس سے متاثرین 4263 تک پہنچے جبکہ مزید 4 اموات سے تعداد 61 ہوگئی۔

  • 9 اپریل کو ملک میں مزید 331 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 4594 تک پہنچ گئی اور 6 نئی اموات بھی ریکارڈ کی گئیں جس سے یہ تعداد 67 تک پہنچ گئی۔

  • 10 اپریل کو ملک میں 187 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے جس کے بعد یہ تعداد 4 ہزار 781 تک پہنچ گئی تھی جبکہ مزید 5 اموات بھی ریکارڈ کی گئی تھیں۔

  • 11 اپریل کو پاکستان میں نہ صرف 249 کیسز سے تعداد 5 ہزار 30 تک پہنچی بلکہ اس روز 14 ہلاکتیں بھی ریکارڈ ہوئی جس کے بعد یہ تعداد 86 ہوگئی۔

    اس طرح ملک میں 4 ہزار سے بڑھ کر کیسز کی تعداد 5 ہزار تک پہنچنے میں 4 روز لگے تاہم اس دوران 29 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں۔

  • 12 اپریل کو ملک میں 332 نئے متاثرین سامنے آئے اور مجموعی تعداد 5 ہزار 362 تک پہنچی جبکہ 7 اموات سے تعداد 93 تک جا پہنچی۔

  • 13 اپریل کو ملک میں مزید 345 کیسز سامنے آئے جس کے بعد تعداد 5707 ہوگئی تھی جبکہ وائرس 3 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 96 تک پہنچ چکی تھی۔

  • 15 اپریل کو پاکستان میں مزید 314 کیسز اور 10 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد کیسز کی تعداد 6297 جبکہ اموات 117 تک پہنچی گئیں۔

یوں ملک میں کیسز مزید 4 روز بعد ایک ہزار سے زائد کیسز سامنے آگئے اور اسی عرصے میں 31 اموات بھی ریکارڈ کی گئیں۔

  • 16 اپریل کو پاکستان میں مزید 713 کیسز اور 17 اموات ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد متاثرین 7010 اور اموات 134 تک پہنچ گئیں۔

اس طرح 6 ہزار سے بڑھ کر کیسز 7 ہزار سے تجاوز کرنے میں ایک دن کا وقت لگا اور اس ایک روز میں 17 اموات بھی ہوئیں۔

  • 17 اپریل کو ملک میں مزید 466 کیسز سامنے آئے جس سے متاثرین 7476 ہوگئے جبکہ مزید 9 اموات کے بعد تعداد 143 تک جاپہنچی۔

  • 18 اپریل کو سندھ میں مزید 138 کیسز، پنجاب میں 258، بلوچستان میں 30، اسلام آباد میں 9، گلگت بلتستان میں 5 اور آزاد کشمیر میں مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جس کے بعد ملک میں کیسز کی مجموعی تعداد 7 ہزار 918 تک پہنچ گئی تھی جبکہ 67 افراد صحتیاب بھی ہوئے تھے۔

  • 19 اپریل کو ملک بھر میں مزید 392 کیسز سے متاثرین کی تعداد 8310 تک پہنچ گئی جبکہ ایک روز میں ریکارڈ 20 اموات کے بعد یہ تعداد 168 ہوگئی۔

    جس کے ساتھ ہی ملک میں 3 روز بعد تعداد 7 سے بڑھ کر 8 ہزار کا ہندسہ عبور کرگئی جبکہ اموات میں بھی 34 کا اضافہ دیکھا گیا۔

  • 20 اپریل کو ملک بھر میں ریکارڈ 883 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 9193 ہوگئی جبکہ ریکارڈ 24 اموات سے یہ تعداد 192 تک پہنچ گئی۔

ایک روز گزرنے کے ساتھ ہی ملک میں ریکارڈ کیسز کے بعد کیسز 8 سے بڑھ کر 9 ہزار سے تجاوز کرگئے اور 24 اموات بھی سامنے آئیں۔

  • 21 اپریل کو پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 545 کیسز سامنے آئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 9738 تک پہنچی جبکہ مزید 17 اموات سے یہ تعداد 209 تک جا پہنچی۔

  • 22 اپریل کو مزید 765 کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی متاثرین 10ہزار 503 تک پہنچ گئے جبکہ 11 لوگ اس روز بھی جان کی بازی ہار گئے اور یہ تعداد 220 ہوگئی۔

  • 23 اپریل کو ملک میں مزید 642 افراد اس وائرس کا شکار ہوئے اور ملک میں مجموعی تعداد 11 ہزار 145 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 17 اموات بھی دیکھنے میں آئی اور تعداد 237 ہوگئی۔

  • 24 اپریل کو ملک میں مزید 584 افراد اس عالمی وبا سے متاثر ہوئے جبکہ 11 لوگ لقمہ اجل بھی بنئے جس کے ساتھ ہی متاثرین کی مجموعی تعداد 11729 جبکہ اموات 248 تک پہنچ گئیں۔

  • 25 اپریل کو ملک میں مزید 980 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 20 اموات ہوئیں جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 12709 اور اموات کی تعداد 268 ہوگئی۔

  • 26 اپریل کو کورونا وائرس کو ملک میں 2 ماہ مکمل ہوئے اور اس روز 619 نئے کیسز سے متاثرین 13328 جبکہ 11 مزید اموات کے بعد مجموعی تعداد 279 تک جا پہنچی۔

  • 27 اپریل کو پاکستان میں مزید 619 کیسز رپورٹ ہوئے اور مجموعی تعداد 13 ہزار 947 تک جاپہنچی جبکہ مزید 14 اموات کے بعد یہ تعداد 293 ہوگئی۔

  • 28 اپریل کو بھی 841 نئے کیسز سامنے آنے سے مجموعی تعداد 14 ہزار 788 تک پہنچ گئی جبکہ ایک روز میں ریکارڈ 29 اموات سے یہ تعداد 322 ہوگئی۔

  • 29 اپریل کو ملک میں 733 نئے مریض رپورٹ ہوئے جس کے ساتھ ہی مجموعی تعداد 15521 تک پنچ گئی، مزید یہ کہ 21 اموات کے بعد یہ تعداد بھی 343 تک پہنچ گئی۔

  • اپریل کے آخری دن ملک میں ریکارڈ 1146 کیسز اور 42 اموات کا اضافہ ہوا تاہم اس میں 68 کیسز اور 15 اموات کو گزشتہ اعداد و شمار سے ایڈجسٹ کیا گیا، جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 16667 اور اموات 385 تک پہنچ گئیں۔

مئی 2020

  • یکم مئی کو ملک میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 32 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد مجموعی تعداد 17699 تک پہنچ گئی جبکہ اسی روز مزید 23 اموات سے یہ تعداد 408 ہوگئی۔

  • 2 مئی کو بھی ملک میں ایک ہزار 107 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے ساتھ ہی ملک میں متاثرین کی تعداد 18806 ہوگئی جبکہ مزید 27 اموات سے یہ تعداد 435 تک جا پہنچی۔

  • 3 مئی کو ملک میں کورونا وائرس کے ایک ہزار 324 کیسز سامنے آئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 20 ہزار 130 ہوگئی جبکہ مزید 24 اموات کے بعد یہ تعداد 459 ہوگئی۔

  • 4 مئی کو ملک میں اب تک کے ریکارڈ 1371 کیسز سامنے آئے، جس کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 21501 ہوگئی جبکہ مزید 27 اموات سے یہ تعداد 486 تک پہنچ گئی۔

  • 5مئی کو بھی ملک میں کورونا کے 722 نئے کیسز کا اضافہ ہو، جس کے بعد مجموعی متاثرین 22 ہزار 223 جبکہ 28 نئی اموات سے یہ تعداد 514 ہوگئی۔

  • 6 مئی کو پاکستان کورونا متاثرین میں ** 1432** کا اضافہ دیکھا گیا اور مجموعی طور پر مصدقہ کیسز کی تعداد 23 ہزار 655 ہوگئی جبکہ ایک ہی روز میں 31 اموات کے ریکارڈ کے ساتھ یہ تعداد 545 تک پہنچ گئی۔

  • 7 مئی کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1299 کیسز سامنے آئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 24 ہزار 954 ہوگئی جبکہ ایک روز میں ریکارڈ 48 اموات سے یہ تعداد 593 تک پہنچ گئی۔

  • 8 مئی کو پاکستان میں ایک روز میں اب تک کے ریکارڈ 2000 نئے کیسز کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے ساتھ ہی ملک میں مصدقہ کیسز کی تعداد 26 ہزار 954 تک پہنچ گئی، اسی طرح 18اموات کے بعد یہ تعداد 611 ہوگئی۔

  • 9مئی ملک میں اس عالمی وبا سے 1841 لوگ متاثر ہوئے جس کے بعد تعداد 28 ہزار 795 ہوگئی جبکہ مزید 25 اموات سے ملک میں وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 636 تک جا پہنچی۔

  • مئی کی 10تاریخ کو ملک میں کورونا کے 1621 نے کیسز آئے اور یہ تعداد 30416 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 25 اموات سے مجموعی طور پر اموات کی تعداد 661 ہوگئی۔

  • 11 مئی کو پاکستان میں 1312 نئے کیسز کا اضافہ ہوا جس سے مصدقہ کیسز کی تعداد 31 ہزار 728 ہوگئی جبکہ مزید 30 اموات سے یہ تعداد 691 تک جاپہنچی۔

  • 14 مئی کو ملک میں 1403 نئے مریضوں کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ملک میں مجموعی کیسز 36 ہزار 788 تک پہنچ گئی جبکہ اس روز 30 اموات بھی ہوئی اور یہ تعداد 791 تک جاپہنچی۔

  • 18 مئی کو ملک میں وبا سے مزید 1986 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز 43 ہزار 286 تک جاپہنچی جبکہ مزید 28 اموات سے یہ تعداد 924 تک جاپہنچی۔

  • 19مئی کو ملک میں اس عالمی وبا سے 1775 افراد متاثر ہوئے جس سے متاثرین کی تعداد 45 ہزار 61 تک پہنچ گئی جبکہ 45 اموات کے بعد مجموعی تعداد 969 ہوگئی۔

  • 20 مئی کو پاکستان میں کورونا کے 2198 نئے مریض سامنے آنے سے مجموعی متاثرین 47 ہزار 259 ہوگئے جبکہ 40 مزید اموات سے یہ تعداد 1009 تک پہنچ گئی۔

  • 21 مئی کو ملک میں کورونا وبا نے 2238 لوگوں کو متاثر کیا اور مجموعی کیسز 49 ہزار 497 ہوگئے جبکہ ایک روز میں مزید 43 اموات سے مجموعی اموات 1052 ہوگئیں۔

  • 22 مئی کو بھی ملک میں 2 ہزار 516 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں کورونا وبا کے کیسز کی تعداد 52 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

  • 23 مئی کو ملک میں ایک ہزار 588 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ملک میں کورونا وائرس کے کیسز کی مجموعی تعداد 53 ہزار 601 جبکہ 36 اموات کے ساتھ مجموعی تعداد 1123 ہوگئی۔

  • 24 مئی کو پاکستان میں کورونا وبا نے مزید 2 ہزار 167 لوگوں کو متاثر کیا جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 55 ہزار 768 تک پہنچ گئی جبکہ مزید 33 اموات سے یہ تعداد 1156 تک پہنچ گئی۔

  • 25 مئی کو ملک میں مزید 1260 کیسز اور 24 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 57 ہزار 28 جبکہ اموات 1180 تک پہنچ گئیں۔

  • 26 مئی کو پاکستان میں کورونا وبا کو 3 ماہ کا عرصہ مکمل ہوا اور اس روز مزید 1497 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 30 اموات بھی رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی کیسز 58 ہزار 525 اور اموات 1210 تک پہنچ گئیں۔

  • 27 مئی کو کورونا وبا کے مزید 1629 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مجموعی کیسز 60 ہزار 154 تک پہنچ گئے جبکہ 29 نئی اموات سے یہ تعداد 1239 ہوگئی۔

  • 28 مئی کو بھی پاکستان میں اس وبا سے 2 ہزار 535 لوگ متاثر ہوئے جبکہ 44 اموات بھی ہوئیں جس کے بعد مجموعی کیسز 62 ہزار 689 اور اموات 1283 تک پہنچ گئیں۔

  • 29 مئی کو پاکستان میں کورونا وائرس کے 2527 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد یہ تعداد 65 ہزار 216 ہوگئی جبکہ ایک روز میں اب تک کی ریکارڈ 81 اموات ہوئی جس سے یہ تعداد 1364 تک جا پہنچی۔

  • مئی کے آخری روز بھی کورونا وبا کے 2785 کیسز کا اضافہ ہوا جس سے یہ تعداد 71 ہزار 68 ہوگئی جبکہ اموات میں مزید 79 کا اضافہ ہوا اور یہ 1520 تک جا پہنچیں۔

جون 2020

  • جون کے مہینے کا آغاز بھی ملک میں 3 ہزار 252 نئے کیسز اور 54 اموات کے ساتھ ہوا اور اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 74 ہزار 320 جبکہ اموات 1574 تک پہنچ گئیں۔

  • 2 جون کو اگرچہ مجموعی کیسز کی تعداد میں 4155 کا اضافہ ہوا تاہم بلوچستان کے 2 روز کے کیسز ایک ساتھ رپورٹ ہونے اور 66 کیسز کی ایڈجسمنٹ کے بعد ایک روز میں سامنے آنے والے ریکارڈ کیسز کی تعداد 4 ہزار 34 تھی جبکہ اسی روز 78 اموات کی بھی تصدیق کی گئی۔

  • 3 جون کو ملک میں ریکارڈ 4700 کیسز کا اضافہ اور 77 اموات کے بعد کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز 83 ہزار 247 ہوگئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 1729 تک پہنچ گئی۔

  • 4 جون کو ملک میں کورونا وائرس کے 3518 ہے جبکہ 82 اموت کی تصدیق ہوئی جس کے بعد پاکستان میں کیسز کی مجموعی تعداد 86 ہزار 765 جبکہ اموات 1813 ہوگئیں۔

  • 8 جون کو ملک میں کورونا وبا کے 4 ہزار 441 نئے کیسز اور 80 اموات کا اضافہ ہوا جس سے ملک میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 909 ہوگئی جبکہ اموات 2 ہزار 112 تک جا پہنچیں۔

  • 10 جون کو پاکستان میں ایک روز میں 6 ہزار 343 نئے کیسز اور 101 اموات کا اضافہ ہوا جس میں 7 اموات کی بلوچستان میں ایڈجسمنٹ بھی شامل تھی، اس طرح مجموعی کیسز ایک لاکھ 17 ہزار 172 جبکہ اموات 2 ہزار 317 ہوگئیں۔

  • 11 جون کو پاکستان میں 6 ہزار 321 کیسز اور 92 اموات کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 23 ہزار 493 جبکہ اموات 2 ہزار 409 ہوگئیں۔

  • 12 جون کو ملک میں مزید 5 ہزار 689 کیسز سامنے آنے سے مجموعی تعداد ایک لاکھ 29 ہزار 182 تک پہنچ گئی جبکہ 86 افراد مزید زندگی کی بازی ہار گئے جس سے یہ تعداد 2 ہزار 495 تک پہنچ گئی۔

  • جون کی 13 تاریخ کو ملک میں اب تک کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک روز میں اس عالمی وبا نے 6 ہزار 682 افراد کو متاثر کیا جس سے یہ تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 864 ہوگئی، مزید یہ کہ 101 نئی اموات کا اضافہ بھی ہوا اور مجموعی طور پر جان کی بازی ہارنے والوں کی تعداد 2 ہزار 596 تک پہنچ گئی۔

  • 14 جون کو ملک میں وائرس کے 6 ہزار 365 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مجموعی تعداد ایک لاکھ 42 ہزار 229 تک جا پہنچی اور 67 افراد کی ہلاکت کے بعد اموات 2 ہزار 663 ہوگئی تھیں۔

  • 15 جون کو ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے مزید 4 ہزار 634 کیسز سامنے آنے کے بعد مجموعی متاثرین ایک لاکھ 46 ہزار 863 تک جا پہنچے، اس کے علاوہ اسی روز مزید 120 اموات سے مجموعی تعداد 2 ہزار 783 تک پہنچ گئی۔

  • 16 جون کو پاکستان میں ایک روز میں 5090 نئے کیسز اور 117 اموات کا اضافہ ہوا جس کے بعد مجموعی متاثرین ایک لاکھ 51 ہزار 953 ہوگئے جبکہ اموات 2900 ہوگئیں۔

  • جون کی 17 تاریخ کو ملک میں عالمی وبا کے نئے کیسز میں 5 ہزار 785 جبکہ اموات میں 133 کا اضافہ ہوا، یوں مجموعی کیسز ایک لاکھ 57 ہزار 738 جبکہ اموات 3 ہزار 33 تک پہنچ گئیں۔

  • 18 جون کو ملک میں کورونا وائرس نے 5439 لوگوں کو متاثر کیا جبکہ 132 افراد کی اموات کا سبب بنا اور اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 63 ہزار 177 جبکہ اموات 3 ہزار 165 ہوگئیں۔

  • 19 جون کو پاکستان میں 5551 نئے کیسز اور 130 اموات کا اضافہ ہوا، جس سے مجموعی کیسز ایک لاکھ 68 ہزار 728 جبکہ اموات 3 ہزار 295 تک جاپہنچیں۔

  • 20 جون کو بھی نئے کیسز اور اموات کا آنے کا سلسلہ جاری رہا اور مزید 5 ہزار948 افراد کے متاثر ہونے سے یہ تعداد ایک لاکھ 74 ہزار 676 جبکہ ریکارڈ 141 اموات سے مجموعی طور پر لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 3 ہزار 436 تک پہنچ گئی۔

  • جون کی 21 تاریخ کو پاکستان میں مزید 4 ہزار 916 نئے کیسز اور 121 اموات سامنے آئیں، جس کے بعد مجموعی کیسز ایک لاکھ 79 ہزار 592 ہوگئے جبکہ اموات 3 ہزار 557 ہوگئیں۔

  • 22 جون کو ملک میں 3 ہزار 708 نئے کیسز اور 69 اموات کا اضافہ ہوا، یوں مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 83 ہزار 300 ہوگئی جبکہ اموات 3 ہزار 628 تک پہنچ گئی۔

  • 23 جون کو پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اموات میں اضافے سے مجموعی کیسز ایک لاکھ 87 ہزار 400 تک پہنچے جبکہ اموات 3 ہزار 730 ہوگئیں۔

  • ملک میں 24 جون کو کورونا وائرس کے مزید 3622 نئے کیسز اور 78 اموات سامنے آئیں، جس کے بعد متاثرہ ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 91 ہزار 22 تک ہوگئی، اس کے علاوہ اموات 3 ہزار 808 تک پہنچ گئیں۔

  • 25 جون کو پاکستان میں کورونا وائرس نے مزید 3591 افراد کو متاثر کیا جبکہ 123 افراد لقمہ اجل بن گئے، یوں مجموعی طور پر متاثرین ایک لاکھ 94 ہزار 613 اور اموات 3 ہزار 931 ہوگئیں۔

  • 26 جون کو ملک میں کورونا وائرس کو 4 ماہ مکمل ہوئے اور اس روز بھی مزید 3092 نئے کیسز آئے جس سے متاثرین ایک لاکھ 97 ہزار 705 ہوگئے جبکہ 73 اموات کے اضافے سے یہ 4 ہزار 4 تک پہنچ گئیں۔

  • 27 جون کو بھی کورونا وائرس کے 3 ہزار 709 نئے کیسز سے مجموعی تعداد 2 لاکھ ایک ہزار 414 تک پہنچ گئی جبکہ 94 اموات کے اضافے سے یہ تعداد 4 ہزار 98 ہوگئی۔

  • 28 جون کو ملک میں کورونا وائرس کے 4233 نئے کیسز اور 56 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 5 ہزار 647 جبکہ اموات 4 ہزار 154 تک پہنچ گئیں۔

  • 29 جون کو ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی اور ایک روز میں 2791 نئے کیسز رپورٹ ہونے سے مجموعی تعداد 2 لاکھ 8 ہزار 438 ہوگئی، اسی طرح ایک روز میں 103 اموات سے مجموعی تعداد 4 ہزار 257 ہوگئی۔

  • جون کے آخری روز یعنی 30 تاریخ کو ملک میں کورونا وائرس نے 3570 افراد کو متاثر کیا جبکہ 81 افراد لقمہ اجل بنے، جس کے بعد مجموعی کیسز 2 لاکھ 12 ہزار 541 جبکہ اموات 4 ہزار 356 تک جاپہنچیں۔

جولائی 2020

  • جولائی کے مہینے کا آغاز بھی ملک میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 424 نئے کیسز کے ساتھ ہوا جس سے یہ تعداد 2 لاکھ 16 ہزار 97 تک پہنچ گئی جبکہ اسی روز 90 اموات سے یہ تعداد 4 ہزار 446 ہوگئی۔

  • 2 جولائی کو اس عالمی وبا نے پاکستان میں 4 ہزار 432 افراد کو اپنا شکار کیا جبکہ 69 لوگ زندگی کی بازی ہار گئے، اس طرح مجموعی کیسز 2 لاکھ 20 ہزار 529 جبکہ اموات 4 ہزار 515 ہوگئیں۔

  • 3 جولائی پاکستان میں کورونا وائرس سے 3250 افراد متاثر جبکہ 77 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، یوں مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد 2 لاکھ 23 ہزار 779 اور اموات 4 ہزار 592 تک پہنچ گئے۔

  • 4 جولائی ملک میں 3 ہزار 475 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 88 افراد لقمہ اجل بن گئے، اس کے بعد متاثرین 2 لاکھ 27 ہزار 254 تک پہنچ گئے اور جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہزار 680 تک جاپہنچی۔

  • 5 جولائی کو ملک میں وائرس کے 3 ہزار 763 کیسز اور 65 اموات سامنے آنے کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 31 ہزار 17 اور اموات 4 ہزار 745 تک پہنچ گئیں۔

  • 6 جولائی کو پاکستان میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 629 نئے کیسز اور 73 اموات کا اضافہ ہوا، یوں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 33 ہزار 646 جبکہ اموات 4 ہزار 818 ہوگئیں۔

  • 7جولائی پاکستان میں 2 ہزار 749 افراد ایسے تھے جن میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور یوں مجموعی کیسز 2 لاکھ 36 ہزار 422 تک پہنچ گئے جبکہ 70 اموات کا اضافہ مجموعی تعداد کو 4 ہزار 888 تک لے گیا۔

  • جولائی کی 8 تاریخ پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 ہزار 307 افراد کو متاثر کرنے اور 66 افراد کی جان لینے والی تاریخ ثابت ہوئی اور یوں مجموعی کیسز بڑھ کر 2 لاکھ 39 ہزار 729 ہوگئے جبکہ اموات 4 ہزار 954 تک جا پہنچیں۔

  • 9جولائی کو کورونا وائرس کے 3 ہزار 11 نئے کیسز اور 78 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا، جس کے بعد پاکستان میں مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار 740 جبکہ اموات5 ہزار 32 تک پہنچ گئیں۔

  • 10 جولائی کو ملک میں مزید 2 ہزار 678 نئے کیسز کا اضافہ ہوا تاہم بلوچستان کے 9 جولائی کے اعداد و شمار یعنی 47 کیسز اور ایک موت کی تصدیق 10 جولائی کو رپورٹ کیا گیا تو اس طرح مجموعی اضافہ 2725 کا ہوا جبکہ اموات 74 تک بڑھ گئیں تو یوں مجموعی اعداد و شمار کے مطابق 2 لاکھ 45 ہزار 465 کیسز اور اموات 5 ہزار 106 ہوگئیں۔

  • 11 جولائی کو 2 ہزار 670 لوگوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 64 جان کی بازی ہار گئے تو اس طرح اموات کی تعداد 5 ہزار 170 اور کیسز 2 لاکھ 48 ہزار 135تک پہنچ گئے۔

  • 12 جولائی کو ملک میں 2842 نئے کیسز اور 75 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوئے جس کے بعد مصدقہ کیسز 2 لاکھ 50 ہزار 977 ہوگئے جبکہ لقمہ اجل بننے والوں کی تعداد 5 ہزار 257 تک پہنچ گئی۔

  • 13 جولائی کو ملک میں مجموعی طور پر 2005 نئے کیسز اور 47 اموات کا اضافہ دیکھا گیا، یوں متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ52 ہزار 982 جبکہ ہلاکتیں 5 ہزار 304 ہوگئیں۔

  • 14 جولائی کو ملک میں کورونا وائرس کے 2074 نئے کیسز اور 65 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 55 ہزار 56 جبکہ اموات 5 ہزار 366 تک پہنچ گئیں۔

  • 15 جولائی کو پاکستان میں 2 ہزار 152 افراد ایسے تھے جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ 51 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، یوں مجموعی کیسز 2 لاکھ 57 ہزار 208 اور اموات 5 ہزار 417 تک جاپہنچیں۔

  • 16 جولائی کو ملک میں کورونا وائرس کے 2193 نئے کیسز اور 48 اموات رپورٹ ہوئیں، جس سے مجموعی کیسز 2 لاکھ 59 ہزار 401 جبکہ اموات 5 ہزار 465 تک پہنچ گئیں۔

  • جولائی کی 18 تاریخ کو ملک میں مریضوں کی ایک بہت بڑی تعداد شفایاب ہوئی تاہم اس روز مزید 1665 کیسز اور 39 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا، جو مصدقہ کیسز کو 2 لاکھ 63 ہزار 34 اور اموات کو 5 ہزار 553 تک پہنچنے کا باعث بنا۔

  • 20 جولائی کو پاکستان میں کورونا وائرس 1198 افراد کو متاثر کرگیا اور یہ تعداد 2 لاکھ 65 ہزار 791 ہوگئی جبکہ 40 مزید اموات سے تعداد 5 ہزار 631 تک پہنچ گئی۔

  • 21 جولائی کو ملک میں کورونا وائرس کے 1136 نئے کیسز اور 36 اموات کا اضافہ ہوا اور مجموعی کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 66 ہزار 927 ہوگئی اور اموات 5 ہزار 667 تک جاپہنچی۔

  • 22 جولائی کو کورونا وائرس نے مزید 1867 افراد کو نہ صرف متاثر کیا بلکہ 33 افراد جان کی بازی بھی ہار گئے، جس کے بعد ملک میں کیسز مجموعی تعداد 2 لاکھ 68 ہزار 815 اور اموات 5 ہزار 702 ہوگئی۔

  • جولائی کی 23 تاریخ کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1197 نئے کیسز اور 54 اموات کا اضافی دیکھا گا اور مجموعی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 12 ہوگئی اور اموات 5 ہزار 756 تک پہنچ گئیں۔

  • 24 جولائی تک ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز 1478 کے اضافے سے 2 لاکھ 71 ہزا490 جبکہ 22 اموات کے اضافے سے 5 ہزار 778 تک پہنچ گئیں۔

  • 25 جولائی کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 1317 مریض اور 40 اموات رپورٹ ہوئیں تاہم 16 ہزار 813 مریض شفایاب ہوگئے جو ایک روز کی اب تک کی سب سے بڑی تعداد تھی۔

  • 26 جولائی کو پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید ایک ہزار 219 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد مجموعی کیسز 2 لاکھ 74 ہزار26 ہوگئے جبکہ 22 نئی اموات نے مجموعی تعداد کو 5 ہزار 840 مریض تک پہنچا دیا۔

  • 27 جولائی کو کورونا وائرس کے مزید 889 مریض اور 15 اموات رپورٹ ہوئیں، یوں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 74 ہزار 915 ہوگئی، اس کے علاوہ اموات 5 ہزار 855 افراد تک پہنچ گئیں۔

  • 28 جولائی کو بھی ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک ہزار 128 کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ 26 افراد زندگی کی بازی بھی ہار گئے یوں اموات کی تعداد 5 ہزار 881 جبکہ کیسز 2 لاکھ 76 ہزار 43 تک جا پہنچے۔

  • 29 جولائی کو پاکستان میں ایک ہزار 20 افراد ایسے تھے جن میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 34 کا انتقال ہوا، یوں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 77 ہزار 63 کیسز ہوگئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 5 ہزار 915 ہوگئی۔

  • جولائی کی 30 تاریخ کو پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں کچھ کمی ہوئی اور ایک دن میں 476 نئے کیسز اور 11 اموات کا اضافہ ہوا اور اس طرح مجموعی کیسز 2 لاکھ 77 ہزار 539 جبکہ اموات 5 ہزار 926 تک جا پہنچیں۔

  • 31 جولائی کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 855 مریض اور 21 اموات رپورٹ ہوئیں، جس میں سندھ کے گزشتہ روز کے کیسز آج شامل کیے جانے پر مجموعی کیسز 1353 اور اموات 41 رہیں، یوں مجموعی کیسز 2 لاکھ 78 ہزار 892 ہوگئی جبکہ اموات 5 ہزار 967 ہوگئیں۔

اگست 2020

  • اگست کی 3 تاریخ کو کورونا وائرس کے مزید 424 کیسز اور 15 اموات کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی کیسز 2 لاکھ 80 ہزار 281 ہوگئے جبکہ اموات 5 ہزار 992 تک جا پہنچیں۔

  • 6 اگست کو اس عالمی وبا نے پاکستان میں مزید 781 افراد کو متاثر کیا جبکہ 14 افراد کی جان لی، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 82 ہزار 322 ہوگئی اور اموات 6 ہزار 44 ہوگئیں۔

  • 7 اگست کو یہ وبا مجموعی طور پر 917 افراد کو متاثر اور 20 اموات میں اضافے کا باعث بنی، اس طرح مجموعی کیسز 2 لاکھ 83 ہزار 239 جبکہ اموات 6 ہزار 64 ہوگئیں۔

  • 8 اگست کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 548 کیسز اور 7 اموات کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی کیسز 2 لاکھ 83 ہزار 787 ہوگئے اور اموات 6 ہزار 71 تک پہنچ گئیں۔

  • 9 اگست کو مزید 694 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی جبکہ مزید 22 مریض وبا کے باعث انتقال کرگئے، یوں مجموعی کیسز 2 لاکھ 84 ہزار 481 جبکہ اموات 6 ہزار 93 ہوگئیں۔

  • اگست کی 10 تاریخ کو کورونا وائرس کے مزید 535 کیسز اور 14 اموات کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مجموعی کیسز 2 لاکھ 85 ہزار 16 ہوگئے جبکہ اموات 6 ہزار 107 ہوگئیں۔

  • 11 اگست کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 743 کیسز سامنے آئے جبکہ 17 اموات بھی رپورٹ ہوئیں، یوں مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 85 ہزار 759 ہوگئی جبکہ اموات 6 ہزار 124 تک پہنچ گئیں۔

  • 12 اگست کو مزید 711 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 12 افراد جہان فانی سے کوچ کرگئے، اس طرح مصدقہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 86 ہزار 470 جبکہ اموات 6 ہزار 136 ہوگئیں۔

  • ملک میں 14 اگست کو 669 نئے کیسز اور 11 اموات کی تصدیق ہوئی یوں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 87 ہزار 795 جبکہ اموات تعداد 6 ہزار 161 ہوگئیں۔

  • 16 اگست کو پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 667 مریض جبکہ 8 اموات کا اضافہ ریکارڈ ہوا، یوں مجموعی کیسز 2 لاکھ 89 ہزار 128 ہوگئے اور اموات 6 ہزار 174 تک پہنچ گئیں۔

  • 19 اگست پاکستان میں عالمی وبا مزید 599 کو متاثر اور 8 کی جان لے گئی، جس کے بعد مجموعی کیسز 2 لاکھ 90 ہزار 862 اور اموات 6 ہزار 207 تک پہنچ گئیں۔

  • 20 اگست کورونا وائرس ملک میں 494 افرا کو متاثر جبکہ ایک کے انتقال کا سبب بنا، یوں مجموعی کیسز 2 لاکھ 91 ہزار 356 جبکہ اموات 6 ہزار 217 ہوگئیں۔

  • اگست کی 21 تاریخ کو ملک میں 648 نئے کیسز اور 14 اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد کیسز کی تعداد 2 لاکھ 92 ہزار 4 ہوگئی اور اموات 6 ہزار 229 تک پہنچ گئیں۔

  • 22 اگست کو 596 مریض کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 5 کا انتقال بھی ہوا، اس طرح مجموعی کیسز 2 لاکھ 92 ہزار 600 اور اموات 6 ہزار 234 ہوگئیں۔

  • 25 اگست کو ملک میں 470 نئے کیسز اور 16 اموات کا اضافہ دیکھا گیا، اس طرح مجموعی کیسز 2 لاکھ 93 ہزار 966 جبکہ اموات 6 ہزار 266 ہوگئیں۔

  • 26 اگست کو کورونا وائرس کے مزید 443 نئے کیسز آئے جبکہ 104 کیسز گزشتہ روز کے بلوچستان کے رپورٹ ہوئے، یوں مجموعی طور پر 547 کیسز کا اضافہ ہوا جبکہ 5 افراد انتقال بھی کر گئے، جس کے بعد مجموعی کیسز 2 لاکھ 94 ہزار 513 اور اموات 6 ہزار 272 تک پہنچ گئیں۔

  • 28 اگست ملک میں کورونا وائرس کے 270 نئے مریض آئے جبکہ 2 اموات کی تصدیق ہوئی تاہم سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں 27 اگست کے کورونا وائرس کے 204 کیسز اور 6 اموات جبکہ بلوچستان کے 21 مریضوں کی تصدیق اگلے روز ہوئی، یوں ایک دن میں مجموعی کیسز میں 495 کا اضافہ ہوا اور یہ 2 لاکھ 95 ہزار 163 ہوگئے جبکہ اموات بھی 8 کے اضافے سے 6 ہزار 283 ہوگئیں۔

  • 30 اگست کو پاکستان میں اس عالمی وبا کے 245 کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 4 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا، یوں مجموعی کیسز 2 لاکھ 95 ہزار 663 اور اموات 6 ہزار 288 ہوگئیں۔

ستمبر 2020

  • یکم ستمبر کو پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں 529 جبکہ اموات میں 13 کا اضافہ رپورٹ ہوا، یوں مجموعی کیسز کی 2 لاکھ 96 ہزار 462 اور اموات 6 ہزار 309 ہوگئیں۔

  • 3 ستمبر کو 321 مریض کورونا وائرس کا شکار ہوئے یوں کیسز کی تعداد 2 لاکھ 97 ہزار 198 ہوگئی جبکہ اموات میں 4 کے اضافے سے اس کی تعداد 6 ہزار 328 ہوگئی۔

  • ستمبر کی 5 تاریخ کو ملک میں 752 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 5 کا انتقال ہوا، یوں مجموعی کیسز 2 لاکھ 98 ہزار 348 اور اموات 6 ہزار 340 مریض ہوگئیں۔

  • 7 ستمبر کو پاکستان میں مجموعی کیسز میں 409 کا اضافہ ہوا جبکہ 5 اموات بھی سامنے آئیں، اس طرح مجموعی کیسز 2 لاکھ 99 ہزار 106 ہوگئے اور اموات 6 ہزار 348 ہوگئیں۔

  • 8 ستمبر کو ملک میں مزید 337 کیسز اور 7 اموات کی تصدیق ہوئی جس نے مجموعی کیسز کی تعداد کو 2 لاکھ 99 ہزار 443 تک پہنچا دیا جبکہ اموات بھی 6 ہزار 355 تک پہنچ گئیں۔

  • 10 ستمبر کو پاکستان میں اگرچہ سامنے آنے والے مریضوں کی تعداد 663 تھی تاہم اس میں بلوچستان کے کیسز میں ڈپلیکیشن کی وجہ سے 245 کو ڈیلیٹ کیا گیا یوں مجموعی تعداد میں 418 کا اضافہ ہوا اور کیسز 3 لاکھ 267 ہوگئے جبکہ اموات میں 3 کا اضافہ ہوا اور یہ 6 ہزار 368 تک پہنچ گئیں۔

  • 11 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار میں 414 کیسز اور 3 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا، اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 681 اور اموات 6 ہزار 371 ہوگئیں۔

  • 12 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے مزید 559 مریضوں اور 6 اموات کی تصدیق ہوئی جس کے بعد ملک میں کیسز کی یہ تعداد 3 لاکھ ایک ہزار 240 اور اموات 6 ہزار 377 تک جا پہنچیں۔

  • ستمبر کی 14 تاریخ کو ملک میں کیسز کے اعداد و شمار میں مجموعی طور پر 501 مریضوں کا اضافہ ہوا جبکہ 2 اموات کا اضافہ بھی رپورٹ ہوا، اس طرح کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 186 اور اموات 6 ہزار 383 تک جاپہنچیں۔

  • 15 ستمبر کو ملک میں تقریباً 6 ماہ سے زائد عرصے بعد تعلیمی ادارے کھل گئے تاہم اس روز کورونا کے رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد میں مجموعی طور پر 579 اور اموات میں 9 کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کیسز کی تعداد 3 لاکھ 2 ہزار 765 اور اموات 6 ہزار 392 ہوگئی۔

  • 16 ستمبر کو پاکستان میں اس عالمی وبا نے مجموعی طور پر 324 افراد کو متاثر کیا جبکہ ایک فرد لقمہ اجل بنا اور یوں مجموعی کیسز 3 لاکھ 3 ہزار 89 ہوگئے جبکہ اموات 6 ہزار 393 تک پہنچ گئیں۔

  • 17ستمبر کی کو ملک میں مجموعی طور پر 852 کیسز اور 10 اموات کا اضافہ پوا، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 3 ہزار 941 اور اموات 6 ہزار 403 تک جاپہنچی۔

  • 19 ستمبر کو ملک میں مزید 455 کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئیں، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 78 ہوگئی اور اموات 6 ہزار 415 تک پہنچ گئیں۔

  • 20 ستمبر کو پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 914 اور اموات میں 2 کا اضافہ رپورٹ ہوا، جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 5 ہزار 992 اور اموات 6 ہزار 417 ہوگئیں۔

ستمبر کی21 تاریخ کو ملک میں عالمی وبا کورونا وائرس کے مزید 638 کیسز اور 6 اموات رپورٹ ہوئیں، اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 6 ہزار 630 ہوگئی اور اموات 6 ہزار 423 تک پہنچ گئیں۔

22 ستمبر کو سامنے آنے والے کیسز کی مجموعی تعداد 450 رہی جبکہ اموات میں 7 کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 7 ہزار 80 اور اموات 6 ہزار 430 ہوگئیں۔

23 ستمبر کو یہ عالمی وبا پاکستان میں مزید 746 افراد کو متاثر اور 4 کی موت کا باعث بنی، تاہم 5 کیسز کو ایڈجسٹ کیا گیا جس جس کے بعد مجموعی کیسز 3 لاکھ 7 ہزار 821 ہوگئی اور اموات 6 ہزار 434 تک پہنچ گئیں۔

24 ستمبر کو ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز میں 852 اور اموات میں 9 کا اضافہ رپورٹ ہوا، جس کے بعد مجموعی کیسز 3 لاکھ 8 ہزار 673 اور اموات 6 ہزار 443 تک پہنچ گئیں۔

25 ستمبر کو کیسز میں 584 کا اضافہ ہوا جبکہ 5 افراد لقمہ اجل بنے، جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 9 ہزار 257 ہوگئی اور اموات 6 ہزار 448 تک جاپہنچیں۔

26 ستمبر کو مزید 324 کیسز کا اضافہ ہوا اور 3 اموات بھی رپورٹ ہوئیں اور مجموع تعداد کیسز کی 3 لاکھ 9 ہزار 581 ہوگئیں اور اموات 6 ہزار 451 ہوگئیں۔

ستمبر کی 27 تاریخ ملک میں کورونا وائرس کے 694 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 6 مریض انتقال کرگئے اور اس طرح مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 10 ہزار 275 اور اموات 6 ہزار 457 تک پہنچ گئی۔

28 ستمبر کو پاکستان میں مجموعی طور پر 944 کیسز اور 12 اموات کا اضافہ ہوا، جس کے بعد کیسز 3 لاکھ 11 ہزار 219 اور اموات 6 ہزار 469 تک پہنچ گئیں۔

29 ستمبر کو ملک میں وبا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد میں 697 اور اموات میں 7 کا اضافہ رپورٹ ہوا، یوں مجموعی کیسز 3 لاکھ 11 ہزار 916 ہوگئے اور اموات کی تعداد بڑھ کر 6 ہزار 476 ہوگئیں۔

مہینے کے آخری روز یعنی 30تاریخ کو ملک میں 658 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی اور 5 مریضوں کا انتقال ہوا، جس کے بعد اموات 6 ہزار 481 ہوگئیں جبکہ متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 574 تک جاپہنچی۔


مرتب کردہ: محمد بلال خان

کورونا وائرس سے متعلق اپ ڈیٹ کے لیے یہاں کلک کریں۔


نوٹ: یہ اعداد و شمار سرکاری کورونا پورٹل اور صوبائی صحت حکام کے فراہم کردہ ہیں، تاہم ان میں یومیہ کیسز کے اندراج میں فرق ہوسکتا ہے کیونکہ مختلف مواقع پر حکام کی جانب سے کیسز اور اموات تاخیر سے فراہم کیے گیے جبکہ انہیں ایڈجسٹ اور ڈپلکیٹ ہونے کی وجہ سے ڈیلیٹ بھی کیا گیا، لہٰذا اس میں انسانی غلطی خارج از امکان نہیں۔

ہیڈر تصویر: اے ایف پی